Tag: راولپنڈی

  • کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار،  5 افراد جاں بحق

    کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : موٹر وے پر کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں موٹروے ایم ٹو نیلہ دولہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

    حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ، جس میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہیں۔

    موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کےمطابق حادثہ ڈرائیورکی غفلت سے پیش آیا، کراچی سے سوات جانے والی بس میں 43 افراد سوار تھے۔

    یاد رہے راولپنڈی میں صبح سویرے افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ روات کے علاقہ چیک بیلی روڈ کوٹلہ موڑ کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا تھا اور حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے تھے۔

    پولیس زرائع نے بتایا تھا کہ جانبحق افراد کی شناخت جنید احمد، صباء، مس وقار اور محمد جنید کے نام سے کی گئی تاہم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جس میں ٹرک اور کار آمنے سامنے سے ٹکرا گئے۔

  • راولپنڈی : ٹرک اور کار میں خوفناک  تصادم،  4 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں صبح سویرے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    تھانہ روات کے علاقہ چیک بیلی روڈ کوٹلہ موڑ کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا ، حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے۔

    پولیس زرائع نے بتایا لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں اور جانبحق افراد کی شناخت جنیداحمد،صباء،مس وقار،محمد جنیدکے نام سے کی گئی۔

    ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، حادثہ مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جس میں ٹرک اور کار آمنے سامنے سے ٹکرا گئے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرک چک بیلی کی جانب سے آرہا تھا، کار سوار افراد روات سے چک بیلی جا رہے تھے تاہم ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص پکڑا گیا

    قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص پکڑا گیا

    راولپنڈی : قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قبرستان میں جادو ،عملیات کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد مقدمہ سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں دفعہ 297 کے تحت درج کیا گیا۔

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم یاسین بخاری قبرستان میں قبر کی بے حرمتی کر رہا تھا، ملزم کو مرزا سلمان نامی شہری کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔

    ملزم کے قبضہ سے انسانی جسم کا پتلا،تعویز، لوہے کی کیلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ملزم متاثرہ شہری کی فوت شدہ بیٹی کی قبر پر عملیات کر رہا تھا اور مٹی کا انسانی پتلا، تعویز، کیلیں قبر میں دفنا رہا تھا،۔

    اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزم یاسین بخاری کو گرفتار کر لیا، تھانہ چونترہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

  • راولپنڈی سے  افغان کمانڈر سمیت غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 17 افغان شہری گرفتار

    راولپنڈی سے افغان کمانڈر سمیت غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 17 افغان شہری گرفتار

    راولپنڈی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان کمانڈر سمیت غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 17افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ مورگاہ کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے افغان کمانڈر سمیت غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 17افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ افغان کمانڈرسمیت 17 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کوحاجی کیمپ منتقل کر دیا ہے ، گرفتار افرادکے پاس افغان رہائشی دستاویزات یاسفری دستاویزات نہیں تھی۔

    حکام نے کہا کہ گرفتارافراد میں افغانستان کےسابق صدر اشرف غنی دور کااہم کمانڈر شامل ہیں تاہم گرفتار تمام افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

  • غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار

    غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار

    راولپنڈی: افغانستان سے بلا کر یورپ بھجوانے کا جھانسہ، ماں اور 2 بیٹوں کے اغوا کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اہم کارروائی کے دوران 3 اغوا کار گرفتار کر لئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے سے غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار کرلئے گئے ہیں، تینوں مغویوں کوبحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دوبیٹے شامل ہیں۔

    سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

    سی پی او کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغوا کیا تھا، ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ، پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج ہوں‌ گے

    راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ، پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج ہوں‌ گے

    راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔

    ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں، تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہوگا۔

    ایم ڈی واسا نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے۔ خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیر زمین پانی شدید متاثر ہوا ہے جب کہ پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید متاثر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی طلب 68 ملین گیلن پانی یومیہ ہے جب کہ دستیاب پانی صرف 51 ملین گیلن یومیہ ہے۔ زیر زمین پانی کا لیول بھی 700 فٹ نیچے چلا گیا ہے۔ اس وقت پانی کی ضرورت راول ڈیم، خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے پوری کی جا رہی ہے۔

    محمد سلیم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ راول ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث لیول تیزی سے گر رہا ہے اور پانی کی سطح کم ہو کر 1669 فٹ تک آ گئی ہے اور یہاں صرف 45 دن کیلیے پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔

    ایم ڈی واسا نے کہا کہ خشک سالی کے باعث پانی کے کم استعمال کیلیے آگہی مہم بھی شروع کی ہے۔ پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات کا اندراج کرینگے۔ گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی بلا وجہ ضائع کرنے پر واسا نے 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں جب کہ کمرشل مارکیٹ میں بھی دو شہریوں کا چالان کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ خان پور ڈیم کی صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

  • راولپنڈی : تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا  مقدمہ درج

    راولپنڈی : تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج

    راولپنڈی : اصغرمال میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد نے بتایا کہ مالک اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اصغرمال میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملے پر والد کی مدعیت میں تھانہ بنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں دفعہ 302، چلڈرن ایکٹ 2004 سمیت 7 دفعات شامل کی گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جھوٹ بولا بچی کا والد نہیں ہے تاہم، پولیس نے تفتیش کرکے والد کو تلاش کرلیا۔

    مقتولہ کے والد نے بتایا کہ میرے 5 بچے ہیں، جن میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں، 3 ماہ قبل بیٹی سے مل کر آیا تھا،ایک سال سے 8 ہزار پر گھریلو ملازمہ تھی۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ بیٹی نے12 روزقبل فون پراطلاع دی مالک راشداورثناباجی مجھ پرتشددکرتے ہیں، مالک راشد شفیق اور ثنا نے میری بیٹی پرقتل کی نیت سے تشددکیا ، ملزمان سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے۔

    خیال رہے مالکان کے تشدد سے شدید زخمی تیرہ سالہ ملازمہ سالہ اقرااسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔

    اقراکوتشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیاگیاتھا،گھریلوملازمہ پر اصغر مال کے رہائشی ملزم راشدشفیق اور اہلیہ ثنا نے تشدد کیا تھا تاہم پولیس ملزم راشدشفیق اوراہلیہ ثنا کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • راولپنڈی: مالکان کے  تشدد کی شکار کم سن ملازمہ جان کی بازی ہار گئی ، میاں بیوی گرفتار

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ جان کی بازی ہار گئی ، میاں بیوی گرفتار

    راولپنڈی : گھریلو تشدد کی شکار کم سن ملازمہ اسپتال میں دوران دم توڑگئی، پولیس نے ملزم راشد شفیق اور اہلیہ ثنا کو گرفتارکر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اصغرمال کےعلاقے میں گھریلوملازمہ پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا تشدد کا شکار 13 سالہ اقرا اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی، اقرا کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ اقرا پر ملزم راشد شفیق اور اہلیہ ثنا نے تشدد کیا تھا جبکہ اقرا کے ہاتھ، پاؤں،چہرے اور سرپر تشدد کے نشانات موجود تھے تاہم پولیس نے ملزم راشد شفیق اور اہلیہ ثنا کو گرفتارکر لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : 13سالہ ملازمہ کی معمولی غلطی، میاں بیوی کا بچی پر آہنی راڈ سے بدترین تشدد

    گذشتہ روز  13سالہ گھریلو ملازمہ اقرار سے معمولی غلطی ہونے پر راشد شفیق نامی شخص اور اس کی بیوی نے اسے آہنی راڈ سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور مالکان ملازمہ کی حالت تشویشناک ہونے پر بینظیر بھٹو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ ملازمہ پر تشدد سے جسم کے مختلف حصوں میں فیکچر آئے ہیں، سر پر گہرے زخموں کے نشانات ہیں، تشدد سے ہاتھ پاؤں مڑ گئے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے تشدد کے بعد واقعے کو چھپانے کیلئے ملازمہ کو 3 دن تک بغیر طبی امداد کے گھر پر رکھا۔

  • راولپنڈی : خواتین سے  8 لاکھ  کی  ڈکیتی کا ڈراپ سین ، کون ملوث نکلا؟

    راولپنڈی : خواتین سے 8 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، کون ملوث نکلا؟

    راولپنڈی : خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آر اے بازار کے علاقے میں خواتین سے ڈکیتی کے واقعے میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کا ڈرامہ کر کے 8 لاکھ کی رقم ہڑپ کرنے کی کوشش کی، مدعی مقدمہ نے زیورات کی فروخت کے بعد رقم لٹنے کا ڈرامہ کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے زیورات اپنے سہیلی سے فروخت کیے تھے لیکن واقعے میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2ساتھی ہی ملوث نکلے۔

    حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، چاروں ملزمان سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس کو سراہا۔ ..

  • والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا

    والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا

    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گھریلو رنجش پر والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین رانا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا ، عدالت نے مجرم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہر جانے کی سزا بھی سنائی، جس کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

    گھریلو جھگڑے پر وسیم نے اپنے والدین کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، اس کے خلاف 2022 میں دھمیال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ سال عارف والا میں تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے نابینا باپ کو قتل کر دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والد کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    نومبر 2024 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حیدرآباد تھل کے نواحی علاقے میں ایک بدقسمت بیٹے نے خاندانی تنازع پر اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔