Tag: راولپنڈی

  • لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق

    لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق

    راولپنڈی: لفٹ گرنے سے 19 سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے پوش علاقے میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں عمارت کی لفٹ گر گئی لفٹ گرنے کے باعث 19سالہ لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت محمد طیب سکنہ خاص ایاڑی کوٹلی ستیاں کے نام سے ہوئی ہے، طیب کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ جاں بحق طیب کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے  چھلانگ لگادی

    کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی

    راولپنڈی: کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی ، لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 2روز قبل آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں لڑکی کی مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی نےمبینہ طورپر گھر کی چھت سے چھلانگ لگائی تاہم لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی دوست کےہمراہ دو روز قبل کراچی سے راولپنڈی آئی تھی۔

    مبینہ خودکشی کرنیوالی لڑکی کی حالت تشویشناک تھی تاہم بعد ازاں عمارت کی چھت سے کودنے والی زخمی لڑکی دم توڑ گئی۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیاجارہاہے، واقعہ تھانہ روات کی حدود میں واقع پوش علاقے میں پیش آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھی کو زیر حراست لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • اسکول سے گھر جاتے ماں اور بچوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    اسکول سے گھر جاتے ماں اور بچوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    اسکول سے گھر جانے والے بچوں اور ان کی ماں کو بھی ڈاکوؤں نے نہ بخشا، دن دہاڑے ملزمان لوٹ مار کرتے رہے جنھیں کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق روالپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردارت کی، بچوں کو اسکول سے واپس لانے والی خاتون سے ڈاکوؤں نے طلائی زیورارت اور لوٹ لیے۔

    دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

    ڈاکوؤں کو خاتون اور بچوں کو لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے، گھر کے گیٹ کے باہر یہ واردات انجام دی گئی جبکہ گاڑی کے باہر کھڑی بچی ڈر کر گھر کے اندر بھاگ گئی۔

    بچوں کے سامنے خاتون سے چار طلائی چوڑیاں اور موبائل فون لوٹا گیا اور ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، سینئر پولیس آفیسر واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-fb-area-robbery-attempt-women/

  • راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے اور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ لیا۔

    راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں واقع کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی پر نامعلوم چور گھر گھس گئے اور گھنٹوں تک لوٹ مار کی، ملزم گھر سے ملکی غیر ملکی کرنسی طلائی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر ق الیکٹرانک کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

    مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کی شناخت شروع کر دی گئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر کے مقیم بیرون ملک مقیم ہیں۔

    مزید پڑھیں : چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا تھا کہ گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔

    متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔

  • گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

    گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول حسن علی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ انصر محمود نے اپنے چھوٹے بھائی کو گھریلو جھگڑے پر فائر کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے مقتول کے والد کا ابتدائی بیان بھی لے لیا ہے اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

  • 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ گرفتار

    4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ گرفتار

    راولپنڈی : پولیس نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں ملزمان میں منشیات فروش اور پتنگ فروش شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کارروائیوں میں 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرکے ملزمان سے سوزوکی پک اپ، موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور 61 ہزار نقدی برآمد کرلی۔

    پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس اور 18 لیٹر شراب برآمد کی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 10ملزمان سمیت پتنگ فروش کو بھی گرفتار کیا ، جس سے 500 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئی۔

  • خالہ زاد بھائی کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    خالہ زاد بھائی کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    راولپنڈی: خالہ زاد بھائی کو پیسوں لالچ میں قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے کڑائی میں جلانے والا گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 جنوری کو راجہ بازار راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں تاجر محسن اشرف کو 45 لاکھ چھیننے کیلئے خالہ زاد مہر علی نے قتل کر کے لاش جلا دی تھی۔

    ملزم نے مقتول کو45 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ فروخت کرنے کیلئے اپنے گھر واقع ثمرزار کالونی اڈیالہ روڈ بلایا تھا، ملزم نے نقدی چھیننے کے بعد اسے اپنے گھر میں قتل کر دیا اور قتل کے بعد لاش کو چربی پگھلانے والے کڑاہ میں پھینک کر جلا دیا تھا۔

    راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    جس کے بعد پولیس نے معاملہ کا سراغ لگا کر ملزم کو مہر ولی کو گرفتار کر لیا تھا اور ابتدائی تفتیش میں اُس نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔

    تاہم اب سفاک ملزم مہر علی تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

     پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھا تاہم پولیس حراست سے فرار ہونے کے دوارن مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی او۳ر پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

  • چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    راولپنڈی : افشاں کالونی میں گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے اور گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔

    متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔

    پولیس نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لےرہےہیں،تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 45 تولے سونا، ڈائمنڈ سیٹ اور ہزاروں ڈالرز لے اڑے

    یاد رہے راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی ، جس میں نامعلوم چور گھر سے 45 تولے طلائی زیورات اور ڈائمنڈ سیٹ، 10 ہزار ڈالرز اور 2300 ہزار سری لنکن کرنسی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

  • راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    راولپنڈی: خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے پیسوں کے لالچ میں کزن کے قتل کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اغوا کے مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی ڈی ایس پی اظہر حسن شاہ اور ٹیم نے کی اور تمام تر ٹیکنیِکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم مہر علی نے شواہد چھپانے کیلئے لاش کو تلف کر دیا تھا، ملزم نے پیسوں کے لالچ میں کزن کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    اہل خانہ نے بتایا تھا کہ مقتول چھبیس دسمبر کی شام ایک کروڑ روپے لے کر نکلا تھا۔

    ملزم کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد حاصل کئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سفاکانہ واردات پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • ویڈیو رپورٹ: کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کو ہائی پروفائل سیکیورٹی کی فراہمی

    ویڈیو رپورٹ: کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کو ہائی پروفائل سیکیورٹی کی فراہمی

    سیاسی و مذہبی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے باوجود سال 2024 میں راولپنڈی پولیس نے کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کو ہائی پروفائل سیکیورٹی فراہم کی۔

    دو ہزار چوبیس میں سیاسی عدم استحکام کے باوجود راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی میں بھرپور تعاون فراہم کیا گیا، اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت چار عالمی ٹیموں کو ہائی پروفائل سیکیورٹی دی گئی۔

    2024 میں پی ایس ایل کے گروپ میچز اور پلے آف میچ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی، اگست میں بنگلادیش ٹیم کی آمد اور اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

    سی پی او راولپنڈی خالد محمود حمدانی کے مطابق 2024 میں سری لنکا کی اے ٹیم نے پاکستان دورہ کیا، پنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکن ٹیم کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس نے رواں سال فروری میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی 6 ملکوں کی ٹیموں اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

    خالد محمود حمدانی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذہبی جماعتوں کے دھرنوں، احتجاجی مظاہروں کے دوران اور شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں راولپنڈی پولیس نے اہم کر دار ادا کیا۔