Tag: راہداری ریمانڈ

  • احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

    احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارسابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا.

    عدالت نے لیاقت قائم خانہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا، ملزم کو کراچی سےگرفتارکیا گیا تھا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاقت قائم خانی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمیہ دس ارب روپے تک پہنچ گیا.

    خیال رہے کہ سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی پر مزید تین ریفرنسز درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    وزیر اطلاعات سندھ کا لیاقت قائم خانی سے متعلق نیب کا موقف ماننے سے انکار

    دوران تفتیش کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں، جن کے مطابق لیاقت قائم خانی نے بیس سال میں ایسے 71 پارکس بنائے، جو صرف کاغذات میں موجود ہیں، ملزم نے پارکس میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ناموں پر ایک ارب روپے ہڑپ کیے۔

    نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھرمیں ایک لاکر سے سونے کےمزید زیورات برآمد ہوئے ہیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاقت قائم خانی کو سابق گورنرسندھ عشرت العباد سمیت اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی.

  • خورشید شاہ کا21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ منظور

    خورشید شاہ کا21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پی پی رہنما خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سکھرمیں خورشید شاہ کا کیس چل رہا ہے۔

    معزز جج نے استفسار کیا کہ 7روزکا راہداری ریمانڈ کیوں چاہیے، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ فلائٹ پرٹکٹ میسر نہیں ہے، احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ سکھر جانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ سکھر جانے کے لیے 2 گھنٹے لگتے ہیں۔

    بعدازاں عدالت نے خورشید شاہ کو 21 ستمبر تک سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    خورشید شاہ کی گرفتاری، سکھر میں شرپسند عناصر کی ہنگامہ آرائی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

  • شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع

    شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ ختم ہونے پرمعزز جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا ۔

    قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی۔

    یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو احتساب بیورو نے شہبازشریف کا تین روزہ راہداری ریمانڈ ختم ہونے پرانہیں احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

    احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک کی توسیع کردی تھی۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

    شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف کا تین روزہ راہداری ریمانڈ ختم ہونے پرانہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہبازشریف سے سماعت کے آغاز پراستفسار کیا کہ آپ کو یہاں کون لایا ہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے نیب والے لے کر آئے ہیں۔

    شہبازشریف نے عدالت سے استدعا کی قومی اسمبلی کا سیشن جمعے تک چلے گا، لہذا 9 نومبرتک راہداری ریمانڈ دے دیں۔

    نیب کے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پرہیں جس کے بعد انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے۔

    بعدازاں احتساب عدالت کے معزز جج محمد بشیر نے شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک کی توسیع کردی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو سخت سیکیورٹی میں نیب عدالت لاہورمیں پیش کیا گیا تھا۔

    نیب کی استدعا پر عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے تین روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کیا تھا۔