Tag: راک

  • راک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    راک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیویارک: نامور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف ’دی راک‘ نے 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈوین جانسن نے بقیہ ادارکاروں کو ایک سال میں پیچھے چھوڑ کر مستحکم پوزیشن بنائی۔ انہوں نے 2019 میں 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ جانسن نے ہوبس اینڈ شاؤ اور جمانجی دی نیکسٹ لیول جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

    امریکی میگزین فوربز کی جاری کردہ ہالی ووڈ اداکاروں کی سب سے زیادہ کمائی میں دوسرا نمبر کریز ہیمز ورتھ کا ہے، جنہوں نے رواں سال 76.4 ملین ڈالر معاوضہ لیا۔

    یاد رہے کہ امریکی جریدے فوربس کی جانب سے ہر سال سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں سمیت دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے۔

  • دبنگ خان کی بہن ارپیتا کی سُپراسٹار راک سے ملاقات

    دبنگ خان کی بہن ارپیتا کی سُپراسٹار راک سے ملاقات

    ممبئی : بالی ووڈ دبنگ خان کی بہن ارپیتا کی اپنے شوہر آئوش کے ہمراہ سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سُپر اسٹار ”راک” سے نیویارک میں ملاقات،ارپیتا ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا نے سپراسٹار راک سے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دبنگ خان کی دوست اور ساتھی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا شکریہ ادا کیا.

    Thank you @priyankachopra for making this possible @aaysharma fan moment

    A photo posted by Arpita Khan Sharma (@arpitakhansharma) on

    سلمان خان کی بہن ارپیتا ان دنوں نیویارک میں اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے راک سے ارپیتا کی ملاقات میں مدد کی جس پر انہوں نے ٹویٹر پر پیغام میں اداکارہ کا شکریہ ادا کیا.

    ارپیتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ راک کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں.

    واضح رہے کہ ڈیون جانسن کی آنے والی فلم ”بے واچ” میں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا جلوہ گرہوں گی،فلم 2017 میں مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.