Tag: رجب طیب

  • ترکیہ میں زلزلے: رجب طیب اردوان کا ویڈیو پیغام جاری

    ترکیہ میں زلزلے: رجب طیب اردوان کا ویڈیو پیغام جاری

    استنبول : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم انسانی تاریخ میں ہونے والی بڑی آفات میں سے ایک کا سامنا کر رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہی، جی ایکس ٹاک سربراہی اجلاس کے لئے بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد اب تک ملبے سے زندہ نکالے گئے افراد کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات41ہزار232ہوگئیں جبکہ صرف ترکیہ میں زلزلے سے اموات35ہزارسے تجاوز کرچکی ہیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ سائنس دانوں کے مطابق ان زلزلوں کے نتیجے میں خارج ہونے والی انرجی کی طاقت 500 ایٹم بموں کے برابر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدی کی بڑی آفت قرار دئیے گئے اس زلزلے کے بعد جیسے جیسے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ سِول سوسائٹیاں اور رضاکار زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔

    ترک صدر نے مزید کہا کہ زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وہ لوگ جو زلزلہ متاثرین کیلئے امداد جمع کررہے ہیں ان کا بھی مشکور ہوں۔

  • رجب طیب اردوان کی اہلیہ نے مودی کی بے عزتی کردی، ویڈیو وائرل

    رجب طیب اردوان کی اہلیہ نے مودی کی بے عزتی کردی، ویڈیو وائرل

    بیونس آئرس: ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ نے عالمی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی بھری محفل میں بے عزتی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کےدوران ترک صدر کی اہلیہ ایمن اردوان نے بھارتی وزیراعظم کو بھری محفل میں نظر انداز کر کے مودی کی بےعزتی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    عالمی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے بعد عالمی رہنماؤں کا فوٹو شوٹ ہورہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ایم ادوان کے برابر میں آکر کھڑے ہوئے۔

    ترک صدر کی اہلیہ نے مودی کی طرف دیکھا اور اپنا رخ فوری طور پر دوسری طرف موڑ کر بھارتی وزیراعظم کو یکسر نظر انداز کردیا۔ ایمن اردوان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد مودی کے چہرے پر شرمندگی نظر آئی۔

    فوٹو شوٹ کے لیے جمع ہونے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے اس منظر کو محفوظ کیا اور عرب میڈیا سے وابستہ صحافی نے اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر بھی کیا۔

    اس ویڈیو کو ایک دن میں 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے جبکہ 8 ہزار لوگوں نے ایمن اردوان کے اس عمل کو قبل تعریف بھی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 30 نومبر کو ارجنٹائن میں دو روزہ جی 20 اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں دنیا کے 20 ممالک کے سربراہان نے شرکت بھی کی تھی۔