Tag: راولپنڈی ڈویژن

  • چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے کارروائی ،   ہزاروں من چینی برآمد

    چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے کارروائی ، ہزاروں من چینی برآمد

    راولپنڈی: چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں من چینی برآمد کرکے ذخیرہ اندوز گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کی زندگی میں کڑواہٹ گھولنے والے چینی کےذخیرہ اندوزوں کی شامت آگئی، راولپنڈی ڈویژن میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔

    انتظامیہ کی جانب سے کئی گوداموں پر چھاپوں کے دوران ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے گودام سیل کردیئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

    اے سی سٹی نے راولپنڈی کے دو گوداموں پر چھاپے مار کر ہزاروں من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرکے گودام سیل کئے۔

    تلہ گنگ میں عبدالوحید نامی شخص کے گودام سے ایک لاکھ چوہترہزارپانچ سوپچاس کلو اور رحمان علی کے گودام سے پچاس ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی۔

    صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے پچیس ہزار کلو اورعرفان گودام سے پندرہ ہزار کلو ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی۔

    دوسری جانب سوات میں انتظامیہ کلا ایکشن جاری ہے ، جہاں سے سولہ ہزار چینی کےتھیلےضبط کرلیے گئے اور ملزمان گرفتار کرکے گودام سیل کر دئیے گئے۔

    دو روز میں خفیہ گوداموں سے چینی کےتیس ہزارتھیلے برآمد کیے گئے جبکہ چشتیاں میں گودام پر چھاپہ مار کر پانچ کروڑ کی چینی اور گھی برآمد کر لیا گیا اور جعفرآباد میں ڈیرہ الٰہ یار پولیس نے چینی کی دوسو چالیس بوریاں بر آمد کیں۔

  • راولپنڈی ڈویژن میں 40 پولیس افسران کا تبادلہ

    راولپنڈی ڈویژن میں 40 پولیس افسران کا تبادلہ

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن میں 40 کے قریب پولیس افسران کا تبادلہ کردیا گیا، افسران کے تبادلے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی سفارش پر کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، 4 اضلاع میں 40 کے قریب سب انسپکٹرز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران کے تبادلے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی سفارش پر کیے گئے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جن افسران کا تبادلہ کیا گیا وہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ پولیس دفاتر میں رپورٹ کریں، رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی نئی ٹرانسفر پوسٹنگ فہرست میں شامل افسران کو جلد فارغ کریں۔