Tag: راگھو چڈھا

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    نئی دہلی(25 اگست 2025): بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان شوہر راگھو چڈھا نے جلد والدین بننے کی تصدیق کردی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جلد ہی اپنے چھوٹے سے فرشتے کا استقبال کرنے والے ہیں، جوڑے نے پیر کے روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

    پرینیتی نے اپنے انسٹاگرام پر راگھو چڈھا کے ساتھ ایک مشترکہ دو سلائیڈ والی پوسٹ شیئر کی، جس میں ایک کیک کی تصویر تھی جس پر "1+1=3” اور چھوٹے پاؤں کے نشانات بنے تھے، جو ان کے بڑھتے ہوئے فیملی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ دوسری سلائیڈ میں ایک مختصر ویڈیو تھی جس میں یہ ہونے والے والدین پارک میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    انہوں نے کیپشن میں لکھا "ہمارا چھوٹا سا کائنات۔۔جلد ہی آنے والا ہے، بے حد مبارکباد،” ساتھ ہی سرخ دل اور نظر بد سے بچاؤ کے ایموجیز شامل کیے، اس خوشی کے اعلان پر لاکھوں مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیت نے بے پناہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں جوڑے کے لیے دلی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ  پرینیتی چوپڑا نے 2023 میں اڈی پور میں ایک نجی تقریب میں سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی تھی۔

  • راگھو چڈھا آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا، بینائی جانے کا خدشہ

    راگھو چڈھا آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا، بینائی جانے کا خدشہ

    لندن: بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے جس سے ان کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین وزیر سوربھ بھاردواج نے انکشاف کیا ہے کہ راگھو چڈھا اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے لندن میں مقیم ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ راگھو انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہیں۔

    بھارتی وزیر کے مطابق راگھو کے ریٹینا میں سوراخ ہے جس کے باعث ان کی نظر جاسکتی ہے، اس وقت وہ سرجری کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ ہے کہ راگھو کی اہلیہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی ان دنوں لندن میں شوہر کے ساتھ ہی ہیں، ان کی سرجری کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں گھر بھیج کر آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ راگھو کی آنکھوں کی بیماری سنگین نوعیت کی ہے اسی لیے فوری طور پر سرجری کی گئی، اس وقت وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر 2023 میں بہت دھوم دھام سے ہوئی۔ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔

  • پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

    پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم چمکیلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی سے متعلق اہم راز بتا کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہوگئی تھی اور پہلے 5 منٹ میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ شادی ان سے ہی کروں گی۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

    چڈھا

    اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سے ہیلو ہائے کے وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کون اور کیا ہیں؟

    35سالہ اداکارہ نے بتایا کہ لندن میں ایک تقریب کے دوران ان سے سامنا ہوا اور صرف ہیلو ہائے کی، لیکن اس بار میں نے کہا کہ چلو ناشتے پر ملتے ہیں میں اور میری ٹیم کے تقریباً آٹھ لوگوں نے اگلے دن ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔

    پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں نے ناشتے کے بعد انہیں بہت غور سے دیکھا، ان کے کیے گئے تمام کاموں کے بارے میں جانا، میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں یہ جان لیا کہ ہمیں شادی کرلینی چاہیے۔

    چوپڑا

    بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ آیا ان کی شادی ہوگئی ہے، بچے ہیں، یا ان کی عمر کتنی ہے؟ بس ان سے شادی کرنے کی خواہش میرے اندر کی آواز تھی۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر 2023 میں بہت دھوم دھام سے ہوئی۔ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔

  • شوہر نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ’چمکیلا‘ ہٹ ہوگی! پرینیتی چوپڑا

    شوہر نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ’چمکیلا‘ ہٹ ہوگی! پرینیتی چوپڑا

    پرینیتی چوپڑا کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ حال ہی میں نیٹ فلکس ریلیز ہوئی، اپنی اداکاری پر انھوں نے شوہر راگھو کے ردعمل کے بارے میں بتایا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران پرینیٹی نے بتایا کہ جب ان کے رشتے کا آغاز ہوا تھا تو وہ ’چمکیلا‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ راگھو وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے پیش گوئی کی تھی کہ فلم کامیاب ہوگی۔

    ’امر سنگھ چمکیلا‘ پر راگھو چڈھا کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ شوہر ہمیشہ کہتے تھے کہ یہ فلم بڑی ہٹ ہونے والی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں راگھو سے کہتی تھی کہ تم کچھ نہیں جانتے اس لیے چپ رہو، پہلے فلم بننے دو اور ہم اس دن کا انتظار کریں گے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے حوالے سے کافی اچھا رسپانس آرہا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، انھیں فلم پسند ہے اور ان کی فیملی میں ہر کوئی بہت خوش ہے۔

    اس فلم میں پرینیتی چوپڑا نے امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم اسے قبل کچھ لوگوں نے انھیں ڈرایا تھا کہ ’چمکیلا‘ ان کا کیریئر ختم کردے گی۔

  • شادی اس لیے کامیاب ہے شوہر بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے! پرینیتی

    شادی اس لیے کامیاب ہے شوہر بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے! پرینیتی

    بھارتی سیاستدان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے جوڑوں کو مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے شوہر راگھو چڈھا بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے یہی میری کامیاب شادی کا راز ہے۔ مجھے بھی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں پتا اور شادی میں کبھی اس میدان میں قدم نہ رکھوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب آپ شادی کے لیے کسی درست انسان کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ شادی کامیاب بھی ہوتی ہے اور شادی شدہ زندگی بھی بہترین رہتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے اور راگھو کو اندازہ نہیں تھا کہ ہماری شادی پر پورے بھارت سے مداح اس قدر پیار اور محبت سے نوازیں گے۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، میں بھی سخت محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں لیکن مجھے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ وقت گُزارنا بھی اچھا لگتا ہے،

    انھوں نے کہا کہ میں زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں تاکہ 85 یا 90 کی عمر میں پیچھے مُڑ کر دیکھوں تو اپنی زندگی کے حسین لمحوں کو یاد کرسکوں۔

    اس سال 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ اودے پور میں شاہانہ شادی کی تھی جبکہ انھوں نے مہمانوں سے تحائف بھی نہیں لیے تھے۔

  • راگھو چڈھا نے پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا

    راگھو چڈھا نے پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا

    ممبئی: سیاست دان راگھو چڈھا نے اپنی ہونے والی اہلیہ پرینیتی چوپڑا سے پہلی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

    یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی رہنما راگھو چڈھا نے کہا کہ پرینیتی سے پہلی ملاقات جادوئی تھی، ہم دونوں جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ہمارے ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔

    راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔

    یوٹیوبر نے کہا کہ پوری قوم آپ لوگوں کی شادی کا انتظار کر رہی ہے اور بہت خوش ہے، جواباً راگھو نے کہا کہ میں پورے ملک سے زیادہ خوش ہوں۔

    پرینیتی چوپڑا کی شادی کا دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا

    واضح رہے کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی رواں ماہ میں ہونے والی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریب ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں منعقد ہوگی، کارڈ کے مطابق جوڑا 30 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    جوڑے نے رواں سال 13 مئی کو منگنی کی تھی۔ منگنی کی محدود تقریب دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور خاص شخصیات سمیت 150 افراد نے شرکت کی تھی۔

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    بالی وڈ اداکارہ پیا گھر جانے کو تیار ہوگئی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 25 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،ان کی شادی راجستھان میں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق ولیمے کی تقریب نئی دہلی گروگرام میں منعقد ہوگی، یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پرینیتی اور راگھو شادی کی تیاریوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کریں گے، تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی تیرہ مئی کو ہوئی تھی۔

  • پرینیتی چوپرا کی منگنی کے تیاریاں عروج پر، پریانکا بھی پہنچ گئیں

    پرینیتی چوپرا کی منگنی کے تیاریاں عروج پر، پریانکا بھی پہنچ گئیں

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی آج ہونے والی منگنی میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں مختصر تقریب منعقد ہوگی۔

    پرینیتی چوپڑا کی منگنی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق منگنی کی اس تقریب میں تقریباً 150 افراد شرکت کریں گے، جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پرینیتی چوپڑا کی کزن اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی آج صبح دہلی ایئر پورٹ پر نظر آئیں تاہم یہی خیال کیا جارہا ہے کہ وہ منگنی میں شرکت کے لیے آئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اے اے پی کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی آج دہلی میں ہوگی، لیکن اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی

    پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی

    بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا سے جلد شادی ہونے کی افواہیں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم اب دونوں کی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

    پرینیتی چوپڑا کا سیاست دانوں سے متعلق پرانا بیان وائرل

    رپورٹس میں کہا  گیا ہے کہ 10 اپریل کو  پرینیتی اور راگھو نئی دہلی میں ایک نجی تقریب میں منگنی کرکے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

    راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی۔

    دونوں کو گزشتہ دنوں  کئی بار ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔