Tag: راکھی ساونت

  • ہانیہ عامر کی ویڈیو پر راکھی ساونت کا کمنٹ وائرل

    ہانیہ عامر کی ویڈیو پر راکھی ساونت کا کمنٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی پوسٹ پر بھارت کی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

    اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اسی ایونٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ  ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کی تعریف جس کے بعد راکھی نے کمنٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کمنٹ میں لکھا  کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔

    بھارتی رقاصی نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ ​

    راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو، اس سے قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔

  • راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    راکھی ساونت ایک بھارتی ٹیلی ویژن ریئلٹی شو کی اسٹار ہیں جو آج کل خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم دودی خان اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

    اب دونوں کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران دبئی میں ایک ساتھ میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا، سوشل میڈیا پ وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی کہتی ہیں کہ آج میں کہاں ہوں، پاکستان سے کون آیا ہے، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں دودی خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم یہاں پاک انڈیا کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ راکھی ساونت نے انستاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مبارک ہو، انڈیا جیت گیا، دودی خان میرے ساتھ بھارت کی جیت کے ساتھ ہے۔

    راکھی نے کہا کہ دودی کی شکل اتر گئی، وہ رو رہا ہے، کوہلی جم کر دھویا آپ کی ٹیم کو، اس پر دودی خان نے جواب میں راکھی سے کہا ، جب کوئی اچھا کھیلتا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔

  • ’بھارت کی بیٹی پاکستانی کی بہو ہوں‘ راکھی ساونت پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    ’بھارت کی بیٹی پاکستانی کی بہو ہوں‘ راکھی ساونت پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    بالی ووڈ کی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت مقابلے میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کل روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان کے لیے میچ جیتنا ضروری ہے ورنہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سفر تمام ہوجائے گا۔

    پاک بھارت میچ سے قبل پیش گوئیاں بھی سامنے آرہی ہے، گزشتہ روز بھارت کے آئی آئی ٹی بابا نے پیش گوئی کی تھی میچ پاکستان جیتے گا۔

    سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھارت سے جیت جائے تاکہ ٹورنامنٹ کی دلچسپی برقرار ہے۔

    ایسے میں بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

    راکھی ساونت نے اس دوران ایک شرٹ زیب تن کررکھی ہے جس میں پاکستان اور بھارت اور دونوں ملکوں کے نام درج ہیں۔

    ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لیے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔

    بھارتی اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • ’میں اکیلی لاکھوں عورت کے برابر ہوں‘ راکھی نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

    ’میں اکیلی لاکھوں عورت کے برابر ہوں‘ راکھی نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

    بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔

    راکھی ساونت آج کل خبروں میں ہیں کیونکہ وہ نئی پاکستانی بہو بننا چاہتی ہیں،  بھارتی رئیلٹی اسٹار کی پاکستان میں شادی کی خواہش کے بیان کے بعد پاکستان کے اداکار دودی خان اور مفتی قوی نے انہیں شادی کی پیشکس کی۔

     تاہم راکھی نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ آخر کس سے شادی کریں گی، مفتی قوی کئی چینلز کے ذریعے راکھی کو پرپوز کر رہے ہیں اور وہ جلد از جلد ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    اسی سے متعلق راکھی نے ایک پاکستان کی نجی نیوز چینل سے بات کی، راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ ’میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں‘۔

    بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے‘۔

    راکھی نے کہا کہ ’میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں‘۔

  • دودی خان کا شادی سے انکار، راکھی ساونت کے سابق شوہر کا حیران کن ردعمل

    دودی خان کا شادی سے انکار، راکھی ساونت کے سابق شوہر کا حیران کن ردعمل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی پاکستانی شخص سے شادی کے اعلان پر سابق شوہر رتیش راج سنگھ کا ردعمل سامنے آگیا۔

    چند دن قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے انسٹاگرام ویڈیو میں راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، بعد ازاں دودی خان نے ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ اب وہ لوگوں کی تنقید کی وجہ سے راکھی ساونت سے شادی نہیں کر سکتے، انہیں ٹرول کیا گیا لیکن وہ بھارتی اداکارہ کی شادی کسی دوسرے پاکستانی سے کروانے کو تیار ہیں۔

    جس پر بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تو انہیں غدار کہا گیا، ان کے خلاف فتوے نکالے گئے جس کے بعد دودی نے شادی سے انکار کیا۔

    تاہم اب اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش راج سنگھ نے بھی اس پورے معاملے پر کھل کر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں رتیش نے راکھی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہوں دودی خان کو راکھی سے دور کیا، وہ زور زور سے ہنستے ہوئے کہا کہ راکھی کبھی بھی پاکستان کی بہو نہیں بن سکتیں۔

    دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

    دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    ویڈیو میں رتیش نے کہا کہ تم کیا سمجھتی ہو؟ میں ایسے ہی بےوقوف بیٹھا ہوں، دودی خان کی تم سے شادی کبھی نہیں ہو سکتی، میں یہ شادی نہیں ہونے دوں گا، یہ رتیش سنگھ کا وعدہ ہے، اگر ڈرپوک دولہے کو چُنا گیا تو یہی ہوگا۔

    ویڈیو میں آگے رتیش نے مزید کہا کہ راکھی صرف تب ہی پاکستان کی بہو بن سکتی ہیں جب ہانیہ عامر اور دیگر پاکستانی اداکارائیں بھارت آئیں اور بھارتی مردوں کی دوسری بیویاں بن جائیں۔

  • دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

    دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

    پاکستانی اداکار دودی خان کا شادی سے انکار کرنے پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا ردعمل آگیا ہے۔

    راکھی ساونت ایک بالی ووڈ اسٹار ہیں، وہ حال ہی میں میڈیا کی شہ سرخیوں پر  ہیں کیونکہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش اور اگلے دن ہی انکار کردیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس تمام تر صورتحال پر بات کرتے ہوئے دودی خان کی انکار کی وجہ بھارتی میڈیا اور بھارت کے لوگوں کو قرار دیا ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ دودی خان ایک عظیم انسان اور بہت اچھے اداکار ہیں، وہ ڈیڑھ سال سے میرے دوست تھے، انہوں نے مجھے پسند کرتے ہوئے پرپوز کیا لیکن اب وہ بھارتی میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    اداکارہ نے ہوسٹ فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو میں کہا کہ میں ایک پاکستانی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں بُرا ہی کیا ہے، سب لوگوں نے تنقید کی بھارتی لوگوں نے میرے خلاف فتوے جارے کیے مجھے دیش دوروہی کا لقب دیا گیا۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے اپنے لوگوں نے غدار قرار دیا ہے اس لیے کیونکہ میں ایک پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہاں لوگ پاکستان کے خلاف فلمیں بنا کر اور پاکستان کو ٹارگٹ کرکے پیسے بنا سکتے ہیں تو میں کسی پاکستانی سے شادی کیوں نہیں کرسکتی ہوں۔

    راکھی ساونت نے ثانیہ مرزا، اور سچن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں نے شادی کی لیکن ٹارگٹ صرف مجھے ہی کیا جارہا ہے، دودی نے مجھے پہلے پروپوز کیا اور انہوں نے شادی سے انکار اس لیے کیا کیوں کہ وہ ڈر گئے ہیں۔

    راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان میں ہی شادی کریں گی اور ان کا ولیمہ بھارت میں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بھی ان کی شادی میں شرکت کریں گی۔

  • دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ کہہ رہے کہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی دودی خان نے وعدہ کیا کہ راکھی پاکستان کی ہی بہو بنیں گی۔

    دودی خان نے ویڈیو میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا، میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت سے شادی کرنے کے اعلان کے بعد مجھ پر بہت تنقید کی گئی، میں راکھی کو بہت پہلے جانتا ہوں، انہوں نے اپنی زندگی میں بڑے بُرے دن دیکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    دودی خان ن کہا کہ راکھی نے اپنے والدین کو کھویا، ایک مشکل رشتہ گزرا، اسلام قبول کیا، اور عمرہ کے لیے بھی گئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا، مجھے یہ بہت پسند آیا اس لیے میں نے انہیں پرپوز کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناظرین کو چاہیے کہ وہ راکھی کی ویڈیوز دیکھیں اور کھلے دماغ سے اس کی باتیں سنیں، مجھے امید ہے کہ لوگ ان کے سفر کو سمجھیں گے اور ان کا ساتھ دیں گے۔

    پاکستانی اداکار نے مزید کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں، اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔

    ’’ تو راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی، آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی، آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا‘‘

    دوسری جانب دودی خان کے اس بیان پر مداح برہم ہوگئے، مداحوں کا کہنا ہے کہ دودی نے راکھی کے جذبات کوٹھیس پہنچانے کی ضرورت کیوں محسوس کی۔

    ایک مداح نےکہا یہ بہت افسوسناک ہے، آپ دونوں کو میڈیا کی پروا کیے بغیر شادی کرلینی چاہیے اور خوشگوار زندگی گزارنی چاہیے، کیونکہ لوگ ہمیشہ تنقید کرتے ہی رہتے ہیں۔

  • راکھی ساونت کا معروف پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کا اعلان

    راکھی ساونت کا معروف پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کا اعلان

    بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے معروف پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستانی شو میں راکھی ساونت نے کہا کہ میں ایک مسلمان لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میں تین بار مکہ مکرمہ گئی ہوں، جہاں میں نے دعا کی کہ ایک ایسا شوہر ہو جو ایک باعمل مسلمان ہو، اور میں شادی کرنے پاکستان آ رہی ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں مشہور پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار اور اداکار دودی خان کی طرف سے انہیں پروپوز کیا گیا جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ مسلم طریقے سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    دودی خان کو مشہور ڈراموں کے لیے جانا جاتا ہے جن میں اے عشق جنون ودیگر شامل ہیں۔

    دودی خان کی راکھی ساونت کے لیے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے انھیں مبارکباد دی اور انھیں پرپوز کرتے ہوئے کہا کہ بارات لے کر بھارت آنا ہے یا دبئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dodi Khan (@dodi_khan)

    دودی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

    راکھی ساونت کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ چند ایک اسے دوبارہ شادی کرنے کے حوالے سے تجاویز دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دودی خان کا تعلق کاروباری خاندان سے بھی ہے، وہ خود اپنے خاندانی کاروبار کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ و اداکاری کرتے ہیں۔

  • راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، ایئرپورٹ پر کون استقبال کرے گا؟

    راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، ایئرپورٹ پر کون استقبال کرے گا؟

    بھارت کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے ملنے پاکستان آرہی ہیں اور ہانیہ سے ایئرپورٹ لینے آنے کے لیے بھی کہا۔

    اس سے قبل راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس کرنے کا چیلنج دیا تھا۔

    اب انسٹاگرام ویڈیو میں راکھی نے اعلان کیا کہ وہ ہانیہ عامر سے ملنے کے لیے پاکستان آرہی ہیں اور کہا کہ آپ میرا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ بھی آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس سے قبل بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف راکھی ساونت نے وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دی تھی کہ اگر پابندی نہیں ہٹائی گئی تو ان کے پاس پاکستان منتقل ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہانیہ، نرگس، دیدار اور ملک کے دیگر شوبز اسٹارز سے ملنے پاکستان جارہی ہوں۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ ہانیہ، کیا تمہارے گھر میں جگہ ہے، اپنی بھارتی بہن کے لیے؟ پھر پوچھا کہ ’آؤ۔ مجھے ایئرپورٹ سے اٹھالو۔‘

    ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام ویڈیو میں راکھی کو جواب دیا کہ ’سب کو گڈ مارننگ، میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میری زندگی پہلے کافی اداس تھی لیکن پھر راکھی جی زندگی میں آگئیں۔

    انہوں نے کہا کہ راکھی جی میں آپ کو ایئرپورٹ ریسیو کرنے کے لیے آرہی ہوں۔

  • پاکستان چلی جاؤں گی! راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

    پاکستان چلی جاؤں گی! راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نریندر مودی کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ ویڈیو میں راکھی نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی، اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔

    واضح رہے کہ 2020 میں مودی حکومت نے ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 58 دیگر چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس سے قبل بھارتی اداکارہ راکھی کے اوپن چیلنج پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ’کیوٹ‘ ردعمل آگیا ہے۔

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج کیا تھا، راکھی نے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ کرتی ہوں۔

    راکھی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں میں ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں۔

    راکھی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر اس پر رعمل دیے بغیر نہیں رہ سکیں اور راکھی کی آواز میں ریل بنا ڈالا۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کے چیلنج سے نمٹنے کا سب سے مشہور طریقہ استعمال کیا، ہانیہ عامر نے ہمیشہ کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی نظر آئیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’راکھی جی ایک آئیکون ہیں‘، ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔