Tag: راہول ڈریوڈ

  • راہول ڈریوڈ ’بیساکھیوں‘ پر آگئے، تصاویر وائرل

    راہول ڈریوڈ ’بیساکھیوں‘ پر آگئے، تصاویر وائرل

    بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انجری کا شکار ہوکر بیساکھیوں پر آگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں ایڈیشن میں راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انجری کا شکار ہونے کے باوجود فرنچائز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ پہنچ گئے۔

    سابق کرکٹر بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ سیشن کے میں شریک ہوئے اور کرکٹرز کو تربیت بھی دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی تاہم اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

    سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد مداح ان کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے۔

  • راہول ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    راہول ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔

    مبینہ طور پر آٹو ڈرائیور نے پیچھے سے گاڑی کو ہٹ کیا، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا ان کا ڈرائیور۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zee Business (@zeebusinessofficial)

    سابق بھارتی ہیڈکوچ اپنی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد طیش میں آگئے، تاہم ابھی تک مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

    دکن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق کرکٹر نے جائے حادثہ سے جانے سے قبل آٹو ڈرائیور کا فون نمبر اور آٹو کا رجسٹریشن نمبر لے لیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے سابق کوچ ڈریوڈ نے بی سی سی آئی سے کروڑوں کا بونس لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    سبکدوش ہونے والے کوچ ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اضافی ڈھائی کروڑ بونس کی آفر ٹھکرادی تھی، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ انھیں بھی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کے ممبروں کے برابر 5 کروڑ کی رقم دی جائے۔

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کے لئے بری خبر

    تاہم ڈریوڈ نے ڈھائی کروڑ کی اضافی رقم بطور بونس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اتنی ہی رقم چاہتے ہیں جتنا کہ دیگر کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو بونس دیا گیا ہے۔

  • آٹھویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ ویبھوو کو کیوں ٹیم کا حصہ بنایا؟ ڈریوڈ نے بتادیا

    آٹھویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ ویبھوو کو کیوں ٹیم کا حصہ بنایا؟ ڈریوڈ نے بتادیا

    ویبھوو سوریاونشی جو صرف 13سالہ کرکٹر ہیں انھیں راجھستان رائلز کی ٹیم کا حصہ بنانے پر راہول ڈریوڈ نے اظہار خیال کیا ہے۔

    سعودی عرب میں ہونے والے آکشن میں 13 سالہ ویبھوو کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے جنھیں آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدا گیا، فنچائز نے ان کے لیے 1.1 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے، جہاں بڑے بڑے نام آئی پی ایل آکشن میں نیلام نہ ہوکسے وہیں اس ننھے کرکٹر پر قسمت کی دیوی مہربان رہی۔

    راجھستان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ بہار کے سمستی پور سے تعلق رکھنے والا آٹھویں جماعت کا طالب علم رائلز کے ٹرائلز میں آیا تھا۔

    فرنچائز نے نیلامی میں اس کو خریدنے کا فیصلہ کیا، مجھے لگتا ہے کہ اس (سوریاونشی) کے پاس واقعی بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، اس لیے ہم نے سوچا کہ اسے ایک اچھا ماحول ملے گا۔

    راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

    آئی پی ایل 2025 اس ایونٹ کا 18 واں ایڈیشن ہے جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا نظر آئیں گی

    خیال رہے کہ جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

  • ڈریوڈ کا بیٹا انڈر19 ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود ورلڈکپ کیوں نہیں کھیل پائے گا؟

    ڈریوڈ کا بیٹا انڈر19 ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود ورلڈکپ کیوں نہیں کھیل پائے گا؟

    بھارت کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمت انڈر 19 ٹیم کے لیے سیلکٹ ہونے کے باوجود ورلڈکپ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔

    سمت ڈریوڈ کو پہلی بار بھارتی انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ ستمبر اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں کھیلتے نظر آئیں گے، کوچ بہار ٹرافی میں ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے انھیں ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

    تاہم وہ آئندہ 2026 میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ بننے سے محروم رہیں گے جس کی وجہ ان کی زیادہ عمر ہوگی۔

    سمت ڈریوڈ 10 نومبر 2005 کو پیدا ہوئے ہیں اور وہ اپنے 19 ویں سالگرہ سے چند ماہ کی دوری پر ہیں اس لیے وہ ہوم سیریز میں آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف تو کھیل پائیں گے مگر ورلڈکپ میں وہ بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ جب 2026 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا چناؤ کرے گا تو اس وقت سمت کی عمر 21 برس ہوچکی ہوگی اس لیے وہ ٹیم کا حصہ بننے کے اہل نہیں ہونگے۔

    خیال رہے کہ کوچ بہار ٹرافی میں سمت ڈریوڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی، انھوں نے ایونٹ میں 362 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

  • راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ نہ ہونا قسمت کا کھیل قرار دیدیا

    راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ نہ ہونا قسمت کا کھیل قرار دیدیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچ کے نتائج کو قسمت پر منحصر قرار دیدیا۔

    روہت شرما کی قیادت میں پچھلے سال ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میزبان ٹیم ورلڈکپ میں لگاتار 10 میچز جیتنے کے بعد کینگروز کے ہاتھوں بری طرح فائنل ہار گئی تھی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے اس میچ میں سنچری بنائی تھی۔

    راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل 2023 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ وہ جو کچھ بھی تھا، ہم نے ٹریوس ہیڈ کو کم از کم 15 بار بیٹ کیا تھا، تاہم اس دوران ایک بھی گیند نے ان کے بلے کو نہیں چھوا۔

    انھوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، چیزیں کبھی کبھی ہی ایسی ہوتی ہیں جیسی آپ چاہتے ہیں لیکن آپ کو پراسس پر قائم رہنا پڑتا ہے، میں نے اس حوالے سے بہت ساری چیزوں پر غور کیا ہے، آپ کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔

    راہول ڈریوڈ نے کہا کہ بعض اوقات دن کے اختتام پر، آپ کو تھوڑی سی قسمت کی ضرورت ہوتی ہے، بعض اوقات نتائج آپ کی مہارت پر بھی منحصر ہوتے ہیں۔

  • راہول ڈریوڈ نے کروڑوں کا بونس لینے سے انکار کیوں کیا؟

    راہول ڈریوڈ نے کروڑوں کا بونس لینے سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے بی سی سی آئی سے کروڑوں کا بونس لینے سے صاف انکار کردیا۔

    سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اضافی ڈھائی کروڑ بونس کی آفر ٹھکرادی ہے، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ انھیں بھی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کے ممبروں کے برابر 5 کروڑ کی رقم دی جائے۔

    تاہم راہول ڈریوڈ نے ڈھائی کروڑ کی اضافی رقم بطور بونس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اتنی ہی رقم چاہتے ہیں جتنا کہ دیگر کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو بونس دیا گیا ہے۔

    بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ راہول اپنے باقی معاون عملہ (بولنگ کوچ پارس مہمبرے، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور) کی برابر ہی بونس کی رقم 2.5 کروڑ چاہتے تھے، ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔

    بھارتی بورڈ کے وضع کردہ تقسیم کے فارمولے کے مطابق ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور ڈریوڈ کو 125 کروڑ کی انعامی رقم میں سے ہر ایک کو 5 کروڑ روپے ملنا تھے۔

    سپورٹ اسٹاف میں سے ہر ایک رکن کو 2.5 کروڑ روپے گیے گئے تھے جبکہ سلیکٹرز اور اسکواڈ کے ساتھ سفر کرنے والے ممبران میں سے ہر ایک کو 1 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی۔

    ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی آخری ذمہ داری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نبھائی تھی اور بھارت عالمی ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہا تھا، ڈریوڈ نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے بعد کوچنگ میں مزید توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔

  • ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوچنگ چھوڑنے والے تھے کس نے انھیں روکا؟

    ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوچنگ چھوڑنے والے تھے کس نے انھیں روکا؟

    بھارتی ٹیم کے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں شکست کے بعد انھوں نے کوچنگ چھوڑنے کی ٹھان لی تھی۔

    2023 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ دونوں میں راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کو فائنل میں لے جانے میں کامیاب رہے تھے تاہم سائیڈ ٹرافی سے محروم رہی تھی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی راہول ڈریوڈ نے اپنے کوچنگ پورٹ فولیو میں ایک ورلڈکپ کپ وننگ کوچ کا بھی اضافہ کرلیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد وہ اپنے معاہدے کی تجدید کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے اور کوچنگ چھوڑنا چاہتے تھے لیکن کپتان روہت شرما کے فون کی وجہ سے انھوں نے اپنا ارادہ بدل دیا۔

    بی سی سی آئی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ڈریوڈ نے کہا کہ روہت شرما نومبر میں مجھے کال کرنے اور مجھ سے کوچنگ جاری رکھنے کا کہنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    راہول ڈریوڈ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ میں سے ہر پلیئر کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے، لیکن اس وقت کے لیے روہت کا بہت شکریہ۔

    سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ہم نے کئی بار گفتگو کی ہے، کئی بار بحث کی ہے، کبھی ہم ایک دوسرے کی بات سے راضی ہوئے اور کبھی اختلاف بھی کیا، لیکن میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    راہول ڈریوڈ نے بھارت کی ورلڈکپ میں فتح کے بعد کہا کہ میرے پاس عام طور پر الفاظ کی کمی نہیں ہوتی لیکن آج جیسا دن ہے اور میں اس کا حصہ ہوں میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔

    خیال رہے کہ راہول ڈریوڈ جو کرکٹ میں شاندار کیریئر کے مالک رہے ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کی فتح کے ساتھ ہی انھوں نے بالآخر بطور کوچ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

  • راہول ڈریوڈ کو بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کس چیز کا خطرہ؟

    راہول ڈریوڈ کو بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کس چیز کا خطرہ؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جتوانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

    بھارت نے 29 جون کو کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کو7 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    راہول ڈریوڈ کی غیر معمولی کوچنگ صلاحیتوں کی بہت سے لوگوں نے تعریف کی جس نے بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلوائیں۔

    اس بات کا انکشاف پہلے ہی ہوگیا تھا کہ راہول ڈریوڈٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

    فائنل کے بعد ایک ویڈیو انٹرویو میں بھارتی کوچ سے معلوم کیا گیا کہ وہ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔

    جس پر راہول ڈریوڈ نے مذاقاً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگلے ہفتے میں بے روزگار ہوجاؤں گا کوئی میرے لائق نوکری ہے تو بتائیں ‘۔

    بھارتی کوچ نے کہا کہ اس (بھارتی ٹیم کی) جیت سے میں تیزی سے آگے بڑھوں گا، اگلے ہفتے زندگی میرے لیے اسی طرح ہوگی، بس فرق یہ ہوگا کہ اگلے ہفتے میرے پاس نوکری نہیں ہوگی’۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ان کی روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈریوڈ کا اس عہدے سے الگ ہونے کا اپنا فیصلہ تھا۔

    ’’اللہ کا شکر ادا کرنے پر‘‘ بھارتی بولر محمد سراج ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا کہ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اس لیے ان کی بات مان لی۔

  • راہول ڈریوڈ کی جانب سے ’شستہ اردو‘ کا استعمال، ویڈیو وائرل

    راہول ڈریوڈ کی جانب سے ’شستہ اردو‘ کا استعمال، ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے پریس کانفرنس کے دوران شستہ اردو میں بات کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے ایک صحافی کے سوال کا جواب اردو میں دیا، بات چیت کے دوران انھوں نے اردو کا لفظ ’نظر انداز‘ نہایت نفاست سے اپنے جملے میں استعمال کیا۔

    ڈریوڈ کا صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ فارمیٹ ہی ایسا ہے کی آپ کسی کو ’نظر انداز‘ یا ہلکا نہیں لے سکتے

    اردو لفظ کے اس متاثر کن استعمال کے بعد وہ فخر سے خود بھی جھوم اٹھے، سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ نے اس کے بعد خود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ویل ڈن‘ راہول!

    ان کی اس بات کے بعد ہال قہقہے سے گونج اٹھا، بھارتی ہیڈ کوچ خود بھی اور وہاں موجود صحافی بھی ہنسنے لگے۔

    وا ضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد راہول ڈریوڈ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ اب تک بھارتی بورڈ ان کے جانیشن کے تلاش میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

  • راہول کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کی فاسٹ بولنگ کے چرچے، ویڈیو وائرل

    راہول کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کی فاسٹ بولنگ کے چرچے، ویڈیو وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کی عمدہ فاسٹ بولنگ کے چرچے، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    جہاں ڈریوڈ کوچنگ کے ذریعے بھارتی کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن رکھے ہوئے ہیں، وہیں ان کا بیٹا سمیت ڈریوڈ کرناٹک کے لیے انڈر19 کُوچ بہار ٹرافی کے فائنل میں اپنی عمدہ بولنگ کے ذریعے لوگوں کی نظروں میں آگیا ہے۔

    اس ہفتے ہونے والے فائنل مقابلے میں 18 سالہ آل راؤنڈر نے ممبئی کے خلاف فائنل میں اپنی فاسٹ بولنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایک مداح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سمیت کے باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو پوسٹ کی۔

    https://twitter.com/cricketvid123/status/1745725943669547516?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1745725943669547516%7Ctwgr%5E87c8cc005d07173325ffa0f44ad485189b3c3811%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fwatch-samit-dravid-son-of-legendary-batter-rahul-draws-attention-with-fiery-fast-bowling-display-in-cooch-behar-final-101705138417039.html

    کرناٹک سے کھیلنے والے سمیت نے اس میچ میں 19 اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں، انھوں نے خطرناک نظر آنے والے ممبئی کے بیٹر آیوش سچن اور وکٹ کیپر بلے باز پرتیک یادو کو چلتا کیا۔

    راہول ڈریوڈ نے، افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹ سمیت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے سمیت کی کوچنگ نہیں کرتا کیونکہ دو کردار (والدین اور ایک کوچ) ادا کرنا مشکل ہے۔ میں باپ بن کر خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کو کرکٹ کی تاریخ کے چند بہترین بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے، ان بیٹنگ تکنیک کی وجہ سے انھیں ’دی وال‘ کی عرفیت سے بھی جانا جاتا تھا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں کئی میچ وننگ پرفارمنس دیتے ہوئے بھارت کو میچز جتوائے ہیں۔

    انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 164 ٹیسٹ میچز اور 344 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ ڈریوڈ نے 2102 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔