Tag: رجسٹرارسپریم کورٹ

  • بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات

    بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رجسٹرارسپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلے کے نشان کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست کے معاملے پر پی ٹی آئی وکلا نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرارسپریم کورٹ سےملاقات کی، جس میں درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، فوری طور پر سماعت کی جائے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے جج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔