Tag: راہداری

  • امارات کا غزہ کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ

    امارات کا غزہ کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ

    غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت کے باعث شہادتوں کی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی ہے، ایسے میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خطرات اور سنگین اثرات دن بدن بڑھ رہے ہیں، جبکہ انسانی مصائب میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    ریاض سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کی سلامتی، ان کا تحفظ اور کسی رکاوٹ کے بغیر غزہ میں امدادی و طبی سامان کی ترسیل کے لیے راہداریوں کا کھولنا اولین ترجیح ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’خطے میں جامع امن کی راہیں تلاش کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ کشیدگی کا دائرہ نہ پھیلے اور علاقائی امن و سلامتی خطرے میں نہ پڑ جائے۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے کہنا تھا کہ ضروری ہے فلسطینیوں کے لئے ان کے جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    سعودی ولی عہد نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا ضروری ہے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔

  • سعودی خاتون نے نمازیوں کو کون سی خوشخبری سنائی؟

    سعودی خاتون نے نمازیوں کو کون سی خوشخبری سنائی؟

    سعودی خاتون العاتی بنت سلامہ الخمسان نے اللہ کی راہ میں نیک عمل انجام دیتے ہوئے سعودی نمازیوں کے دل جیت لئے۔

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون العاتی بنت سلامہ الخمسان نے اپنے گھر کے ایک حصے کو نمازیوں کے لیے گزرگاہ بنادیا اور اس طرح حائل کے شمالی محلے منتزہ کے لوگوں کیلئے مسجد جانے میں آسانی پیدا کردی۔

    محلے کے ایک بزرگ نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ راہداری حائل میں مسجد کی طرف جاتی ہے۔

    سعودی خاتون العاتی بنت سلامہ الخمسان سے جب کسی نے کہا کہ ہمیں مسجد کے لئے راستہ چاہئے تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ نمازیوں کو خوشخبری سنادو۔

    سعودی خاتون سے سوال کرنے والا شخص مذکورہ خاتون کا بھانجا ہے، اُنہوں نے بتایا کہ یہ راہداری میری خالہ نے محلے کے لوگوں کی خاطر کھول دی ہے۔ اس کی بدولت مسلمانوں کو مسجد جانے میں آسانی ہوجائے گی۔

    خاتون کے رشتہ دار کا کہنا تھا کہ اب ہر کوئی مسجد، گروسری اور بیکریوں میں جانے کے لیے اس راہداری کو استعمال کررہا ہے، رشتہ دار نے بتایا کہ جب ان کی خالہ نے اپنا گھر بیچا تو انہوں نے یہ شرط عائد کی تھی کہ گھر خریدنے والا اس راہداری کو بند نہیں کرے گا، کیونکہ یہ راستہ اللہ کی راہ میں نمازیوں کے لئے