Tag: راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

  • میکسیکو کے جنوب مغرب میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا

    میکسیکو کے جنوب مغرب میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا

    کولیما: میکسیکو کے شہر کولیما میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے آسمان پر تین ہزار میٹڑ تک راکھ اور دھواں بلند ہو تا رہا۔

    میکسیکو کی جنوب مغربی ریاست کولیما میں آتش فشاں پھٹنے سے آسمانوں پردھواں دکھائی دینے لگا، آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجر چوالیس منٹ پر پھٹا جس سےنکلنے والی راکھ اور دھواں تین ہزار میٹر تک بلند ہوتا نظر آیا۔

    دوسرا آتش فشاں ایک گھنٹے کے وقفے سے پھٹا۔ میکسیو ڈیزاسٹر اتھارٹی کےمطابق دوسرا آتش فشاں نسبتاًچھوٹا تھا۔

     گزشتہ ماہ نو جولائی کو آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے قریبی دیہات کو لپیٹ میں لےلیا تھا۔

  • جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

    جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

     ٹوکیو: آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ اونتا سے راکھ اور گہرا دھواں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، لاوا سے ہلاک ہونے والے اکتیس کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کے سرچ آپریشن بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دو سوکلومیٹردور واقع ماؤنٹ اونتا بدستور راکھ اورلاوا اگل رہا ہے، تین ہزارسڑسٹھ میٹربلند آتش فشاں پھٹنے کے وقت دو سو سے زائد افراد پہاڑ پرموجود تھے، جن میں سے بیشترکو بچالیا گیا ہے۔

    آتش فشاں پھٹنے کے بعد اردگرد کے علاقے پر راکھ کی کئی انچ موٹی تہہ جم گئی ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے گہرے دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل ماؤنٹ اونتا سے دوہزارسات میں لاوے اورراکھ کا اخراج ہوا تھا، جس کے بارے میں لوگوں کو پہلے سے خبردارکردیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ حکومت کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔