Tag: ربیع الاول کا چاند

  • ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

    ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

    پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہے؟

    اس پیشن گوئی کی بنیاد پر ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 سمتبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے۔

    خیال رہے عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ اہل ایمان اس دن رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن مناتے ہیں۔ اس دن مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

    اسپین: اسلامی دور کی چند نادرِ روزگار شخصیات 

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں چاندکی رؤیت کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

    اجلاس وزارت مذہبی اْمور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا جبکہ ملک میں زونل
    کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل 1446ہجری کے چاندکی رؤیت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا، اگر آج بروز بدھ کو روز چاند نظر آجاتا ہے تو 12 ربیع الاول 16 ستمبر بروز پیر کی ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبرکو منگل کے روز منائی جائے گی۔

    ماہِ ربیع الاوّل کی اہمیت

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، اجلاس وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولاناسیدمحمدعبد الخبیر آزاد کریں گے۔

    اجلاس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناسیدمحمدعبد الخبیر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوں گے جبکہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 19 نومبر بروز جمعرات منائی جائے گی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی : بیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں کل ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ربیع الاول کا چاند 29 اکتوبر کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا ، جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کو 10نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات9بجکر2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاندنظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، بعض مقامات پر مطلع صاف اور کئی مقامات پر ابرآلود رہے گا۔

    غالب امکان ہے کہ یکم ربیع الاول 1440 ہجری دس نومبر کوہوسکتی ہے جبکہ عید میلاد النبیؐ بائیس نومبر کو ہونے کا امکان ہے ۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی

    ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 24 دسمبر اور بارہ ربیع الاول چار جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ چاروں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے مشورے سے متفقہ اعلان کیا جاتا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیئے یکم ربیع الاول 24 جنوری بروز بدھ کو ہوگا جبکہ بارہ ربیع الاول چار جنوری بروز اتوار کو ہوگی ۔

  • پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے

    پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے

    پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے،  یکم ربیع الاول تین جنوری اور بارہ ربیع الاول چودہ جنوری کو ہو گی۔

    رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد بارہ ربیع الاول چودہ جنوری دو ہزار چودہ کو ہو گی ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ بھر کی بیشتر مساجد کو برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    محمکہ تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے آٹھ ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک مقابلہ نعت خونی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی تمام جامعات میں سیرت نبوی کے حوالے سے خصوصی پروگرامات منعقد کیئے جائیں گے۔