Tag: را کا ایجنٹ

  • کراچی سے ’’را‘‘ کا ایجنٹ گرفتار، اہم دستاویزات برآمد

    کراچی سے ’’را‘‘ کا ایجنٹ گرفتار، اہم دستاویزات برآمد

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ ماری پور میں کارروائی کے دوران’’را‘‘کے ایجنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم محمد سلیم کو مچھلی چورنگی منوڑہ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

    RAW agent arrested in Karachi

    انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر اور پستول برآمد ہوا ہے، اس کے علاوہ ملزم ککی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے مختلف محکموں کے سروس کارڈ بھی ملے ہیں۔

    شعیب میمن کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس مختلف ناموں سے پاسپورٹس اور شناختی کارڈ موجود تھے، ملزم سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات برآمد کیے گئے ہیں۔

    ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ برآمد ہونے والے پاسپورٹ کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کا سفر بذریعہ نیپال کیا۔

    غیر قانونی اسلحہ اور دیگر پاکستان مخالف دستاویزات کی برآمدگی کے بعد گرفتار ملزم کے خلاف مجموعی طور پر تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزم کی سرگرمیوں سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    حساس اداروں اور کورنگی پولیس نے دو بھارتی ایجنٹوں خاور حسین ولد عبدالغنی اور محمد جابر ولد مشتاق کو گرفتار کیا تھا اور ان کی نشاندہی پر مشترکہ ٹیم نے را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو ساتھی حسن رضا سمیت گرفتار کیا تھا۔

    بھارتی ماسٹر مائنڈ ایجنٹ ایوب 1998ء سے پاکستان میں اپنی بھارتی شناخت چھپا کر مقیم ہے، ملزم نے وزٹ ویزا پر کراچی آکر غیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا۔

  • را کے ایجنٹ عبدالجبارکی تلاش جاری

    را کے ایجنٹ عبدالجبارکی تلاش جاری

    کراچی : پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے عبدالجباراوراس کے سہولت کار کی تلاش جاری ہے۔

    انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی شیخ عبدالجبار اوراس کے سہولت کاراظفرملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کے بعد شیخ عبدالجبارا ور اس کے ساتھی اظفر کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالجباربھارتی شہری ہے اور اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہے عبدالجبار 1983میں پاکستان آیا،1995میں شناختی کارڈ بنوایا 1990میں خورشیدہ پروین نامی خاتون سے شادی کی جس سے اس کا ایک بیٹا اوربیٹی بھی ہیں۔

    اسی طرح 2003میں عبدالجبار نے اپنا پاسپورٹ بنوایا جو نارتھ کراچی کا رہائشی ہے اور اتوار بازار میں اسٹال لگاتا ہے جب کہ رات کو پارٹ ٹائم کے طور پر چنگچی رکشا بھی چلاتا ہے۔

    بھارت سے پاکستان منتقل ہونے مبینہ را ایجنٹ عبدالجبار کے والدین اور ایک بہن اور بھائی اب بھی بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔

    واضح رہے 2013 سے جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں را کے کئی ایجنٹس کو گرفتار کیا جا چکاہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے 3 را کے ایجنٹ گرفتار ہو چکے ہیں جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

  • را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر ان لوگوں کو تبصرہ کرنا چاہئے جو بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں، جو بھارت سے کاروبارکرتے ہیں اورساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو کو چھیڑ کر مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پہلے ہی 3 اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں۔

    وفاقی حکومت میں مخصوص ذہنیت کے وزراء ہیں، اس ایشو کو اٹھا کر میاں صاحب کو کمزور کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دیکھیں کون لوگ انہیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ میں میاں صاحب کے کمزور ہونے پر پریشان نہیں، نہ ہی ان کی بربادی پر خوش ہونے والا ہوں۔

     

  • را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    اسلام آباد : بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوتا تھا،کلبھوشن یادیوبلوچستان اورکراچی کی علیحدگی کی سازش کررہا تھا۔ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمشنر کوطلب کرکےتحریری جواب مانگ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو بلوچستان سے گرفتارکیا گیا۔ بھارتی نیوی کا حاضرسروس کمانڈرکلبھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کےجعلی نام سے پاکستان میں کارروائیاں کرتا تھا۔ پکڑے گئے جاسوس کا بھارتی پاسپورٹ نمبر ایل 9630722 ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس ایران کے راستے بلوچستان آتا تھا،اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ تھااوروہ ایرانی شہرچاہ بہار میں تعینات تھا ۔

    کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں کالعدم تنظیموں سے رابطے میں تھا, بلوچستان اور کراچی کی علیحدگی کے منصوبے پر کام کررہا تھا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نےبھی اس بات کی تصدیق کی کلبھوشن یادیو 16اپریل1970کوممبئی میں پیداہوا،والد کانام سدھیریادیوہے۔ پاسپورٹ پراس کی تاریخ پیدائش سولہ اپریل انیس سوستردرج ہے،وہ دوبچوں کا باپ ہے۔ بیوی اور دوبچے ممبئی میں اس کے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

    کلبھوشن یادیو نے 1987میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی، یکم جنوری 1991میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا 2001میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شامل ہوا۔

    2013سے ’’را‘‘کے لئے کام کررہاتھا،2022میں ریٹائرہونا تھا، ذرائع نےبتایا کہ دوران تفتیشی کلبھوشن یادیو نے بہت سی باتیں تسلیم کرلیں، اس نےبتایا کہ اسےپاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکے خلاف کارروائیوں کاٹاسک دیا گیا تھا،تفتیشی اداروں نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔