Tag: راکول پریت سنگھ

  • ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘ راکول اور ارجن کی ویڈیو وائرل

    ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘ راکول اور ارجن کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ اور نئی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے آفیشل آکاؤنٹ سے راکول نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘، ساتھ ہی انھوں نے اپنی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ اور 21 فروری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

    ویڈیو میں ارجن ان سے پوچھتے ہیں کہ بے بی آپ نے جدائی مووی دیکھی ہے اس میں کیسے انیل کپور کی بیوی اسے 2 کروڑ روپے میں بیچ دیتی ہے، اگر آپ کو بھی کوئی 2 کروڑ دے۔

    راکول پریت سنگھ ان کی ابت کاٹتے ہوئے فوراً کہتی ہیں کہ پاگل ہو کیا؟ کچھ توقف کے بعد اداکارہ ڈبنگ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’5 کروڑ سے کم نہیں لوں گی!‘

    ارجن اور راکول کی اس مزاحیہ ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ بھومی پدنیکر اور ارجن کپور کی بھی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ نے ارجن کپور کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوبصورت بیوی سے متعلق لپسنگ کررہی ہیں۔

    بھومی پدنیکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ہسبینڈ کی بیوی کو خون پینا پسند ہے‘۔

    ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا بات ہے دی دی شادی کے بعد تو تیرا چہرہ لال لال رہنے لگا ہے۔‘ ارجن کپور کہتے ہیں کہ ’ہاں میرا خون جو پیتی ہے‘، بھومی یہ سنتے ہی ارجن کپور کو دھکا دے دیتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور بھومی پدنیکر ان دنوں اپنی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 فروری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں تینوں مرکزی کردار لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔

  • ارجن کپور کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری

    ارجن کپور کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔

    فلم میکرز نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس سیزن کے سب سے بڑے پاگل پن کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ لو ٹرائنگل نہیں بلکہ سرکل ہے۔‘

    ٹریلر میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر سابق شوہر اور بیوی ہیں۔ بھومی اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے اور ماضی کے واقعات کو بھول جاتی ہے۔

     اس کے بعد کہانی کا اصل سرکل شروع ہوتا ہے۔ ٹریلر میں ارجن کپور کو بھومی اور راکول کے درمیان پھنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سابق بیوی (بھومی) اور گرل فرینڈ (راکول) کے درمیان کھٹی میٹھی فل کامیڈی دکھائی گئی ہے۔

    فلم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال، آدتیہ سیل، شکتی کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ کامیڈی ڈرامہ فلم’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ 21 فروری 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    حال ہی میں میکرز نے ریلیز کی تاریخ کے ساتھ فلم کا پہلا موشن پوسٹر ناظرین کو پیش کیا۔ اسے واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی اور دیپشیکھا دیشمکھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

    بھومی پیڈنیکر نیٹ فلکس کی آنے والی رومانوی سیریز ’دی رائلز‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھومی کے ساتھ اس سیریز میں ایشان کھٹر، زینت امان، نورا فتیحی اور ملند سومن بھی ہیں۔

  • بالی وڈ جوڑی راکول پریت، جیکی بھگنانی بھی جلد شادی کرنے کو تیار

    بالی وڈ جوڑی راکول پریت، جیکی بھگنانی بھی جلد شادی کرنے کو تیار

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور جوڑی نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں، معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار جیکی بھگنانی جلد شادی کرنے والے ہیں۔

    بھارتی میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور فلم پروڈیوسر اگلے ماہ فروری میں ایک دوسرے کے شریک سفر بن جائیں گے۔ جیکی اور راکول میں قربت کا آغاز 2021 میں ہوا تھا جو کہ اب اٹوٹ بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

    بھارت اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ راکول اور جیکی کی شادی 22 فروری کو گوا میں ہوگی جبکہ بالی وڈ کے جوڑے نے اب تک اپنی شادی سے متعلق میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہا ہے کہ پروڈیوسر/اداکار جیکی اور اداکارہ راکول اپنی زندگی کے اہم ترین دن اور لمحات کو خفیہ رکھنے کے خواہشمند ہیں اس لیے یہ جوڑا خود میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر رہا۔

    ذرائع نے بتای کہ اس وقت یہ پریمی جوڑا شادی کی تیاری اور تقریبات سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہا ہے۔

    دونوں اداکار ان دنوں بینکاک میں ایک موجود ہیں جہاں جیکی بھگنانی شادی سے قبل اپنی ’بیچلر پارٹی‘ بھی منعقد کریں گے۔

    واضح رہے کہ دوسرے بالی وڈ جوڑوں کی طرح بیرون ملک یا راجھستان کا انتخاب کرنے کے بجائے زندگی کے اہم ترین دن کو یادگار بنانے کے لیے انھوں نے ساحلی شہر گوا کو منتخب کیا ہے۔

    حال ہی میں راکول نے اپنے موجودہ دوست اور مستقبل کے شوہر جیکی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد باد دیتے ہوئے ان کے کافی جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انھیں خوب دعائیں دی گئی تھیں۔