Tag: راول ڈیم

  • راولپنڈی : راول ڈیم میں  پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے

    راولپنڈی : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے

    راولپنڈی : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے، ڈیم کا لیول 1750،10 فٹ پر پہنچ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس کے پیش نظر حکام نے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

    اس کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 ایکڑ فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔

    حکام کے مطابق اسپل ویز کھولنے کے بعد پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک لائی جائے گی تاکہ پانی کے اضافی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

    ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سےبھی احتیاطی تدابیراختیار کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب خان پور ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1949 فٹ تک پہنچ گئی ، ڈیم میں پانی کی گنجائش 1982 فٹ ہے۔

    مون سون بارشوں سے قبل خانپور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوکر ڈیڈلیول تک پہنچ گئی تھی ، کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سےخانپور راول ڈیم ساملی ڈیم سمیت دیگر ذخائر میں بہتری آئی۔

    خیال رہے اسلام اباد اور راولپنڈی سمیت ملحقہ نواحی علاقوں میں رات سے اب تک بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ وارننگ جاری کر دی ہے، واسا اور ریسکیو کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔

    سیکٹرایف سکس سے ملحق سید ویلیج کے برساتی نالے میں طغیانی آگئی ریلہ گاڑی بہاکر لے گیا جبکہ مون سون کے نئے اسپیل سے دارالحکومت پانی پانی ہوگیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں پھر پانی آگیا۔

  • راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ

    راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ

    راولپنڈی(21 جولائی 2025): محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کرلیا ہے، اسپل آج وے دوبارہ کھو دیئے گئے، پانی کے اخراج کے لیے اسپل ویز کو 5 گھنٹے تک کھلا رکھا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ نے ملحقہ آبادی میں رہنے والے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، پانی کے اخراج کے بعد سطح 1746 فٹ تک آگئی

    گزشتہ روز بھی راول ڈیم کے اسپل وے ساڑھے چھ گھنٹے کے لیے کھولے گئے تھے،  مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کی سطح 1748 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔

    ڈیم انتظامیہ کے مطابق پیر کو دوبارہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ ڈیم کے کیچمنٹ ایریا( بالائی علاقوں ) میں متوقع بارش کیلئے آبی ذخیرہ کی گنجائش بنا نے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

  • راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    راولپنڈی: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان قریب پہنچنے پر خطرے کی سائرن بج گئے، اسپیل ویز بھی کھول دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان قریب پہنچنے اور ڈیم میں پانی بھر جانے کے بعد اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجائے گئے۔

    اسپیل ویز کھولے جانے کے بعد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ڈیم میں پانی کی گنجائش کی حد 1752 فٹ مقرر ہے۔


    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، الرٹ جاری


    حکام کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1746 فٹ تک برقرار رکھی جائے گی۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏عوام واٹر فرنٹ سے دور رہیں اور اسپل ویز کے قریب فوٹو گرافی یا تفریح سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں مون سون کا ایک اور دھواں دار اسپیل انٹری دینے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 25 جولائی تک راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور، بہاولپور، ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ برسات ہوگی۔

    این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اسلام آباد، کے پی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، الرٹ جاری

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، الرٹ جاری

    راولپنڈی(19 جولائی 2025): راولپنڈی شہر اور کینٹ کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ تک پہنچ گئی ہے تاہم اس ڈیم کی حد ایک ہزار 752 فٹ ہے۔

    انتظامیہ نے نشیبی علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ کل صبح 6 بجے سے 5 گھنٹے کیلئے ڈیم کے اسپل وےکھول دیے جائیں گے۔

    این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ راول ڈیم پرپانی کی سطح 1748.40 فٹ پر پہنچ گئی ہے، ڈیم کی سطح  1746 فٹ تک برقرار رکھنے کیلئے اسپل ویز کھولے جائیں گے۔

    این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏عوام واٹر فرنٹ سے دور رہیں اوت اسپل ویز کے قریب فوٹو گرافی یا تفریح سے گریز کریں۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرگئی

    راول ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرگئی

    اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرگئی، جس سے جھیل کا بڑا حصہ خشک ہوگیا تاہم سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر کے مطابق پانی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کم بارشیں برسنے سے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی۔

    جس کے باعث شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی راول جھیل کا حسن بھی مانند پڑ گیا، پانی ڈیڈ لیول تک گرنے سے جھیل کا بڑا حصہ بنجر زمین کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشیں کم برسنے کے باعث پانی کے ذخائر متاثر ہوئی، یہ ڈیم راولپنڈی اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔

    تاہم سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر کے مطابق پانی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور شہریوں کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    راول ڈیم کے اسپل ویز آج کھولے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں،نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں اور مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔

  • کیا راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ زہر ملایا جانا تھا؟

    کیا راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ زہر ملایا جانا تھا؟

    اسلام آباد: راول ڈیم میں مبینہ طور پر زہر ملائے جانے سے ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے راول ڈیم کے پانی میں زہر ملائے جانے سے ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    پاک ای پی اے کی ٹیم نے ڈاکٹر ضیغم عباس کی قیادت میں راول ڈیم کا دورہ کیا، ٹیم نے ڈیم میں 3 مقامات پر پانی کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کر لیے۔

    کشمیر چوک، ڈپلومیٹک انکلیو اور کورنگ روڈ پوائنٹس سے پانی کے نمونے لیے گئے ہیں، جو پاک ای پی اے کی لیبارٹری کو ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، انوائرنمنٹل پروٹیکش ٹیم نے ڈیم کے پانی کا آن سائٹ فیزیو کیمیکل اینالسسز بھی کیا۔

    لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مچھلیوں کی ہلاکت کی وجوہ کا تعین کیا جائے گا، اور رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی تجویز کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ راول ڈیم میں چند روز قبل مبینہ طور پر زہر ملائے جانے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئی تھیں، جب کہ ڈیم کے پانی میں زہر ملانے کے پہلے بھی کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب،  اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی، سطح سمندر کے لحاظ سے ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752فٹ ہے۔

    متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج4سے9بجے تک ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گےتاکہ پانی کی سطح کومینج کیاجاسکے۔

    پیشگی تیاریوں کو مدنظر تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ وریلیف کیمپس کوالرٹ کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پولیس ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کیا جائے گا۔

    الرٹ میں کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذہے،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، عوام سے اپیل کی ہےندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کریں۔

    الرٹ کے مطابق حفاظت پر مامور انتظامیہ اور اہلکاروں سے تعاون کریں۔

    حالیہ بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،اسپل ویز کھولنے کا مقصد مزید بارشوں میں فلڈ کنٹرول لیول حاصل کرنا ہے۔راول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

  • راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل چھوڑنے سے ہزاروں آبی حیات مرگئیں

    راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل چھوڑنے سے ہزاروں آبی حیات مرگئیں

    اسلام آباد : راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل چھوڑنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں جبکہ ڈیم سے پانی پینے والے پرندے بھی تڑپ تڑپ کرمرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل چھوڑنے سے ہزاروں آبی حیات مرگئیں، مچھلیاں مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی۔

    زہریلے کیمیکل سے آبی حیات کیساتھ ڈیم سے پانی پینے والے پرندے بھی تڑپ تڑپ کرمرگئے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے راول ڈیم میں کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے پہلے بھی واقعات ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ماضی میں بھی ماہی گیر مچھلیوں کے شکار کے لیے راول ڈیم میں زہر ملاتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے راول جھیل کا پانی زہریلا ہو جاتا ہے اور مقامی آبادی کی صحت کے لیے خطرناک ہو جاتا ہے۔

    ڈیم کے پانی میں زہر ملانے میں مقامی افراد اور کشتی مافیا ملوث ہوتے ہیں ، جن کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں تاہم ایف آئی آر درج کرائی جانے کے باوجود ملوث افراد کے خلاف کسی کارروائی کا نہ ہونا متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    پانی میں زہر ملا کر ایک طرف اگر مچھلیوں کی نسلوں کو نقصان پہنچتا ہے تو دوسری طرف انسانوں کی صحت بھی خطرے سے دوچار ہو جاتی ہے۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھول دیے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھول دیے گئے

    اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے، ڈیڑھ فٹ کھولے گئےگیٹ سے 6ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے اسپل ویز کھول دیے اور کہا اسپل ویز تیز بارش اور مزیدبارش کی پیشگوئی کےباعث کھولےگئے۔

    ڈیم انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پوری ہوگئی اور ڈیم سے 6ہزارکیوسک پانی کااخراج کیا جائےگا۔

    انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش سطح سمندر سے 1752 فٹ ہے ، پانی کی سطح1751.90 فٹ بلند ہونےپر اسپل ویز کھولےگئے ، ڈیڑھ فٹ کھولے گئےگیٹ سے 6ہزارکیوسک پانی کااخراج جاری ہے۔

    ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپل ویز کھولنے پردریائے سواں میں پانی کی سطح بلندہو گی، اسپل ویز کھولنے پردریائے سواں کےکناروں سےپانی باہر آ سکتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلاڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ 84 ہزاراوراخراج ایک لاکھ 83ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد33 ہزار400اوراخراج45 ہزار 700 کیوسک ہے۔

    ترجمان کے مطابق چشمہ جھیل میں پانی کی آمد3لاکھ 22ہزار900اوراخراج 3 لاکھ17ہزار500کیوسک اور ہیڈ مرالہ پرپانی کی آمد 66 ہزار400 اوراخراج 60 ہزار700 کیوسک ہے۔

    اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار800 اوراخراج 42 ہزار800 کیوسک اور تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا میں آج پانی کاذخیرہ 72لاکھ 87ہزارایکڑ فٹ ، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 10 ہزارایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کامجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 32 لاکھ 77ہزار ایکڑ فٹ ہے۔