Tag: ربیع الاول

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی: ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر کراچی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں آج ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 10 نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی، وزیر اعظم خطاب کریں گے

    رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی، وزیر اعظم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس11 اور 12 ربیع الاول کوہوگی، کانفرنس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا ، وزیر اعظم خطاب کریں گے۔

    تفسیلات کے مطابق وزیر اعظم سے عمران خان رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کی انتظامی کمیٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں نورالحق قادری، فواد چوہدری، فیصل جاوید،افتخار درانی موجود تھے۔

    اس موقع پر رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ 2روزہ رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی، کانفرنس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

    خیال رہے 7 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی تھی، جس میں رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کے انعقاد پر تنظیمی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی میں فوادچوہدری، نورالحق قادری، افتخاردرانی، فیصل جاوید اوربابراعوان شامل ہیں جبکہ عامر لیاقت اورعلی محمد خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عالمی رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح کریں گے،فواد چوہدری

    یاد رہے چند روز قبل وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں، عالمی رحمتہ ا للعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

    واضح رہے وزیرِاعظم عمران خان نے علماء ومشائخ کے ساتھ خود رابطے میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد دو روزہ ختم نبوت عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں امام کعبہ،جامعہ الازہرکے وائس چانسلر،شام کےمفتی سمیت عراق اورتیونس کے علمائےکرام شریک ہوں گے۔

    دریں اثنا وزیرِاعظم نے وزیرِ مذہبی امور کے ساتھ ملاقات میں 12 ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کے حوالےسے صوبوں کو ہدایات جاری کردیں تھیں۔

    وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس میں علمائے اکرام حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے اجلاس میں ملک گیر مشائخ کانفرنس کا فیصلہ کیا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اعجاز چودھری کے مطابق کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

  • ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں‌ آیا، عید میلاد النبی ﷺ 21 نومبر کو ہوگی

    ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں‌ آیا، عید میلاد النبی ﷺ 21 نومبر کو ہوگی

    کراچی: ماہ ربیع الاول 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا جس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی مہینے ماہِ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی جبکہ صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔

    کمیٹیوں کو لاہور، کوئٹہ اورپشاور سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، علماء کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے اختتام پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا، جس کے مطابق اب یکم ربیع الاول 9 نومبر جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 21 نومبر بروز بدھ ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے منائی جائے گی۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات 9 بج کر 2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی جس کے تحت مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • عید میلاد النبی، دبئی حکومت نے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا

    عید میلاد النبی، دبئی حکومت نے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ  کے موقع پر ایک روز کی چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے عید میلاد النبی کے سلسلے میں سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کیا جو 20 نومبر منگل  کے بجائے اب 18 نومبر بروز اتوار دی جائے گی۔

    حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں سرکاری تعطیل دی جائے گی جس کے تحت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ترجمان کے مطابق 18 نومبرکو ملک بھر میں تعطیل ہوگی جبکہ 19 نومبر سے بروز پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ دبئی حکومت کی طرف سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے قبل ہی چھٹی کا اعلان کردیا جاتا ہے جبکہ دیگر اسلامی ممالک رویت کے بعد ہی چھٹی کا اعلان کرتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ نومبر کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جائے گا جس کے تحت سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے۔

  • کراچی: پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شدید ٹریفک جام

    کراچی: پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شدید ٹریفک جام

    کراچی: چپ تعزیہ کے اختتامی جلوس کے باعث کراچی میں ٹریفک پولیس کی ناقص حمکت عملی سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس کے باعث مختلف شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ لوگوں اور بچوں کو اسکول اور دفاتر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور لوگ کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے۔

    متبادل روٹس کے اعلان کے باوجود ٹریفک پولیس سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک روکنے میں ناکام رہی جس سے شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور سمیت دیگر شاہراہوں اور علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ رہا اور مذکورہ علاقوں اور ملحقہ سڑکوں پر مختلف اوقات میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔

    واضح رہے کہ آج قصر مسیب سے چپ تعزیہ کا آخری جلوس دوپہر میں برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔

    جلوس کے ساتھ پولیس کے 4 ہزار 8 سو 88 اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں جلوس کے راستوں کی سوئپنگ کر رہی ہیں۔

  • ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلادالنبی 12 دسمبر کو ہوگی

    ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلادالنبی 12 دسمبر کو ہوگی

    اسلام آباد: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا یکم ربیع الاول کل بروز جمعرات جب کہ عید میلادالنبیؐ 12 دسمبر کو منائی جائے گی۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے معزز علما کرام اور محکمہ اسپارکو کے افسران نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کی ذیلی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

    موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بذریعہ پریس کانفرنس ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الاول کل بروز جمعرات ہوگی جب کہ عید میلاد النبیؐ 12 دسمبر بروز پیر ہوگی۔

  • ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی

    ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 24 دسمبر اور بارہ ربیع الاول چار جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ چاروں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے مشورے سے متفقہ اعلان کیا جاتا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیئے یکم ربیع الاول 24 جنوری بروز بدھ کو ہوگا جبکہ بارہ ربیع الاول چار جنوری بروز اتوار کو ہوگی ۔

  • ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ

    ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ

    ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔

    ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺکی تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔

    خیر البشر کی ذات اقدس اس کائنات کے لئے باعث رحمت تو ہے ہی لیکن انہیں ہر شعبے میں وہ معراج حاصل ہے، جس کی مثال ہی نہیں ملتی، عالم دین حضور پاک کی زندگی کا احاطہ کرنا تو انسان کے لئے شاید ممکن نہ ہو لیکن ہر شعبہ ہائے زندگی میں وہ عام انسان کے لئے بہترین عملی نمونہ نظر آئے۔

    آپﷺ نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا، آپﷺ نے اپنی تعلیمات میں امن ،اخوت ،بھائی چارہ ،یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس دیا۔

    جہاں ایک طرف اس ماہ ہم آپﷺ کی ولادت کا جشن مناتے ہیں وہاں ہم پر لازم ہے کہ ہم آپ ﷺکی تعلیمات پر عمل کریں تبھی ہم آپﷺ سے محبت کا دعویٰ کرسکتے ہیں، آج کے اس پر فتن دور میں اگر ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو بھول کر ملت اسلامیہ کے عظیم مفاد میں اکھٹے ہوجائیں اور آپﷺ کی تعلیمات کو اپنے لیے مشعل راہ بنالیں تو گھر کی دہلیز سے ریاست اور عالم اسلام کی مضبوطی تک تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
       

  • اے آروائی کیوٹی وی پیش کررہا ہے ماہ ربیع الاول میں بارہ روزہ خصوصی ٹرانسمیشن

    اے آروائی کیوٹی وی پیش کررہا ہے ماہ ربیع الاول میں بارہ روزہ خصوصی ٹرانسمیشن

    اے آروائی کیوٹی وی پیش کررہا ہے ماہ ربیع الاول میں بارہ روزہ خصوصی ٹرانسمیشن جس میں ناظرین دیکھ سکیں گے یکم تا بارہ ربیع الاول تک خصوصی پروگرامزاقبال اورعشق رسول، معجزات رسول، ازواج مطہرات، بزم سیرت، معلم کائنات، مرحبا یا مصطفیٰ، مدحت مصطفیٰ، محمد ہمارے، بیان ڈاکٹرطاہرالقادری، روشنی سب کیلئے، محفل سماع و محفل نعت اوراس کےعلاوہ اپنی پسندیدہ نعتیں، درود وسلام، خصوصی دستاویزی پروگرامزاوربہت کچھ صرف اے آر وائی کیو ٹی وی پر۔ 

  • پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے

    پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے

    پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے،  یکم ربیع الاول تین جنوری اور بارہ ربیع الاول چودہ جنوری کو ہو گی۔

    رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد بارہ ربیع الاول چودہ جنوری دو ہزار چودہ کو ہو گی ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ بھر کی بیشتر مساجد کو برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    محمکہ تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے آٹھ ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک مقابلہ نعت خونی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی تمام جامعات میں سیرت نبوی کے حوالے سے خصوصی پروگرامات منعقد کیئے جائیں گے۔