Tag: راہول مودی

  • شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں؟

    شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں؟

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں شرگرم ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں۔

    شردھا کپور نے نہ صرف راہول بلکہ اپنی بہن، اپنی پروڈکشن اور کتے کے پیج کو بھی ان فالو کر دیا ہے، تاہم اس کے بعد بھی راہول مودی شردھا کو فالو کر رہے ہیں، ان خبروں پر ابھی تک جوڑے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔

    ان قیاس آرائیوں کے درمیان اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے ہلچل مچا دی ہے، ان تصاویر میں شردھا کپور سرخ رنگ کی ساڑھی پہنے شاندار نظر آ رہی ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے 3 ہارٹ ایموجیز شیئر کیے ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔

    صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں استری ہوں، مجھے جب دلہن بننا ہوگا میں بن جاؤ گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    یاد رہے کہ شردھا نے حال ہی میں راہول مودی سے متعلق مداحوں کو اپنے تعلقات کی خبر دی تھی، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر راہول مودی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

     تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شردھا نے لکھا تھا کہ دل رکھ لے یار، نیند تو واپس کردے یار۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کئی ایموجیز شامل کیے، جن میں ایک ہنسنے والا ایموجی اور ایک ہارٹ ایموجی شامل تھا۔

    اداکارہ کی جانب سے اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کو لگا کہ اداکارہ کو بالآخر محبت مل ہی گئی ہے لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اب بھی رشتہ میں ہیں یا انہوں نے اسے ختم کر دیا ہے۔

  • ’دل رکھ لے‘ شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ اپنی دوستی کی تصدیق کردی

    ’دل رکھ لے‘ شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ اپنی دوستی کی تصدیق کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے دلچسپ انداز میں فلم اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی۔

    بالی وڈ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ اداکارہ شردھا کپور فلم رائٹر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں، انہیں فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے رائٹر کے ساتھ کچھ ماہ سے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد اس عمل نے کئی خبروں کو ہوا دی۔

    تاہم اب شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک رومانوی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ راہول مودی کے ہمراہ موجود ہیں، اداکارہ نے راہول کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر کے اوپر کیپشن لکھا ‘دل رکھ لے، نیند تو واپس دے دے یار‘۔

    واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اداکارہ اور رائٹر اس کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کے تعلق میں فلم میں کام کرنے کے بعد مضبوطی آئی ، وہ اکثر اکٹھے نظر آتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے بھی نہیں کتراتے۔