Tag: رباط

  • مراکش میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    مراکش میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    رباط: مراکش میں زلزلے نے تباہی کی نئی داستان رقم کی ہے اور عمارتوں کے گرنے کے مناظر نے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں لوگوں کو جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کچھ مناظر میں واضح ہے کہ زمین کس بری طرح سے ہل رہی ہے اور لوگ خوفزدہ ہو کر کھلے میدان کی جانب دوڑ رہے ہیں۔

    https://twitter.com/SuhanRaza4/status/1700368562957738461?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1700368562957738461%7Ctwgr%5E4066564224de2c383e2baa6e176daf544c8b965e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fnews%2Fworld%2Fmorocco-earthquake-terrifying-videos-of-buildings-shaking-violently-reduced-to-rubble-dust-marrakech-goes-viral-6304225%2F

    مراکش کے مرکزی حصے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 بتائی گئی ہے۔ مراکشی وزات داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ زلزلے کے باعث 800 سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکیش نامی شہر سے 71 کلو میٹر دور جنوب مشرق کے ہائی ایٹلاس پہاڑ زلزلے کا مرکز ہیں۔ زمین سے 18.5 کلو میٹر گہرائی میں برپا ہونے والا ارتعاش زلزلے کے باعث بنا جو کہ رات 11 بج کر 11 منٹ پر آیا۔

    https://twitter.com/iamAkramPRO/status/1700306064539852996?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1700306064539852996%7Ctwgr%5E4066564224de2c383e2baa6e176daf544c8b965e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fnews%2Fworld%2Fmorocco-earthquake-terrifying-videos-of-buildings-shaking-violently-reduced-to-rubble-dust-marrakech-goes-viral-6304225%2F

    واضح رہے کہ مراکش میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مراکش میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والی اموات ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

    مراکش میں سب سے زیادہ نقصان دارالحکومت رباط کے جنوب میں ہوا ہے، مراکش میں زلزلے میں مرنے والی کی تعداد 1037 ہوگئی ہے جب کہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

  • مراکش میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 14 سو سے زائد نئے کیسز

    مراکش میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 14 سو سے زائد نئے کیسز

    رباط: مراکش میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں 14 سو سے زائد نئے کیسز کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہوگئی۔

    مراکشی وزارت صحت کے مطابق مراکش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 14 سو 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مراکش میں مجموعی کیسز کی تعداد 58 ہزار 489 ہوچکی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گزشتہ روز 41 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 52 ہوچکی ہے۔

    اب تک کرونا وائرس کے 43 ہزار 49 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 191 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے، اس ضمن میں ہینڈ بلز اور معلوماتی کتابچوں کی تقسیم کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے اہم معلومات لوگوں کو مہیا کی جا رہی ہیں۔

    حکام نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کریں، علاوہ ازیں ماسک اور ہاتھوں کو دھونے کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

  • دھوم دھام سے شادی کرنے پر دولہا، دلہن اور باراتی گرفتار

    دھوم دھام سے شادی کرنے پر دولہا، دلہن اور باراتی گرفتار

    رباط: مراکش میں کرونا وائرس کے خلاف عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کرنے والے دولہا، دلہن اور بارات کے شرکا کو گرفتار کر لیا گیا، ملک بھر میں شادیوں کی تقاریب منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مراکشی پولیس نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر پابندیوں کی خلاف ورزی پر دولہا، دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کر لیا، شادی ملک کے شمالی شہر تطوان میں منعقد کی گئی تھی۔

    میڈیا کے مطابق دولہا دلہن نے شادی کے موقع پر باقاعدہ بارات کا انتظام کیا، شہر کے مرکزی علاقے میں ایک مشہور سیاحتی مقام تک بارات لے گئے تاکہ وہاں یادگاری تصاویر بنوا سکیں۔

    تاہم جلد ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، مراکشی پولیس نے دولہا، دلہن کے ساتھ بارات میں شامل تمام مہمانوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ پوری بارات کو علاقے کے تھانے لے جایا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ دولہا دلہن نے شادی خاموشی سے کی تھی تاہم تصویر بنانے کے شوق نے سارا معاملہ خراب کردیا۔

    مقامی حکام نے دولہا اور دلہن سمیت تمام باراتیوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ مراکشی شہر تطوان سمیت 8 بڑے شہروں میں جولائی کے آخر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا جہاں کرونا وائرس کے مریض کثیر تعداد میں سامنے آئے تھے۔

    حکام نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں شادیوں کی تقاریب منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

    مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

    رباط: مراکش میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے 2 روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی اور پاکستانی آموں کو بے حد پسند کیا۔

    یہ فیسٹیول پاکستانی سفارت خانے اور ٹڈاپ کی جانب سے مراکش کے 4 شہروں کاسابلانکا، رباط، مراکش اور آغا دیر میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول کے اسٹالز مختلف شاپنگ مالز میں لگائے گئے جہاں مقامی و غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ٹڈاپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق فیسٹیول کو مثبت ردعمل ملا اور لوگوں نے پاکستانی آموں کو بے حد پذیرائی بخشی۔

    اس موقع پر مراکش میں تعینات پاکستان سفیر نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ وہ لوگوں سے ملے اور ان کے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے وہاں کی تاجر برادری سے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے آم درآمد کرنے پر زور دیا۔

    فیسٹیول میں شریک تاجروں نے بھی پاکستانی آموں کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کی درآمد میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور یہ 56 ممالک میں برآمد کیے جاتے ہیں۔