Tag: رجب طیب اردوان

  • ترک صدر کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد

    ترک صدر کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد

    اسلام آباد: ترک صدر نے ٹیلی فون پر عمران خان کو الیکشن میں‌ کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا.

    رجب طیب اردوان نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی اور آئندہ حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

    دونوں رہنما نے اپنی گفتگو میں پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات کے نئے دورکے آغاز پر اتفاق کیا.

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا.

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سفیرنے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں‌ الیکشن میں کامیابی پر انھیں مبارک باد دی.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو ٹیلی فون پر الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی تھی.

    نریندی مودی نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔


    نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی وزیراعظم قابض اوردہشت گرد ہے، رجب طیب اردوان

    اسرائیلی وزیراعظم قابض اوردہشت گرد ہے، رجب طیب اردوان

    انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو تم اس سرزمین پر بطور قابض موجود ہو۔

    یہ بات انہوں نے جنوبی ترکی کے دورے کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، ان کا یہ بیان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا، انہوں نے یہ بیان غزہ میں ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کے تناظر میں دیا ہے۔

    ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیتن یاہو تم ایک قابض ہو اور تم اس سرزمین پر بطور قابض موجود ہو۔ساتھ ہی تم ایک دہشت گرد بھی ہو۔‘‘

    ترک صدرکا کہنا تھا کہ ’’تم فلسطینیوں کو دبانے کے لیے جو کچھ کر رہے ہو وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا اور ہم اسے بھولیں گے نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بینجمن نیتن یاہو کے اقدامات سے اسرائیلی عوام اس سے مطمئن نہیں، ’’ہم قبضے کے کسی بھی جرم میں شریک نہیں۔‘‘ رجب طیب اردوان نے نیتن یاہو کو کمزور اور عجیب بھی کہا۔

    اس سے دو روز قبل غزہ پٹی ميں فلسطينوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی اسرائيلی فوج کی کارروائی کو طیب اردوان نے ’غير انسانی‘ فعل قرار ديا تھا۔

    ترک صدر رجب طيب اردوان کی تنقيد کا اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے بھی سخت جواب ديا تھا، نيتن ياہو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’دنيا کی سب سے با اخلاق فوج ايک ايسے شخص سے ليکچر نہيں لے گی، جو سالہا سال سے شہريوں پر بمباری کرتا آيا ہے‘۔

    دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے وہی کیا ہے، جو ضروری تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔