Tag: راولپنڈی میں جلسہ

  • راولپنڈی  میں جلسہ ، پی ٹی آئی  کا ایک اور یو ٹرن

    راولپنڈی میں جلسہ ، پی ٹی آئی کا ایک اور یو ٹرن

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لئے دائر درخواست واپس لے لی، 28ستمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں راولپنڈی لیاقت باغ کے مقام پر پی ٹی ائی کے جلسے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی ، پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد فیصل مالک پیش ہوئے۔

    انھوں نےعدالت کے روبرو کہا پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہم یہ درخواست واپس لے رہے ہیں، جس پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا یہ کیا اپ درخواست دائر کر کے واپس بھی لے رہے ہیں کل تو آپ کا راولپنڈی میں جلسہ ہے۔

    جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا درخواست ہم نے تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی، آج سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دی جو مسلسل ٹال مٹول کرتے رہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

    وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ کہ ہم اپنی دائر درخواست واپس لیتے ہیں، بعد ازاں پی ٹی ائی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی ائی کے وکیل محمد فیصل ملک نے دائر درخواست فی الحال واپس لے لی۔