Tag: را سے ٹریننگ

  • افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14سال قید کی سزا

    افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14سال قید کی سزا

    حیدرآباد: افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو قید کی سزا سنائی۔

    سینٹرل جیل میں قائم اے ٹی سی 2 کے جج نے فیصلہ سنایا ، جس میں ملزم کو 14سال قید کی سزا سنائی۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا کہ 15 فروری 2023 کو جامشورو سے ملزم کوگرفتار کیا تھا، ملزم منیرابڑوکالعدم ایس آر اے سندھ کا کمانڈر تھا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم ریلوےلائنز،غیرملکیوں پرحملے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا، ملزم سے دستی بم، بارودی مواداور دیگر مواد برآمد کیا گیا تھا۔

  • سیاسی جماعت کے کارکنوں‌ کا را سے تربیت کا اعتراف

    سیاسی جماعت کے کارکنوں‌ کا را سے تربیت کا اعتراف

    کراچی : سیاسی جماعت کے کارکنوں فہیم مرچی اور ناصر کھجی نے عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘سے تربیت لینے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے دھماکا خیز مواد رکھنے کا بھی اعتراف کرلیا۔

    ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر اعتراف کیا کہ انہوں نے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    ملزمان نے عدالت کو مزید بتایا کہ وارداتوں کیلئے اسلحہ سعید بھرم دیتا تھا اور کارروائی کے بعد اسلحہ نبی بخش تھانے کی حدود میں واقع خالی پلاٹ میں چھپاتے تھے۔

    سیاسی جماعت کے ملزمان فہیم مرچی اور ناصر کھجی پر سندھ اسمبلی پر حملے کا بھی الزام ہے۔