Tag: رجسٹرڈ

  • امیتابھ بچن نے اپنا ممبئی والا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا

    امیتابھ بچن نے اپنا ممبئی والا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے اوشیوارا میں اپنا پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوری 2025 میں رجسٹرڈ ہونے والی فروخت کی تصدیق انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کی دستاویزات سے اس کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ اوشیوارا میں واقع ہے، جسے ممبئی کا زندہ دل علاقہ بھی کہا جاتا ہے، یہ علاقہ مقبول لوکھنڈ والا کمپلیکس کے قریب ہے جہاں ہر طرح کی سہولت موجود ہے۔

    امیتابھ بچن کے ساتھ فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی پھر اداکارہ نے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑی اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا، اس اپارٹمنٹ میں اداکارہ کریتی سینن بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر رہ چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی، 2020 سے 2024 تک اداکار کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • جولائی میں 1525 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

    جولائی میں 1525 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

    کراچی: رواں برس جولائی کے مہینے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) میں 1 ہزار 525 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے جولائی 2019 میں 1 ہزار 5 سو 25 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اس ماہ میں ہونے والی کمپنی رجسٹریشن کے مقابلے میں 41 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

    نئی رجسٹریشن کے بعد ایس ای سی پی میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 8 سو 64 ہوگئی ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ایس ای سی پی کی جانب سے ملک میں کاروباری آسانیوں کے لیے کیے گئے اقدامات اور اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

    اس ماہ میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 71 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، 25 فیصد سنگل ممبر جبکہ 4 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 266 ہے۔ تعمیرات میں 186، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 183، رئیل اسٹیٹ اور انجینئر نگ میں 44، تعلیم میں 43، مارکیٹنگ اور ایڈروٹائزنگ میں 40، ٹیکسٹائل میں 39، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 36 اور ادویہ سازی میں 30 لمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

    اسی طرح ہیلتھ کئیر میں 29، ٹرانسپورٹ میں 28، کیمیکل میں 27، کان کنی میں 24، مواصلات میں 21، آٹو اینڈ الائیڈ میں 18، فیول اینڈ انرجی میں 16، لاگنگ (کندہ کشی) میں 14، براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں 12، پیپر اینڈ بورڈ اور بجلی کی پیداوار میں 11 جبکہ بقیہ 86 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق 58 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریلیا، آسٹریا، کینیڈا، چین، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، ایران، اٹلی، جنوبی کوریا، ناروے، سعودی عرب، سربیا، سوئیڈن، ترکی، متحدہ عرب امارات برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔

  • ایس ای سی پی میں 315 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

    ایس ای سی پی میں 315 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے نومبرکے دوران 315 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں ، رجسٹرڈ کمپنیوں میں پرائیویٹ لمیٹڈ، سنگل ممبر ، پبلک لمیٹڈ اور 2 نان پرافٹ ایسوسی ایشن کمپنیاں شامل ہیں۔

     ایس ای سپی کے ایک ترجمان کے مطابق نومبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں سروسزکے شعبے میں رجسٹر ہوئیں، جن کی تعداد 33ہے، 31کمپنیا ں ٹریڈنگ ، سیاحت کے شعبے میں 28،تعمیرات کے شعبے میں 19 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 18 ، براڈکاسٹنگ میں 14 فیول اور انرجی اور پاور جنریشن کے شعبے میں 13،13 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں،نومبر 2014 میں 27 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، بیلجیم، اردن ،لیبیا، ناروے ،پانامہ، ساؤتھ افریقہ، سویڈن، سوٹزر لینڈ، تنزانیہ، ترکی اور امریکہ سے ہے۔

     نومبرمیں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 100کمپنیاں رجسٹر ڈکی گئیں، اسلام آباد میں 86کراچی میں 77 ملتان میں 22فیصل آباد میں16 پشاور میں10 سکھراورکوئٹہ میں دو دو کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، نومبر میں37 کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کی گیا اور کل 9.66ارب تک کے اضافے کی منظوری دی گئی ، علاوہ ازیں 46کمپنیوں نے کلی طور پر 6.58ارب ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں ۔

  • ایس ای سی پی میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر

    ایس ای سی پی میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر

    اسلام آباد : سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر کیں ، اس طرح کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی سال کے اختتام پر ملک میں کل رجسٹر ڈ کمپنیوں کی تعداد 64,067 ہو گئی ، ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار کو آسان بنانے، سرمایہ کاروں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم اور خاص طور پر حکومت کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی نے رجسٹریشن کی شرح بڑھانے میں اہم کرادار ادا کیا، گذشتہ سال سب سے زیادہ 543 کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ خدمات کے شعبے میں 518، سیاحت میں 421، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 366، تعمیرات کے شعبے میں 300، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 195 سمیت مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں.

    ایس ای سی پی کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کے باعث گذشتہ برس 220 میں 50 مختلف ممالک سے بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جن میں چین، پانامہ، امریکہ، عراق، جرمنی، سپین، بلغاریہ، ڈنمارک، اردن، قطر، کویت، روس، سویڈن، ترکی، سوئزر لینڈ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں، بیرونی سرمایہ کاری رکھنے والی کمپنیوں نےزیادہ تر زراعت، فارمنگ، تعلیم، پاور جنریشن، رئیل سٹیٹ اور سیاحت کے شعبوںمیں سرمایہ کاری کی، اس سال سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہورمیں ہوئی جہاں 1526 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد میں 1251 اور کراچی میں 1087 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔