Tag: راولپنڈی

  • شادی ہالز بند کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    شادی ہالز بند کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    راولپنڈی : شادی ہالز بند کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، یونین نے ہالز بند کرانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر راولپنڈی میں 30 سے زائد شادی ہالز 5 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ہالز کو 12 سے 16 اکتوبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہالز مالکان سے متعلقہ تھانوں نے شورٹی بانڈز پر دستخط کرالئے ہیں۔

    شادی ہالز یونین نے ہالز بند کرانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر پیک سیزن کامہینہ ہوتا ہے، لوگوں کی بکنگ بھی ہے۔

    مالکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج اورجلسوں کے باعث بھی کام متاثر ہوا ، انتظامیہ سے اپیل ہے شادی ہالز کیلئے کوئی رعایت نکالے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا

  • راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، ڈبل سواری پر پابندی

    راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، ڈبل سواری پر پابندی

    راولپنڈی : راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس دوران شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے و دیگرسرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں آٹھ روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔

    راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے و دیگرسرگرمیوں پرپابندی ہوگی جبکہ شہر کی حدودمیں ڈبل سواری ، ہوائی فائرنگ، کبوتربازی،ڈرون اڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔

    راولپنڈی میں دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ سترہ اکتوبرتک کیلئے کیا گیا ہے، دفعہ کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست اور امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں واملاک کےتحفظ کیلئے کیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کےنمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    خیال رہے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس پندرہ اور سولہ اکتوبرکواسلام آبادمیں ہوگا۔

  • ڈینگی بخار بے قابو، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ڈینگی بخار بے قابو، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    راولپنڈی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذکردی اور کہا ڈینگی کے ڈین ٹووائرس تشخیص ہوئی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی بخار بے قابو ہوگیا، جس کے بعد ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایمرجنسی ڈینگی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹووائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈین ٹوڈینگی وائرس زیادہ خطرناک ہے.

    دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹےمیں ایک سو چونتیس افرادمیں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دوہزار دوسوستتر سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ نو مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    رواں سیزن کانگو 2 اورملیریا کے 654کیسزرپورٹ ہوئے، ڈینگی لارواملنےپر 4035مقدمات درج،1565عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 1کروڑ 82 لاکھ 91 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع

    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع

    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع ہوگئی۔

     تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ملحقہ آئی ایٹ، نائن ٹین، فیض آباد کے مقام پر موبائل سروس بحال کردی گئی اس کے علاوہ راولپنڈی اندرون شہر کے علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کے مطابق اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹادیے گئے، مریڑ چوک، کمیٹی چوک، وارث خان روڈ سے کنٹینرز کو ہٹادیا گیا ہے، ڈبل روڈ پربھی رکاوٹیں ختم کردی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بند ہے، فیض آباد اور جڑواں شہروں کو ملانے والے آئی جے پی روڈ کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے، اسی طرح اسلام آباد آباد ایکسپریس وے اور دیگر اہم پوائنٹس کھولنا بھی اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پشاور ایم ٹو موٹر وے ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، اسلام آباد لاہور ایم ون موٹروے بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، کٹی پہاڑی برہان کے مقام پر رکاوٹیں ختم کرکے راستے بحال کردیے گئے۔

  • موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

    موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے دفعہ 144 نافذ ہے ساتھ ہی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

    سی پی او نے بتایا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ نمٹنے کے لیے پولیس کے دستے تعینات ہے ، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی اور امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر آج ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور خبردار کیا گیا تھا کہ کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ پاکستان میں ہو تو احتجاج نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو ہاتھ چڑھے گا نرمی کی توقع نہ رکھے۔

  • لڑکے سے زیادتی کا مرکزی ملزم واش روم کا بہانہ بنا کر  پولیس حراست سے فرار

    لڑکے سے زیادتی کا مرکزی ملزم واش روم کا بہانہ بنا کر پولیس حراست سے فرار

    راولپنڈی : لڑکے سے زیادتی کا مرکزی ملزم واش روم کا بہانہ بنا کر پولیس حراست سے فرار ہوگیا، واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لڑکےسےزیادتی کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا، 3 ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا کہ ایک ملزم واش روم کا بہانہ بنا کر فرار ہوا۔

    ملزم کے فرار ہونے پر 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں سب انسپکٹر غلام حسنین اور کانسٹیبل یزدان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی سے فرار ہوا۔

  • ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

    ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : ڈینگی کیسز میں اضافے پر راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ٹیکنیکل گروپ کو راولپنڈی میں اموات اور مرض کی شدت کی وجوہات کےتعین کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائےانسداد ڈینگی ، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس ہوا، راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈینگی مریضوں کی کلینیکل منیجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    اجلاس میں ٹیکنیکل گروپ کو راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات اور مرض کی شدت کی وجوہات کےتعین کی ہدایت کی گئی، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہراولپنڈی کےنجی ہسپتالوں میں ڈینگی کےعلاج کا بندوبست کیاجائے۔

    سلمان رفیق نے ڈینگی سےمتعلق آگاہی بڑھانےکیلئےخصوصی مہم شروع کرنےکی ہدایت کی۔

    اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈینگی پرقابوپانےکیلئےاگلےایک ماہ کاایکشن پلان تیارکیاجائے، کی وجہ سے لاہورمیں ڈینگی کی صورتحال بہترہے،راولپنڈی میں ڈینگی کیسزمیں اضافےکا خدشہ ہے،محکموں کوالرٹ رہنا ہوگا۔

    چیف سیکرٹری نے راولپنڈی میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

  • راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

    راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

    راولپنڈی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 174 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 83 افراد میں تصدیق کے بعد ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1255 تک پہنچ گئی، جب کہ رواں سیزن میں اس سے 5 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے کیسز میں 47 مریض پوٹھوہار ٹاؤن، 13 میونسپل کارپوریشن سے آئے، راولپنڈی کنٹونمنٹ میں 14 اور کہوٹہ میں 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ سے بھی 3، کلر سیداں سے 2، اور پوٹھوہار رولر سے ایک مریض سامنے آیا۔

    کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں خون کے کینسر کے علاج کی سہولیات ناکافی

    محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651 مریض آئے، اور منکی پاکس کا اب تک کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

  • گاڑی چوری کرنے والا 5 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

    گاڑی چوری کرنے والا 5 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

    راولپنڈی: نیو ٹاؤن پولیس نے انتہائی مطلوب 5 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 10 مسروقہ گاڑیاں اور 2 رکشے برآمد ہوگئیں۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق برآمد شدہ گاڑیوں میں 4 کرولا، 2 مہران، 1 کورے، 2 پک اپ، 1 خیبر اور 2 رکشے شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں جہانگیر، خورشید، کامران، افتخار اور خاندان خان شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شاپنگ مالز اور پارکنگ سے ماسٹر کی اور دیگر طریقوں سے گاڑیاں چوری کرتے تھے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ماسٹر کی بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    ملزمان گاڑیاں چوری کر کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے، راولپنڈی پولیس کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

  • راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

    راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

    راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

      پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو سے پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہواہے، ڈاکؤوں سے برآمد موٹر سائیکل اسی ماہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے گولی کانسٹیبل اکرم خان کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

     پولیس ٹیم ڈھوک نجو پل پر موجود تھی اسی دوران موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

    واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی نعش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔