Tag: رجسٹرڈ افغان مہاجرین

  • وفاقی حکومت کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاہم افغان باشندے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی خاموشی سے جڑواں شہروں سے نکال کرافغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے تمام سفارتخانوں اور افغان سفارتخانے کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔

    دوسرے مرحلے میں پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افغان باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالا جائے گا مگر انہیں فوری طور پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ نے پی او آر رکھنے والے افغان باشندوں کو جون تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

    پاکستان میں پی او آر اور اے سی سی رکھنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے، جن میں سے 13 لاکھ پی او آر اور 7 لاکھ اے سی سی کے حامل ہیں۔

    افغان باشندے کسی تیسرے ملک میں منتقلی کے منتظر 31 مارچ تک اسلام آباد اور راولپنڈی سے منتقل کر دیا جائے گا۔

    اس حوالے سے وزارت خارجہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سفارتخانوں سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی جلد از جلد منتقلی ممکن ہو سکے، اگر کوئی افغان مہاجر کسی تیسرے ملک میں منتقل نہ ہو سکا تو اسے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

  • پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت مل گئی

    پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : وزارت ریاستی وسرحدی امور نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت دے دی اور کہا جن مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت دے دی گئی ، اس حوالے سے وزارت ریاستی وسرحدی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ رجسٹرڈ مہاجرین رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ رجسٹرڈ مہاجرین کو تنگ کرنے سے پاکستان کے خیر سگالی جذبات کی نفی ہوگی، متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردہئے ہیں کہ جن مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

    نوٹیفکیشن وزارت داخلہ،چاروں صوبائی حکومتوں ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔