Tag: رجسٹرارآفس

  • عمران خان  کے وارنٹ برقرار رکھنے کیخلاف درخواست پر  اعتراض عائد

    عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کیخلاف درخواست پر آرڈرکی سرٹیفائیڈ کاپی نہ ہونے کا اعتراض لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے پر سیشن جج کے فیصلے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے اعتراض لگادیا۔

    اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی درخواست میں آرڈرکی سرٹیفائیڈ کاپی موجود نہیں ہے جبکہ بائیو میٹرک اور عرض نامے کی عدم تصدیق پر بھی اعتراض عائد کیا گیا۔

    ایڈووکیٹ نعیم پنجھوتہ نے کہا ہے کہ اعتراضات دورکرنےکیلئےپی ٹی آئی قانونی ٹیم جدوجہدکررہی ہے، درخواست پراعتراضات آدھےگھنٹےمیں دورکردیں گے، درخواست کی آج ہی سماعت کیلئےاستدعاکی گئی ہے۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ معطلی پر سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

    پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی جانب سےفیصلےکیخلاف باضابطہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی ، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ عملے نےسیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست کو نمبر لگایا۔

    درخواست میں سیشن عدالت کے فیصلے پر قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت سے نظرثانی کی استدعا کی گئی۔

  • سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس کردی

    سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس کردی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔

    رجسٹرار آفس نے نیب کو اپیلوں پرآرٹیکل اور نمبرغلط درج ہونے کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے 14 مارچ کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائی کورٹ نے حقائق کے برعکس شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہبازشریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، انہوں نے اختیارات سے بھی تجاوز کیا۔

    نیب نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ شہبازشریف کی ضمانت منظور کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی

    یاد رہے کہ 14 فروری کولاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی رمضان شوگرملز، آشیانہ اسکینڈل میں ضمانت منظورکی تھی۔