Tag: راو انوار

  • کراچی: گڈاپ کی جھاڑیوں‌ سے انسانی اعضاء برآمد

    کراچی: گڈاپ کی جھاڑیوں‌ سے انسانی اعضاء برآمد

    کراچی: سپرہائی وے سے متصل گڈاپ میں جھاڑیوں سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال متقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کی حدود میں واقعہ گڈاپ کے علاقے سے جھاڑیوں میں سے انسانی اعضاء کی برآمدگی کے بعد انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ایس ایس پی ملیر کہتے ہیں کہ انسانی اعضاء سپرہائی وے اسپتال کے قریب سے ملے۔انہوں نے کہا کہ انسانی اعضاء پر کیمیکل لگا ہوا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    ایڈیشنل پولیس سرجن کے مطابق انسانی اعضاء کے نموے لے کر انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا، بظاہر یہ دو مختلف مردوں کے اعضاء ہیں تاہم حتمی بات رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے اسپتال کے قریب انسانی اعضاء کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئیں اور وہاں پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نفری آنے کے بعد برآمد ہونے والے اعضاء کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پڑھیں: ’’ کراچی میں 750 لاوارث لاشوں‌ کی موجودگی کا انکشاف ‘‘

  • سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، خودکش حملہ آور سمیت 9 ہلاک

    سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، خودکش حملہ آور سمیت 9 ہلاک

    کراچی: سپرہائی وے کے علاقے جنجال گوٹھ میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ایکشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مقابلے کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل ہے، ہلاک خودکش حملہ آورکی شناخت رضی محمدکےنام سے ہوئی جو جماعت الاحرار کے لیے کام کرتا تھا۔

    ہلاک ہونے والا خودکش بمبار رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، مقابلے میں کالعدم جماعت لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے۔

    پڑھیں: ’’ ملک بھرمیں دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ، 40 ہلاک ‘‘

    راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کی گئی، پولیس کی نفری جیسے ہی جائے وقوعہ پہنچی دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی۔جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    مزید پڑھیں: ’’ کوئٹہ: حساس ادارے کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 کمانڈر ہلاک ‘‘

    قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 43 کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

  • سندھ ہائیکورٹ: راو انوار سے متعلق درخواست کی سماعت 20 مئی تک ملتوی

    سندھ ہائیکورٹ: راو انوار سے متعلق درخواست کی سماعت 20 مئی تک ملتوی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ايس ايس پی راو انوار سے متعلق درخواست کی سماعت بیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سے پوليس مقابلوں کی تفصيلات طلب کرلیں۔

    سندھ ہائیکورٹ ميں اين جی او کی جانب سےدائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جعلی پوليس مقابلوں ميں شہريوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق راؤ انوار کو آئندہ کسی عہدے پرتعینات نہ کیا جائے جبکہ ان سے پولیس مقابلوں سے متعلق پوچھا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کو ہدايت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر پوليس مقابلوں کی تفصيلات آئندہ سماعت پر عدالت ميں جمع کرائيں۔