Tag: راولپنڈی

  • سابق صدر پرویز مشرف کی حالت میں اب تک کوئی بہتری نہیں آسکی

    سابق صدر پرویز مشرف کی حالت میں اب تک کوئی بہتری نہیں آسکی

    سابق صدر پرویز مشرف نے پہلی رات راولپنڈی کے اے ایف آئی سی کے سی سی یو میں گزاری، حالت میں اب تک کوئی بہتری نہیں آسکی ہے۔

    گزشتہ روز غداری کیس میں پیشی کیلئے جاتے وقت سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں اے ایف آئی سی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سابق صدر نے بات کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بات کرنے سے قاصر رہے، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں بات کرنے سے منع کرتے ہوئے مکمل آرام تجویز کیا ہے۔

    ادویات کے زیراثر سابق صدر کی طبیعت میں بے چینی اور طلاطم تھا اور انکی حالت میں بہتری نہیں آئی، آج سابق صدر کے دوبارہ ٹیسٹ ،ای سی جی اور خون بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، سینئرز ڈاکٹرز پر مشتمل سات رکنی بورڈ ان کی انجیو گرافی ہائی ٹافسی اور دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ پر دوبارہ غور کریگا۔ واضح رہے کہ ہائی ٹافسی رپورٹ میں سابق صدر کے دل کی متعدد شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ ،رپورٹس کے مطابق ان کی ادویات کی تبدیلی کیساتھ ملک یا بیرون ملک انکےعلاج پر بھی غور کررہا ہے، سابق صدر کی اے ایف آئی سی میں منتقلی کے باعث اسپتال میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
        
       

  • راولپنڈی:گیس لیکج سے سلنڈر دھماکہ،5افراد زخمی

    راولپنڈی:گیس لیکج سے سلنڈر دھماکہ،5افراد زخمی

    راولپنڈی کے علاقے غریب آباد میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے میاں بیوی اور دوبچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر میں گیس لیکج ہونے کے باعث ہوا، دھماکے سے گھر میں سوئے میاں بیوی، دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر راولپنڈی کے پولی ہوم کلینک منتقل کردیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

  • راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ،2پولیس اہلکارجاں بحق

    راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ،2پولیس اہلکارجاں بحق

           راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے باہر ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔

    راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں واقع امام بارگاہ قصر شبیر کے باہر پولیس اہلکار سیکیورٹی پر معمور تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

    آر پی او عمر اختر لالیکا نے اے آر وائی نیور سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کے چار جوان امام بارگا ہ کے باہر ڈیوٹی پر معمور تھے، جن پر فائرنگ کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل عمران اور ظہیر عباس شامل ہیں، واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

     

  • راولپنڈی:گھر میں آتشزدگی،3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

    راولپنڈی:گھر میں آتشزدگی،3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

    راولپنڈی کے علاقے نیو پھگواڑی گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دوشدید جھلس گئے۔

    راولپنڈی کے علاقے نیو پھگواڑی کامرس کالج کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید جھلس گئے۔

    ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق آگ علی اصبح پانچ بجے کے قریب لگی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

    ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تیس سالہ راشد اور اس کی تین سالہ بیٹی زویہ جبکہ پانچ سالہ بچی زینب اور چھبیس سالہ عائشہ اور اسکا دو سالہ بیٹا عبداللہ شامل ہیں۔

    گھر کی خاتون سمیت دو افراد بھی جھلس گئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اہل محلہ کے مطابق شدید سردی کے باعث ہیٹر جلا گیا تھا، جس کے باعث آتشزدگی ہوئی۔

    پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ہیٹر بجلی کا تھا یا گیس کا یا آگ لگنے کی کوئی اور وجہ ہے، آتشزدگی میں جاں بحق افراد سمیت زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • راولپنڈی:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،ستر سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

    راولپنڈی:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،ستر سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں رتہ امرال، گنج منڈی، تھانہ سٹی پیر وداحی اور ہزارہ کالو نی میں سرچ آپریشن، ستر سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، راولپنڈی میں چہلم امام حسین کے موقع پر شہر میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جا ری ہیں۔

    اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں وقتاًفوقتاً سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں اور متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں آرہی ہیں ۔ پولیس نے تھانہ رتہ امرال ، گنج منڈی، تھانہ سٹی، پیر وداحی اور ہزارہ کالو نی سے ملحقہ آبا دیوں میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران ستر سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

     

  • راولپنڈی گریسی لائن خودکش حملے کی تحقیقات جاری

    راولپنڈی گریسی لائن خودکش حملے کی تحقیقات جاری


    راولپنڈی گریسی لائن خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے،حملہ آور کا سر سرجری کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،وزیراعلی پنجاب نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے امدادکا اعلان کیا ہے۔

        گریسی لائن خودکش حملےکامقدمہ نئے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ اےئر پورٹ میں درج کر لیا گیا جس میں دہشتگردی ، قتل اقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں،گریسی لائن خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو بے نظیر اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سےچار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس کی جانب سے واقعےکی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے سر کی سرجری کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جسمانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔
     
    نادرا کی ٹیم خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے پولیس کی معاونت کر رہی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم سمیت گھر دینے کا اعلان کیا ہے۔