Tag: راہول گاندھی

  • راہل گاندھی بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

    راہل گاندھی بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

    نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں 10 برسوں سے خالی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ راہل گاندھی کو مل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔

    گزشتہ دو عام انتخابات میں کانگریس کو اپوزیشن لیڈر کے لیے مطلوبہ تعداد میں سیٹیں نہیں ملی تھیں، تاہم اب دس سال بعد راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔

    بھارت میں اپوزیشن لیڈر کو کابینہ کے رکن کا درجہ حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنرز، الیکشن کمشنرز اور سی بی آئی ڈائریکٹر کو منتخب کرنے والے پینل میں بھی شامل ہوتا ہے۔

    بی جے پی رہنما کی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں اپوزیشن کی کسی جماعت کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے ایوان کی کل نشستوں کا 10 فی صد یعنی 54 نشستیں حاصل کرنی ضروری ہیں، تاہم گزشتہ ایک عشرے سے اپوزیشن کی کوئی جماعت اتنی نشستیں حاصل نہیں کر سکی تھی۔

  • الیکشن نتائج سے پہلے راہول گاندھی نے 295 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا

    الیکشن نتائج سے پہلے راہول گاندھی نے 295 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا

    کانگریس کے مرکزی لیڈر راہول گاندھی نے ایگزٹ پولز کے اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے 295 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل نیوز ایجنسیوں کے ایگزٹ پولز کے بارے میں راہول کا کہنا تھا کہ یہ مودی میڈیا پول ہے۔ اس موقع پر آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے گانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا الائنس کو ٹو نائنٹی فائیو (295) سیٹیں ملنے والی ہیں۔

    رکن پارلیمنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ایگزٹ پول سامنے آئے ہیں وہ ’مودی میڈیا پول‘ ہیں اور یہ مودی کا فینٹسی پول ہے۔

    ان سے پوچھا گیا کہ انڈیا الائنس کو لوک سبھا انتخابات میں کتنی سیٹیں ملیں گی، جس پر راہول گاندھی نے کہا کہ سدھو موسے والا کا گانا سنا ہے آپ نے ٹو نائنٹی فائیو، ہم 295 سیٹیں جیتیں گے۔

    یکم جون کو انڈیا الائنس اجلاس کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کے اتحاد کو لوک سبھا انتخابات میں 295 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

    خیال رہے کہ ہفتے کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں کانگریس صدر نے کارکنوں کو انتخابات اور ووٹنگ سے متعلق مسائل پر چوکنا رہنے کی ہدایت دی تھی۔

    خیال رہے کہ اس بار بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سات مرحلوں میں ہوئے، 543 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ہفتے کی شام ساتویں اور آخری مرحلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

  • خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کرانے کا اعلان

    خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کرانے کا اعلان

    دہلی: بھارت میں کانگریس رہنماء راہول گاندھی نے کامیابی کی صورت میں خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر 8500روپے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی کے امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے جی ٹی بی انکلیو، دلشاد گارڈن کے ڈی ڈی اے گراؤنڈ سے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

    کانگریس رہنماء نے شمال مشرقی دہلی کے عوام کا اتنی گرمی میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری لڑائی بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور کروڑوں ہم وطنوں کے لئے بنائے گئے آئین کی حفاظت کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے تحفظ اور حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے آئین کو پھاڑنے کی کسی میں ہمت نہیں، آئین کو تباہ کرنے کا کام کوئی نہیں کر سکتا، کانگریس پارٹی کروڑوں لوگوں کے ساتھ مل کر آئین کو بچائے گی۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ آئین میں سوچ پرانی ہے لیکن سب کی سوچ کو ملا کر آئین بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے لوگ قبول کرتے ہیں کہ اگر ہم ایک بار پھر اقتدار میں آئے تو ہم اس آئین کو ختم کر دیں گے، پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ ہم کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے، اگنی ویر اسکیم کو ختم کریں گے اور فوج میں مستقل ملازمتیں دیں گے۔

    شہری راشن پانی گھروں پرجمع کرلیں، برطانوی حکومت کی ہدایت

    کانگریس رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو 8500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنی گرمی میں آئے ہیں۔ آنے والی 25 تاریخ کو ایک بار پھر سے گرمی برداشت کرلیں تاکہ بے روزگاری نہ جھیلنی پڑے۔

  • راہول گاندھی نے ایکس پوسٹ میں مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قرار دے دیا

    راہول گاندھی نے ایکس پوسٹ میں مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قرار دے دیا

    کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قرار دے دیا۔

    اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ شکست خوردہ وزیر اعظم اپنے عہدے کا وقار بھول کر جھوٹ کی مشین بن گئے ہیں۔

    راہول گاندھی ماضی میں بھی یہ بات کہتے آ رہے ہیں کہ پی ایم مودی اپنی تقریروں کے دوران بہت جھوٹ بولتے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی پوسٹ میں راہول گاندھی نے لکھا کہ مایوس وزیر اعظم مودی کی باتیں تو سنیں، کہتے ہیں کہ کانگریس آپ کے گھر کا کمرہ اور گلے کا منگل سوتر اور بھینس چھین لے گی۔

    انھوں نے لکھا کہ ’’نریندر مودی ایسی بہکی بہکی اور جھوٹی باتیں اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ کانگریس ان کی 300 میں سے 150 سے زیادہ سیٹیں چھین کر حکومت بنا رہی ہے، اسی خوف میں مودی وزارت عظمیٰ کے وقار کو بھول کر ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں۔‘‘

    مودی حکومت کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی ایجنٹس کی اے آر وائی نمائندے کو قتل کی دھمکیاں

    راہول گاندھی کے مطابق نریندر مودی سرمایہ داروں کا ساتھی ہے، جس نے اپنے ارب پتی ساتھیوں پر ملکی دولت لٹا دی، انھوں نے کہا کانگریس عوام سے لے گی نہیں، بلکہ دے گی، کانگریس کی حکومت ’اڈانیوں‘ کی نہیں ’ہندوستانیوں‘ کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ راہول گاندھی کے علاوہ ملکارجن کھڑگے، پریانکا گاندھی، جے رام رمیش جیسے رہنما بھی اپنی ہر تقریر میں پی ایم مودی کے ’منگل سوتر‘ والے بیان کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

  • مودی حکومت نے بھارتی فوج کی توہین کی، راہول گاندھی

    مودی حکومت نے بھارتی فوج کی توہین کی، راہول گاندھی

    راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم اور ان کی حکومت کر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈین فوج کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے مرکزی لیڈر کا کہنا تھا کہ فوج میں نافذ کی گئی اگنی ویر اسکیم متعصبانہ ہے۔ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نے بھارتی فوج کی توہین کی اور دو طرح کے فوجی بنا دیے جس میں ایک کو زیادہ مراعات مل رہی ہیں۔

    مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ یہاں سے لوگ فوج میں سب سے زیادہ تعداد میں جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مودی کی اسکیم کے تحت فوج کے ایک طبقے کو کو پنشن ملے گی، کینٹین ملے گی، بہتر تربیت حاصل ہوگی جبکہ دوسرے جوان کو نہ تو کینٹین کی سہولت ملے گی، نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی اچھی تنخواہ حاصل ہوگی۔

    کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اس تقسیم کی وجہ سے ایک کو اگنی ویر کہتے ہیں جبکہ دوسرا عام جوان ہوتا ہے۔ ایک کے شہید ہونے پر لواحقین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ دوسرے کو شہید کا درجہ بھی نہیں ملے گا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ ہمارے فوجی اور بھارتی عوام اگنی ویر جیسی اسکیمیں نہیں چاہتے، ایسا صرف اور صرف وزیر اعظم مودی چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی الیکشن نہیں ہے بلکہ دو نظریات کی جنگ ہے۔ آئین نے ملک کے غریب، دلت اور جنرل کیٹیگری کے لوگوں کو حقوق دیے ہیں، جن کی حفاظت کے لئے کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد میدان میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے ذہن سازی کر لی ہے کہ اگر وہ الیکشن جیتیں گے تو آئین کی کتاب کو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔ ملک کے لوگوں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

  • راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام

    راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام

    کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام کردیا اور کہا اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کے خلاف انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار کے نشانے پر ہیں اور سیاسی جماعتیں مودی سرکار

    حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ کی جانب سے کانگرس جماعت کے کئی اکاوٴنٹس کو منجمد کیا گیا اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ انکم ٹیکس نوٹس بھیجے گئے۔

    کانگرس کے رہنما راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انکم ٹیکس کاروائیوں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کے خلاف انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا گیا۔

    29 مارچ 2024 کو بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے باعث اپوزیشن جماعتوں کو پانچ انکم ٹیکس نوٹس بھیجے گئے، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کانگرس سے 3567 کروڑ فوری ادا کرنے کی ڈیمانڈ بھی سامنے آئی۔

    انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کانگرس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر کے اکاوٴنٹس منجمد کر دئیے، سابقہ سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق کانگرس اور دیگر جماعتوں کو عین الیکشن سے قبل سرکاری نوٹس آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہیں، الیکشن کمیشن یقینی طور پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف نوٹس کو انتخابات سے قبل روک سکتا تھا۔

    مودی سرکار کے حکم پر اپوزیشن لیڈروں کے خلاف کاروائیاں، تلاشی، نوٹس جاری کرنے اور الگ الگ مقدمات میں گرفتاریاں نمایاں رہی ہیں۔

    حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارت راشترا سمیتی پارٹی کی کلواکنٹلا کویتھا کو گرفتار کیا گیا۔

    کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے سوال کیا کہ مودی اہم اپوزیشن پارٹیوں کو ہراساں کرنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کو ہتھیار کے طور پر کیوں استعمال کر رہا ہے؟ دیگر سیاسی جماعتوں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور سی پی آئی ایم کو بھی انکم ٹیکس ڈیپارمنٹ کی جانب سے 15 کڑور کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    مودی سرکار انتخابات سے قبل میچ فکسنگ کر کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔

  • کیجریوال کی گرفتاری پر راہول گاندھی نے بڑا اعلان کردیا

    کیجریوال کی گرفتاری پر راہول گاندھی نے بڑا اعلان کردیا

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آرے ہاتھوں لیا ہے۔

    بھارت میں اس اہم گرفتاری کی خبرمیڈیا پر آتے ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کئی رہنماؤں نے لوک سبھا انتخاب سے قبل ای ڈی کی کارروائی پر کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ایک خوفزدہ ڈکٹیٹر مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کرنا، پارٹیاں توڑنا، کمپنیوں سے پیسے بٹورنا، حزب اختلاف کی اہم جماعت کے اکاونٹ منجمد کرنا ’شیطانی طاقت‘ کے لیے کافی نہیں تھا کہ اب منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری بھی معمول بن چکی ہے۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’انڈیا اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔‘

    اس گرفتار کے بعد عام آدمی پارٹی کی لیگل ٹیم سرگرم ہو چکی ہے۔ دہلی حکومت کے ایک وزیر نے بتایا کہ ’ہم نے ای ڈی کے ذریعے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ہم نے آج رات ہی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا۔

  • راہول گاندھی کا بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ

    راہول گاندھی کا بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ

    کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور پاکستان سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے نوٹ بندی اور اشیا پر جی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے کاروباروں کو ختم کردیا ہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور پاکستان سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے، ہمارے پاس بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ بے روزگار نوجوان ہیں، نریندر مودی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لاگو کر کے چھوٹے کاروبار ختم کر دئیے ہیں۔

    کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ آج ملک میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

    راہول گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز انڈین ریلوے کی پالیسیاں امیر لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنا رہا، دوسرے طبقے کے لوگ ان سب پالیسیوں سے محروم ہیں۔

  • راہول گاندھی سائیکل پر کوئلہ ڈھونے لگے

    راہول گاندھی سائیکل پر کوئلہ ڈھونے لگے

    رانچی: سائیکل پر دو دو سو کلو کوئلہ ڈھونے کا احساس کیسا ہوتا ہے، بھارتی اپوزیشن پارٹی کے اہم سیاست دان راہول گاندھی بھی سائیکل پر کوئلہ ڈھونے لگے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کی مہم ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران راہول گاندھی نے سائیکل پر کوئلہ ڈھونے والے مزدوروں سے ملاقات کی، اور خود بھی کوئلہ ڈھوتے نظر آئے۔

    کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ 2 فروری کو جھارکھنڈ میں داخل ہوئی اور پاکوڑ، دھنباد، بوکارو اور رام گڑھ ہوتے ہوئے رانچی پہنچی، 4 فروری کو رام گڑھ سے رانچی روانہ ہونے والے راہل گاندھی کی ملاقات راستے میں کوئلہ ڈھونے والے مزدوروں سے ہوئی، انھوں نے وہاں رک ان کی سائیکل چلا کر انھیں ہم درد ہونے کا احساس دلایا۔

    ایکس پر راہل گاندھی نے ان مزدوروں سے ملاقات کی تصویریں بھی شیئر کیں، جن میں وہ ان سے بات کرتے اور ان کی سائیکل چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں، راہل گاندھی نے لکھا ’’سائیکل پر 200-200 کلو کوئلہ لے کر روز 30-40 کلومیٹر چلنے والے ان نوجوانوں کی کمائی برائے نام ہے، بغیر ان کے ساتھ چلے، ان کے وزن کو محسوس کیے، ان کے مسائل کو نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘

    راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر ان نوجوان محنت کشوں کی زندگی کی گاڑی سست پڑی تو بھارت کی تعمیر کا پہیہ بھی تھم جائے گا۔

  • راہول گاندھی نے کون سے سفر کا ارادہ کرلیا۔۔۔؟

    راہول گاندھی نے کون سے سفر کا ارادہ کرلیا۔۔۔؟

    نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے راہول گاندھی نے 14 جنوری سے 28 مارچ تک منی پور سے ممبئی تک ‘بھارت نیائے یاترا’ کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

    انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اس یاترا کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔کانگریس پارٹی چاہتی تھی کہ راہل گاندھی اس سفر کا آغاز کریں۔

    سی وینوگوپال کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک چار ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی تاریخی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کر چکے ہیں۔

    اب ‘بھارت نیائے یاترا’ کے ذریعے کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں، خواتین اور عام لوگوں سے مزید جڑجائے گی۔ اس یاترا کے ذریعے 6200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

    سی وینوگوپال کا کہنا تھا کہ یہ یاترا منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، راجستھان اور گجرات سے ہوتی ہوئی مہاراشٹر پہنچے گی۔

    کینیڈا میں سعودی ڈاکٹر نے بچے کی جان بچالی

    کانگریس کی جانب سے کے جانے والی یہ یاترا بھارت جوڑو یاترا کی طرح مکمل طور پر پیدل نہیں ہوگی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔