Tag: راہ چلتی خاتون

  • کراچی  میں  راہ چلتی خاتون سے موبائل چھین لیا گیا

    کراچی میں راہ چلتی خاتون سے موبائل چھین لیا گیا

    کراچی : گلستان جوہر میں موٹر سائیکل ملزم نے راہ چلتی خاتون سےموبائل چھین لیا،،متاثرہ خاتون شوہرکےساتھ سڑک سےگزررہی تھی۔
    .
    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں راہ چلتی خاتون سےموبائل چھین لیاگیا ، موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون کے ہاتھ میں موبائل دیکھ کرپلٹا اور خاتون کےہاتھ سےموبائل چھین لیا، متاثرہ خاتون اپنےشوہرکےساتھ سڑک سےگزررہی تھی۔

    یاد رہے پشاور کے علاقے گلبہار میں ڈاکوؤں کی جانب سے خواتین سے موبائل فون چھیننے کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواتین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تاہم خواتین کے پیچھے ہٹنے پر ایک ملزم موٹرسائیکل اور دوسرا پیدل فرار ہوا تھا۔

  • کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    کراچی : پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی و ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ملزم خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، یہ واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا۔

    پاک کالونی میں خاتون سے بدتمیزی و ہراساں کرنے کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے تاہم متاثرہ خاتون نے رابطہ نہیں کیا۔

    واقعے میں ملوث ملزم کوحراست میں لے لیا گیا ہے اور مقدمے کے اندراج کیلئے متاثرہ خاتون کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی کے راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

    گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس کیس میں اب تک مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

  • کراچی : راہ چلتی خاتون  کو ہراساں کرنے والا ملزم  4 ماہ بعد پولیس کی پکڑ میں آگیا

    کراچی : راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 4 ماہ بعد پولیس کی پکڑ میں آگیا

    کراچی: کورنگی میں راہ چلتی خاتون کوہراساں کرنےوالا ملزم چارماہ بعد پولیس کے پکڑ میں آگیا، ملزم کی شناخت سیف قریشی کےنام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی نمبر چار میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنےوالا ملزم چار ماہ بعد بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم کورنگی چار نمبرگلشن حالی میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتا اور نازیبا حرکتیں کرتا تھا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآنے کے بعد معاملے کا مقدمہ درج کے کر کےملزم کی تلاش شروع کی گئی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ چار ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی شناخت سیف قریشی کےنام سے ہوئی ہے، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ  غیر اخلاقی حرکت  کا ایک اور واقعہ

    کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا ایک اور واقعہ

    کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کیساتھ موٹر سائیکل سوار نے غیر اخلاقی حرکت کی ، خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    فوٹیج میں خاتون کو گلی میں اپنے بچے کے ہمراہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے میں موٹر سائیکل سوار شہری خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر کے فرار ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے شکایت درج نہیں کرائی، فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    گذشتہ سال ستمبر میں بھی نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش نے خاتون کو ہراساں کیا تھا، خاتون کو ہراساں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا تھا۔

  • کراچی: کورنگی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    کراچی: کورنگی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    کراچی: کورنگی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کےساتھ ہراسگی کےبڑھتے واقعات لڑکیوں کا اسکول، کالج، یونیورسٹی جانا مشکل ہوگیا، شہر میں ایک ہی دن خواتین کوہراساں کرنے کے 2 واقعات سامنے آئے۔

    کورنگی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کورنگی تھانے میں سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شہری کو راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سی سی ٹی وی میں نظر انے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کافی عرصے سےیہ شخص خواتین کوہراساں کررہا ہے، یہ کوئی نیا واقعہ نہیں، ایسے واقعات پہ درپےرونما ہورہے ہیں، اب جبکہ بچیاں اسکول، کالج اوریونیورسٹی سے آتی جاتی ہیں۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے جوہر آباد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ، پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کو خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کو شبہ ہے واقعہ اسٹریٹ کرائم کا بھی ہو سکتا ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے ورکنگ وویمن کو آفس جانے کےلئے گھروں سے نکلنا پڑتا ہے اور اب تو سڑکوں پرخواتین موٹرسائیکل سواروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور فوڈ پانڈا سے لیکردیگر کام کررہی ہیں ، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے سیلف ڈیفنس کی تربیت لیں۔

  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار  کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت

    کراچی میں موٹر سائیکل سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل پر سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔

    پہلے کراچی ایسٹ میں اور اب ضلع وسطی میں بھی راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سمن آباد بلاک 17 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر حراساں کر کے فرار ہو گیا۔

    موٹرسائیکل پر سوارشخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ایک گھر پر لگے کیمرے میں موٹرسائیکل سوار شخص کا چہرہ واضح ہے اور موٹرسائیکل سوار کو نازیباحرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے شہری کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کون ہے اس بات کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کے حوالے سے کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا تاہم اطراف کے علاقوں میں دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کررہے ہیں۔

    حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں اہل محلہ سے بھی معلومات حاصل کی ہیں تاہم اب تک واقعہ کا کوئی بھی عینی شاہد سامنے نہیں آسکا۔

    دوسری جانب چند روز قبل بھی گلستان جوہر میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش ایا تھا، پولیس نے ملزم کے خاکے جاری کیے لیکن ملزم قانون کے کٹہرے میں اب تک نہیں لایا جا سکا۔

  • ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون سے طلائی چین کیسے چھینی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون سے طلائی چین کیسے چھینی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    بھارت میں لُٹیروں نے راہ چلتی خاتون کےگلے سے سونے کا چین چھینتے ہوئے اسے چند سکینڈ گھسیٹ کر لے گئے۔

    یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں ایک چین چھیننے کی کوشش میں ڈاکوؤں نے عورت کی جان خطرے میں ڈال دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہ چلتی خاتون کے پیچھے سے ایک کار آتی ہے، دیکھتے ہی دیکھتے کھڑکی سے ایک ڈاکو باہر کی جانب نکلتا ہے اور خاتون کے گلے میں موجود چین کو چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک ڈاکو چین کھینچتا ہے تو کار کی رفتار بڑھ جاتی ہے اسی دوران خاتون چند سکینڈ گاڑی کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے آگے جاتی ہے۔

    تاہم متاثرہ خاتون کے رویے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لُیٹروں کو جو چاہیے تھا وہ مل گیا، یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    فوٹیج کو قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ غائب تھی جس کی وجہ سے پولیس کے لیے چوروں کو پکڑنا مشکل ہو گیا تھا۔