Tag: راکٹ حملے

  • امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی

    امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی

    بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ رات امریکی سفارت خانے پر ہونے والے راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب 5 راکٹ داغے گئے تھے، جن میں سے 3 راکٹ سفارت خانے کے اندر گرے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عراقی حکام نے حملوں میں صرف ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفارت خانے سے منتقل کیا گیا۔

    پانچ راکٹوں میں سے ایک راکٹ امریکی سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں بھی گر کر پھٹا، راکٹ حملوں کے بعد امریکی طیاروں نے سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں لینڈنگ کی، سفارت خانے میں ہیلی پاپٹر اترتے دیکھے گئے۔

    عراق کے شہر بغداد میں مزید 2 راکٹ حملے

    راکٹ حملے کے بعد امریکا نے عراق سے سفارت خانے کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نواز گروپ عراقی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل 21 جنوری کو بھی عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون راکٹ برسائے گئے تھے، جس میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس ایریا میں آئے دن راکٹ حملے ہو رہے ہیں۔

  • امریکی سفارت خانے کی طرف مزید 3 راکٹ داغے گئے

    امریکی سفارت خانے کی طرف مزید 3 راکٹ داغے گئے

    بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرین زون پر راکٹ داغے گئے ہیں۔

    عراقی سیکورٹی ذرایع کے حوالے سے میڈیا نے خبر دی ہے کہ گرین زون میں 3 راکٹ داغے گئے ہیں جو امریکی سفارت خانے کے قریب گرے، اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کی طرف راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق گرین زون میں غیر ملکی مشنز اور سرکاری عمارتیں موجود ہیں، امریکی فوجی اڈہ بھی گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

    عراق کے شہر بغداد میں مزید 2 راکٹ حملے

    نو جنوری کو بھی عراق میں رات کو دو راکٹ حملے ہوئے تھے، یہ راکٹ بغداد کے گرین زون میں گرے، اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔ اس سے قبل 4 جنوری کو بھی شمالی بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر 2 راکٹ حملے ہوئے تھے، یہ راکٹ امریکی ایئر بیس کے اندر گرے تھے، جس سے خبر ایجنسی کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے۔ جس کے بعد علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں شروع ہو گئی تھیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے امریکی فوجیوں پر کیے گئے تھے، راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے کے داخلی راستے بند کر دیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے اور ایئر بیس کو مسلسل راکٹوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • عراق کے شہر بغداد میں مزید 2 راکٹ حملے

    عراق کے شہر بغداد میں مزید 2 راکٹ حملے

    بغداد: عراق میں رات کو مزید دو راکٹ حملے ہوئے ہیں، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ بغداد کے گرین زون میں گرے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر بغداد کے گرین زون میں راکٹ حملے جاری ہیں، گزشتہ رات کو مزید دو راکٹ گرین زون میں گرے ہیں، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق گرین زون میں غیر ملکی مشنز اور سرکاری عمارتیں موجود ہیں، امریکی فوجی اڈہ بھی گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کو بھی شمالی بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر 2 راکٹ حملے ہوئے تھے، یہ راکٹ امریکی ایئر بیس کے اندر گرے تھے، جس سے خبر ایجنسی کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے۔ جس کے بعد علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں شروع ہو گئی تھیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے امریکی فوجیوں پر کیے گئے تھے، راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے کے داخلی راستے بند کر دیے گئے تھے۔

    ایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، فوجی اڈوں پر دو بڑے حملوں میں 80 ہلاک

    خیال رہے کہ دو دن قبل ایران نے امریکی فوجی عین الاسد اور دیگر پر راکٹوں کی بارش کر دی تھی، ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، تاہم گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان حملوں میں امریکی بیس کو نقصان پہنچا لیکن کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔

    امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ جمعے کو امریکا نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو راکٹ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔

  • کابل: افغان صدرکے خطاب کے دوران صدارتی محل پرراکٹ حملے

    کابل: افغان صدرکے خطاب کے دوران صدارتی محل پرراکٹ حملے

    کابل : افغان دارالحکومت کابل میں حملہ آوروں نے عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پرراکٹوں سے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں حملہ آوروں نے صدراتی محل پرراکٹوں سے اس وقت حملہ کیا جب افغان صدراشرف غنی عید کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

    افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل راکٹ حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دوحملہ آور مارے گئے۔

    افغان صدر اشرف غنی کا 3 ماہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان

    خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے 99ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

    افغان صدر کا کہنا تھا کہ 20 اگست سے 19 نومبر تک فائر بندی رہے گی تاہم یہ اسی صورت برقرار رکھی جائے گی اگر طالبان سیز فائر کا احترام کریں، اگر طالبان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغان حکومت کے طرف سے کی جانے والی جنگ بندی کی مشروط پیشکش مشترد کردی تھی۔

    طالبان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے صرف امریکا کو ہی فائدہ ملے گا جس کی وجہ سے حملے نہیں روکے جائیں گے۔

  • کابل: بین الاقوامی فوجی اڈے پرراکٹوں سےحملہ

    کابل: بین الاقوامی فوجی اڈے پرراکٹوں سےحملہ

    کابل : افغان دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی فوجی ہیڈاکوارٹرز پرراکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صبح سویرے انٹرنیشنل فوجی ہیڈکوارٹرز پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد دھماکوں کی آوزایں سنی گئیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


    افغانستان میں‌ دو مساجد پر خودکش حملے، 72 شہید، درجنوں‌ زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کی 2 مساجد میں خودکش حملوں کے نتیجے میں 72 افراد شہید جبکہ 55 زخمی ہوگئے تھے۔

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا دھماکہ کابل کی امام بارگاہ میں ہوا جس میں 30 افراد شہید ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ غور کے علاقے میں واقع مسجد میں ہوا جس میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔


    قندھار بیس پر دو خودکش حملے،فائرنگ، 43 فوجی ہلاک،9 زخمی، 6 لاپتا


    واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان ملٹری بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 43 فوجی ہلاک متعدد زخمی اور 6 لاپتا ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں دس حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

  • افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی:افغانستان سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں 4 جوان شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے میں چار فوجی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ اخوند والا پاس میں پاکستانی چوکی کونشانہ بنایا۔

    پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ جس میں مذ کورہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  • چارسدہ:راکٹ حملہ، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،2افراد زخمی

    چارسدہ:راکٹ حملہ، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،2افراد زخمی

    چارسدرہ میں شرپسندوں کے راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے چارسدہ کے علاقے سر ڈیری میں ایک مکان پر راکٹ داغا، جس سے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر ماں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق راکٹ حملے سے ارگرد کے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔