Tag: راولپنڈی

  • موسلا دھار بارش  ، الرٹ وارننگ جاری کردی گئی

    موسلا دھار بارش ، الرٹ وارننگ جاری کردی گئی

    راولپنڈی : موسلا دھاربارش کے بعد واسا کی جانب سے الرٹ وارننگ جاری کردی گئی، محکمہ موسمیات نے اس سال 30 فیصد زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں موں سون کا اغاز ہوتے ہی موسلادھار بارش کا پہلے اسپیل میں رات گئے بارش کا سلسلہ جاری رہا

    راولپنڈی اور گردونواح میں موسلا دھاربارش کے بعد واسا کی جانب سے الرٹ وارننگ جاری کردی گئی۔

    نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے واساٹیمیں ہیوی مشینری کیساتھ پہنچ گئیں ، ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے شہرکےمختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

    ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ شہراورنالہ لئی لیونگ کی صورتحال پرنظررکھےہوئےہیں، نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری اور عملہ مختلف علاقوں میں موجود ہے۔

    دوسری جانب کمشنر عامر خٹک نے ضلعی افسران کے ہمراہ نالہ لئی گوالمنڈی کے مقام کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیمپوں کا جائزہ لیا۔

    عامر خٹک نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ مطابق اس سال 30فیصدزیادہ بارشیں ہوں گی، سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    واسا ریسکیو 1122 سول ڈیفنس نے سیلاب کے دوران شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی فرضی ہنگامی مشقتیں بھی کیں۔

    خیال رہے جڑواں شہروں کےعلاقوں میں مون سون کی پہلی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

    دوسری جانب لاہورمیں موسلا دھاربارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں مون سون بارش کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔

  • ڈاکوؤں کی ایک گھنٹے میں 19 وارداتیں، لاکھوں لوٹ کر فرار

    ڈاکوؤں کی ایک گھنٹے میں 19 وارداتیں، لاکھوں لوٹ کر فرار

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے میں 19 وارداتیں کرتے ہوئے 80 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار  ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے میں 19 وارداتیں کی، اس دوران ڈاکو شہریوں سے 80 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وارداتیں ڈھوک رتہ، ڈھوک چوہدریاں، صدر اور کامران مارکیٹ میں کی گئیں، ڈاکوؤں نے گزشتہ روزبھی مرغی، دودھ کی 11 دکانیں لوٹی تھیں۔

    دوسری جانب تاجروں نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں تاجروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

    اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری ہوئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    واسا نے نشیبی علاقوں میں رین الرٹ جاری کردیا ہے، مختلف علاقوں میں نکاسی آب کاکام جاری ہے، ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اورعملہ پہلے سے الرٹ ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدیدگرم بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی،جھکڑچلنےاورگرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

    چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،کوہستان،شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرک،لکی مروت،بنوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، سکھر، کشموراورگردونواح میں آندھی/جھکڑچلنےاورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

    تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر تعلیمی اداروں میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کو ایک سال مکمل ہوگیا، راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اورطلبا کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جائےگا۔ یوم سیاہ منانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا جائےگا۔

    پروگرام کی نگرانی کے لیے انتظامیہ اسکولز کا دورہ کرے گی، تقریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروگرام کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پرہوگی۔

  • ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے اغوا ہونیوالے شہری کی لاش کچے سے مل گئی

    ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے اغوا ہونیوالے شہری کی لاش کچے سے مل گئی

    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی مغوی شہری کی لاش کچے سے مل گئی، اسے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری جس کا تعلق راولپنڈی سے تھا اسکی لاش کچے سے ملی ہے۔ 70 سالہ آغا سہیل نامی ضعیف العمر شخص کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلاکر جعل میں پھنسایا گیا تھا۔

    مغوی 5 مارچ کو سکھر کیلئے روانہ ہوا جس کے بعد گھر والوں سے رابطہ ختم ہوا۔ شہری کے قتل کی اطلاع سندھ پولیس نے تھانہ آر اے بازار پولیس کو کردی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ 11 مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں شہری کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقتول کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ سے تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچے میں رینجرز کی کارروائی کے دوران ارسالہ سبزوئی گینگ کا ایک کارندہ ہلاک ہوا تھا جب کہ 3 کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا تھا۔

    کشمور کے علاقے درانی مہر تحصیل کندھ کوٹ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ ارسالہ سبزوئی گینگ اغوا، ہنی ٹریپنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین  کو لوٹ لیا گیا

    بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا گیا

    راولپنڈی : گلستان کالونی میں بیوٹی پارلرسے نکلنے والی خواتین سے موٹرسائیکل سوار موبائل فون اور نقدی چھین کرفرارہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے خواتین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

    ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پرآگئی ، فوٹیج میں ملزم کوخواتین کےساتھ دست درازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور موٹرسائیکل سوارملزم ڈکیتی کے بعد باآسانی موقع سے فرارہوگیا۔

    متاثرہ خواتین نے تھانہ سول لائن پولیس کوتحریری طورپرآگاہ کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

  • یومِ پاکستان : 2 دن  چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    یومِ پاکستان : 2 دن چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    راولپنڈی : یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم اس نوٹیفکیشن کا SSC-1 کے سالانہ امتحان BISE راولپنڈی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    23 مارچ کو پاکستان کی آئندہ یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جو ملک کے بھرپور ورثے اور لچک کے ایک متحرک جشن کا وعدہ کرتی ہے۔

    ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ریونیو کی حدود میں پتنگیں اڑانے، لیزر لائٹس، ہوائی فائرنگ، ڈرون کیمروں کے استعمال اور کبوتروں کے اڑانے پر 22 مارچ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 یوم پاکستان سے قبل حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ڈرون کیمرے، لیزر لائٹ، ہوائی فائرنگ وآتش بازی پر پابندی عائد

    ڈرون کیمرے، لیزر لائٹ، ہوائی فائرنگ وآتش بازی پر پابندی عائد

    راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے ڈرون کیمرے، کبوتر بازی، ہوائی فائرنگ و آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی اور لیزر لائٹ پر بھی پابندی عائد کر دی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کی ریونیو حدود میں یہ پابندی 22 مارچ تک نافذ العمل رہے گی، پابندی دفعہ 144 کے تحت پاکستان پریڈ ڈے کے حوالے سے لگائی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں یہ پابندی سیکیورٹی کے پیش نظر اور عوامی تحفظ کے لئے لگائی گئی ہے  اگر کسی نے خلاف ورزی  کی تو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔

  • راولپنڈی :  خوفناک آگ نے رمضان بازار کو جلا کر راکھ بنا ڈالا

    راولپنڈی : خوفناک آگ نے رمضان بازار کو جلا کر راکھ بنا ڈالا

    راولپنڈی : خوفناک آگ نے رمضان سستے بازار کو جلا کر راکھ بنا ڈالا، نوے فیصد اسٹالز جل گئے ، جس میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی مصریال روڈ چوہڑ کے علاقے میں قائم رمضان سستے بازار میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، تیزی سے پھیلنے والی آگ نے بازار میں درجنوں سٹال لپیٹ میں لے لئے۔

    آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کے لئے پہنچیں ، فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پرقابوپالیا ہے۔

    ریسکیوحکام نے بتایا گیارہ ریسکیو فائرٹینڈرز اور تیس سے زائد فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا تاہم ابتدائی طورآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    مصریال روڈپررمضان بازارمیں لگی آگ نے نوےفیصد اسٹالز جلا دیے، جس میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

  • نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 28 تولے سونا  اور 56 لاکھ روپے لے اڑے

    نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 28 تولے سونا اور 56 لاکھ روپے لے اڑے

    راولپنڈی : نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 28 تولے سونا، تقریبا 56 لاکھ روپے اور 07 لاکھ کے پرائز بانڈ لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقےتھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 میں نقب زنی کی واردات ہوئی ، جس میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 28 تولے سونا اور تقریبا 56لاکھ لوٹ کرفرارہوئے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ 03 لاکھ روپے نقدی اور 07 لاکھ کے پرائز بانڈ بھی چوری کر کے لے گئے۔

    محمد منیر نے پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ، جس کے بعد تھانہ روات نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں تھیں ، جس مین ڈاکو 2 گھروں سے ڈھائی کروڑ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو کاندانوں کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 100 تولے سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔