Tag: راکھی ساونت

  • بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہشمند

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہشمند

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی نوجوان سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسرراکھی ساونت  نے حال ہی میں ایک پاکستان یوٹیوبر کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

    راکھی نے کہا کہ پاکستان میں میرے بہت سارے مداح ہیں اور وہ مجھے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے میں کہتی ہوں کہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔

    راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا کہ، میں اپنی دوسری شادی کسی پاکستانی سے کروں گی، میں نے ایک بار بھارت میں شادی کی اور اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

    راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔

  • راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ’کیوٹ‘ ردعمل آگیا ہے۔

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج کیا تھا، راکھی نے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ کرتی ہوں۔

    راکھی نے انٹرویو میں کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں میں ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ  میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں۔

    راکھی ساونت کا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر اس پر رعمل دیے بغیر نہیں رہ سکیں اور راکھی کی آواز میں ریل بنا ڈالا۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کے چیلنج سے نمٹنے کا سب سے مشہور طریقہ استعمال کیا، ہانیہ عامر نے ہمیشہ کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی ساونت کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی نظر آئیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’راکھی جی ایک آئیکون ہیں‘، ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ

    متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ

    بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) نے مداحوں کو عمرے پر جانے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ عمرے پر جارہی ہیں ان کا بلاوا آگیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ انھیں پہلی بار عمرے پر جانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے، ہندو مذہب سے اسلام کے دائرے میں داخل ہونے والی راکھی نے کہا کہ میرا بلاوا آگیا ہے اور میں بے انتہا خوش ہوں۔

    ویڈیو میں فاطمہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ انھیں دعاؤں میں یاد رکھیں اور وہ بھی سب کو دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔

    پولیس اسٹیشن کے باہر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی اپنے عمرے پر جانے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں، ان کی حال ہی میں اپنے سابق شوہر سے علیحدگی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ راکھی ساونت مسلمان بزنس مین عادل درانی سے نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی تھیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز سے پتا چلا تھا کہ اداکارہ نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

    اداکارہ کے نکاح نامے پر بھی ان کا نام فاطمہ راکھی ساونت لکھا تھا جب کہ اداکارہ نے دستخط بھی اسی نام کے ساتھ کیے تھے۔

  • راکھی ساونت کا سابقہ شوہر پر غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا سنگین الزام

    راکھی ساونت کا سابقہ شوہر پر غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا سنگین الزام

    راکھی ساونت نے اپنے سابقہ شوہر پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل درانی نے میری نازیبا ویڈیوز لاکھوں روپے کے عوض فروخت کیں۔

    بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت پھر سے خبروں میں ہیں، اس بار انھوں نے عادل پر نہایت سنگین الزام عائد کیا ہے کہ سابقہ شوہر نے خلوت میں ان کی ویڈیوز بنائیں جو بعد میں انھوں نے پچاس پچاس لاکھ میں بیچ دیں۔

    راکھی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شادی کے ایک ماہ بعد ہی عادل نے مار پیٹ شروع کردی تھی، ہنی مون پر گئے تو سابق شوہر نے نازیبا ویڈیوز بنائیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ لوگ دبئی میں تھے تو عادل نے دوسری لڑکیوں کے ساتھ ساتھ لڑکوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات قائم کیے۔

    عادل درانی نے میری اسی چیز کا فائدہ اٹھایا کہ میں جہاں جاتی ہوں وہاں اسکینڈل بن جاتے ہیں، عادل کی جانب سے مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرنے کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہوا، اس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے کچھ بولا تو میں میڈیا میں تمہیں بدنام کردوں گا۔

    متنازع اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ سابقہ شوہر نے انھیں کبھی شاپنگ نہیں کرائی، وہ مجھے بالی وڈ میں آنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔

  • ’میرا اوپر والے سے کنکشن ہے‘ راکھی رمضان میں عمرہ ادائیگی کی خواہشمند

    ’میرا اوپر والے سے کنکشن ہے‘ راکھی رمضان میں عمرہ ادائیگی کی خواہشمند

    ممبئی : بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھوں گی اور عمرے کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے۔

    ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ میرے خالد ماموں ممبئی کی مقامی مسجد سے حلف نامہ تیار کروا رہے ہیں تاکہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا سکوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ  اگر رمضان میں عمرہ ادائیگی کیلئے جاتی ہوں تو میرا نصیب کھل جائے گا۔

    راکھی کا مزید کہنا تھاکہ میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میں مسلمان ہوں، رمضان میں باقاعدگی سے روزے رکھنے اور نماز کی پابندی کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اب بھی 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرا اوپر والے سے کنکشن ہے اور مجھے ضرور رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

  • راکھی ساونت پولیس اسٹیشن کے باہر بے ہوش ہو کر گر پڑی

    راکھی ساونت پولیس اسٹیشن کے باہر بے ہوش ہو کر گر پڑی

    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی شکایت پر شوہر عادل خان درانی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  تھانے کے باہر بے ہوش ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی گزشتہ دو دنوں سے اوشیوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کر رہی ہے، اس نے پہلے عادل درانی  کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے عادل کو حراست میں لے لیا۔

    میڈیا کے مطابق گزشتہ رات راکھی ساونت نے  اپنے وکیل کے ساتھ  تھانے کے باہر نکلتے ہوئے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح عادل پورے دن اسے پولیس شکایت کے بارے میں بات کرنے کے لیے فون کرتا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    راکھی ساونت یہ تمام باتیں بتاتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     ویڈیو میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ  اداکارہ کو بے ہوش ہونے کی صورت میں انہیں جگانے کیلئے پانی پلایا گیا اس کے بعد انہیں کار میں فرنٹ سیٹ پر  سانس لینے کے لیے بٹھایا گیا۔

    دوسری جانب راکھی کے بھائی راکیش ساونت بھی نے بھی عادل کے بارے میں کہا کہ عادل نے راکھی ساونت کو مارنے کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت نے کہا کہ عادل نے راکھی کو  قتل کرنے کی کوشش اور اس پر شیشہ پھینکا، وہ راکھی کی جائیداد لینے کی کوشش کررہا ہے۔

  • اداکارہ راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

    پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو کچھ دیر قبل  گرفتار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ  ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد امبولی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس راکھی کے خلاف جھوٹے الزامات اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

    دوسری جانب ان دنوں اداکرہ اور ڈانسر راکھی ساونت بھارتی میڈیا پر مسلم نوجوان سےے شادی کرنے کی خبر کے حوالے سے چھائی ہوئیں ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ نے صحافی کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ نے صحافی کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے گفتگو کے دوران صحافی کی پٹائی کردی۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی صحافی پر مکے برسانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں راکھی ساونت کو اپنے دوست اور ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اسی دوران صحافی راکھی کے ساتھ کھڑی خاتون سے ان کے بریک اپ سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر راکھی لوگوں کے سامنے صحافی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیتی ہیں۔

    بعد ازاں صحافی کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ دوسری جانب راکھی بھی مسکراتی ہوئی پیچھے ہٹ گئیں۔

    واضح رہے کہ راکھی ساونت ٹی وی اور بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو سیدھے اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    انہوں نے میڈیا ہی نہیں بلکہ کئی رئیلٹی شوز میں بھی اپنی زندگی کے کئی چونکا دینے والے واقعات کو کھلم کھلا بیان کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتیں۔

  • راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

    راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مبینہ شوہر رتیش سے علیحدگی کی تصدیق کردی، راکھی نے بگ باس سیزن 15 میں رتیش کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

    راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر سے علیحدگی سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن میرے خیال میں یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔

    راکھی نے مزید لکھا کہ میں واقعی میں اداس ہوں اور میرا دل بھی ٹوٹا ہوا ہے کہ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔

    انہوں نے رتیش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس سیزن 15 میں رتیش کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

  • بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اور تنازعات میں گھری اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بدھ کے روز دعوت نامہ ارسال کرتے ہوئے اعلان کیا۔

    انسٹا گرام پر شیئر ہونے والے دعوت نامے کے مطابق رکھی ساونت دپیک لال سے 31 دسمبر 2018 کو لاس اینجلس کے مقام پر شادی کریں گی، مرکزی تقریب میں صرف اہل خانہ اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔

    بعد ازاں دپیک لال جو انڈیا کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہں انہوں نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا۔

    View this post on Instagram

    🤣🤣🤣🤣😂😂😂😅😅😅👰🏽🤵🏻🤣🤣🤣😂😂🥰🥰🥰

    A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

    بھارتی میڈیا ’انڈین ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے شادی کی تصدیق کی اور کہا کہ ’بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ہے تو ہم نے بھی سوچا اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’دپیک نے مجھے شادی کی پیش کش ایک پروگرام کے دوران کی جس کے بعد میں نے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کرنے کے بعد حامی بھری اور پھر تاریخ طے ہوگئی‘۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بالی ووڈ میں اچانک شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا، سب سے پہلے سونم کپور  پھر اداکارہ نیہا دھوپیا اور پھر میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے ایک ہی ہفتے میں شادی کی تھی، بعد ازاں 18 اگست کو پریانکا چوپڑا نے منگنی کی جن کی شادی رواں سال دسمبر میں ہوگی جبکہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون حال ہی میں ازداجی بندھن میں بندھے اس کے علاوہ معروف بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا۔