Tag: راکٹ فائر

  • لبنان سے اسرائیل پر 6 ہزار 611 راکٹ فائر ہوئے، اسرائیلی فوج

    لبنان سے اسرائیل پر 6 ہزار 611 راکٹ فائر ہوئے، اسرائیلی فوج

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنانی علاقوں سے گزشتہ 8 ماہ کے دوران اسرائیل پر 6 ہزار 611 راکٹ داغے گئے، لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر کم سے کم راکٹ جنوری میں اور زیادہ تر اگست کے ماہ کے دوران فائر کئے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر جنوری 2024 میں 334 راکٹ داغے گئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق فروری میں 534، مارچ 746، اپریل میں 744، مئی 1000، جون 855 اور جولائی میں ایک ہزار 90 راکٹ حملے کئے گئے۔

    برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر تباہ

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ماہ اگست کے دوران لبنان سے 40 راکٹ یومیہ کے تناسب سے داغے گئے، یہ تعداد ایک ماہ میں 1 ہزار 307 بنتی ہے۔

  • شمالی وزیرستان:ایف سی قلعہ پرراکٹ حملے،تین اہلکارشہید دوزخمی

    شمالی وزیرستان:ایف سی قلعہ پرراکٹ حملے،تین اہلکارشہید دوزخمی

     اسپن وام : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی آگئی، ایف سی قلعہ پر راکٹ حملوں میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پرآگئے ہیں ۔

    عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں ایف سی قلعہ پر حملہ کردیا ،ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے قلعہ پر بیس راکٹ فائر کئے۔ حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

    حملے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔

    سرچ آپریشن کا آغاز کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ،گزشتہ روز ہی طالبان کے ایک فعال گروہ کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے عسکری جدوجہد سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔