Tag: رجنی کانت

  • رجنی کانت کی نئی فلم "جیلر 2 ” کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا

    رجنی کانت کی نئی فلم "جیلر 2 ” کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا

    ممبئی : بھارتی ساؤتھ فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے مداح ایک بار پھر انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں، فلم "جیلر2” کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلم "جیلر” کی زبردست پذیرائی کے بعد اس کے سیکوئل "جیلر 2” کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت اپنے مخصوص انداز میں نظر آئیں گے۔

    یہ اعلان ایک دھماکہ خیز ٹیزر کے ذریعے کیا گیا ہے جس نے فلمی صنعت میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو ان کی واپسی کے لیے مزید بے تاب کردیا۔

    "جیلر 2” کا ٹیزر ہدایت کار نیلسن اور موسیقی کے کمپوزر انیرودھ روی چندر کے ایک پرسکون گفتگو کے منظر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہ سکون اچانک ہی ایک پرتشدد ہنگامے میں بدل جاتا ہے۔ان مناظر میں لوگ گولیوں کا شکار بن رہے ہیں، کچھ کو کلہاڑی سے بے رحمی سے مارا جا رہا ہے،۔

    اسی اثناء میں فلم کے مرکزی کردار اور سپر اسٹار منظر میں دھندلکے سے نمودار ہوتے ہیں جن کی آنکھوں میں فولادی چمک اور ہاتھ میں دھواں اڑاتا ہوا پستول ہوتا ہے۔

    ٹیزر کے اختتام پر رجنی کانت اپنے دشمنوں پر ایک بم پھینکتے ہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ ٹائیگر دوبارہ لوٹ آیا ہے اور اپنے قبضے کا دعویٰ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    فلم کے ہدایت کار نیلسن نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    "جیلر 2” کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، ہدایت کار نیلسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مداح ان کی جوڑی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اگست 2023میں ریلیز ہونے والی فلم "جیلر” کو باکس آفس میں زبردست کامیابی ملی تھی، جس نے دنیا بھر کے فلمی ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

    واضح رہے کہ "جیلر 2” کے دھماکہ خیز ٹیزر کے ساتھ شائقین اور رجنی کانت کے مداحوں کی توقعات بھی عروج پر ہیں۔ ان کے مداح بے صبری سے رجنی کانت کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں جو یقیناً ایک اور زبردست فلمی تجربہ ہوگا اور باکس آفس پر دھماکہ کرے گا۔

    72سالہ اداکار رجنی کانت کے مداح انہیں اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے انتہائی پُرجوش نظر آتے ہیں، رجنی کانت لگ بھگ پانچ دہائیوں سے ایک سو ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جن میں ہندی، تامل، تیلگو، بنگالی اور ملیالم زبان کی فلمیں شامل ہیں۔

  • رجنی کانت کو اسپتال منتقل کردیا گیا

    رجنی کانت کو اسپتال منتقل کردیا گیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کو پیٹ کی شدید تکلیف کے باعث چنئی کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رجنی کانت کا آج کے میڈیکل پروسیجر ہونے کا امکان ہے، رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ اداکار حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

    رجنی کانت کے اہل خانہ یا اسپتال کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اداکار کی صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ ان کے میڈیکل پروسیجرکی نگرانی ماہر امراض قلب ڈاکٹر سائی ستیش کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 2020 میں اداکار نے اسی اسپتال میں باقاعدہ صحت کا چیک اپ کروایا تھا۔

    چنئی کے کاویری اسپتال کا کہنا ہے کہ 2021 میں سپر اسٹار کیروٹڈ آرٹری ریواسکولرائزیشن (Carotid Artery revascularisation)کے پروسیجر سے بھی گزرے تھے۔

    اس سے قبل اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں تامل سپراسٹار نے امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش کی تھی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

    انسٹاگرام پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور ملتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی امیتابھ بچن نے ہاتھ آگے بڑھایا، تامل اسٹار نے ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، امیتابھ نے جلدی سے ان کا ہاتھ پکڑا اور پھر انھیں گلے لگا لیا۔

  • رجنی کانت اننت امبانی کے بعد ایک اور ارب پتی تاجر کی بیٹی کی شادی میں پہنچ گئے

    رجنی کانت اننت امبانی کے بعد ایک اور ارب پتی تاجر کی بیٹی کی شادی میں پہنچ گئے

    جنوبی بھارت کے میگا اسٹار رجنی کانت اننت امبانی کی شادی کے بعد ایک اور ارب پتی بھارتی تاجر کے ہاں شادی میں پہنچ گئے۔

    ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے بعد تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کیرالہ پہنچ گئے، اداکار اور ان کی اہلیہ نے کیرالہ میں لولو گروپ کے ڈائریکٹر ایم اے سلیم کی بیٹی کی شادی کی شاندار تقریب میں شرکت کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایم اے سلیم کی بیٹی نورین کی شادی منجلم کوزی عبداللہ نامی شخص سے ہوئی ہے، شادی کی یہ تقریب تریسور کے حیات ریجنسی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، شادی کی شاندار تقریب کو تازہ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

    لولو گروپ کے ارب پتی چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر یوسف علی، جو کہ سلیم کے کزن ہیں وہ بھی اس شادی میں شریک تھے، یوسف علی کو پنڈال میں مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ارب پتی تاجر یوسف رجنی کانت کو اپنی بھانجی کی شادی میں خوش آمدید کہتے نظر آئے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، ملیالم اداکار جوجو جارج کو بھی سپر اسٹار سے ملتے دیکھا گیا۔

    وائرل ہونے والے تصاویر میں رجنی کانت بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹ کی شادی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ تامل اسٹار رجنی کانت نے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے ساتھ ساتھ دولہے کے سامنے بھنگڑا بھی ڈالا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئی تھیں۔

    خیال رہے کہ یوسف لولو گروپ کی سی ای او ہیں، جس کے خلیج اور بھارت میں 256 ہائپر مارکیٹس اور مال ہیں۔ فوربس کے مطابق، ان کی ذاتی مالیت 8.9 بلین ڈالرز سے زیادہ ہے۔

  • اداکار رجنی کانت کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    اداکار رجنی کانت کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    ابو ظہبی: جنوبی بھارتی فلموں کے شہنشاہ رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے ذریعے اداکار کے مداحوں کو اس بڑی خبر سے آگاہ کیا گیا۔

    رجنی کانت گولڈ ویزا ملنے پر ابوظہبی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور ابوظہبی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ گولڈن ویزے کے ذریعے امارات میں لمبے عرصے کیلئے قیام، ملازمت اور پڑھائی کی اجازت مل جاتی ہے اور اس میں دیگر سہولیات بھی ہوتی ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=y6ztPN4KDR8

  • خودکشی کرنے کا سوچا تو خواب میں ایک بزرگ۔۔۔۔ رجنی کانت کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

    خودکشی کرنے کا سوچا تو خواب میں ایک بزرگ۔۔۔۔ رجنی کانت کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

    ساؤتھ کی فلموں کے سپر استار رجنی کانت نے کہا ہے کہ انہوں نے اسٹار بننے سے پہلے خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔

    رجنی کانت نے سن 1992 میں اپنی اہلیہ کے زیر اہتتما ایک موسیقی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اداکار بننے اور زندگی کے کمزور لمحات کے بارے میں گفتگو کی۔

    خطاب میں رجنی کانت کہا کہ یہ تو سب جانتے ہیں کہ میں اداکار بننے سے پہلے ایک بس کنڈیکٹر تھا لیکن اس سے پہلے میں آفس بوائے، قلی اور پھر بڑھئی کا کام کرتا تھا، یہ سب کام میں نے زندگی میں اس لیے کیے کیونکہ میں غریب خاندان میں پیدا ہوا تھا۔

    رجنی کانت نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کسی چیز سے ڈرتا نہیں تھا پر ایک دن میرے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ میں ڈر گیا اور میں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسی دوران مجھے ایک دیوتا کی کچھ لوگ پوجا کرتے دکھائی دیے تو میں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔

    ’’پھر اسی رات مجھے خواب میں ایک سفید داڑھی والے بزرگ دکھائی دیے جو ایک ندی کے پاس بیٹھے تھے اور انہوں نے بھی مجھے اپنے پاس بلانے کا اشارہ کیا، جب اگلی صبح میری آنکھ کھلی تو میں نے لوگوں سے ان کے بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سری راگھویندر ہیں ‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سنتے ہی میں نے دعا مانگی کی میں امیر بننا چاہتا ہوں اور اس کے بعد دل ہی دل میں سوچ لیا کہ ہر جمعرات کو روزہ رکھوں گا، اس کے بعد میں بس کنڈیکٹر بنا، پھر فلم انسٹیٹیوٹ میں شامل ہوا اور اسٹیج ڈرامے کرنے لگا ، تو ان ہی ڈراموں سے مجھے ایک دن بالا چندر نے پہچان لیا اور پہلی فلم آفر کر ڈالی، یوں میں اداکار بن گیا۔

  • امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی نئی فلم ’ویتیان‘ کے سیٹ سے تصویر منظر عام پر آگئی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی تامل ایکشن  فلم ویتیان اس سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی، دونوں سپر اسٹار اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    اس فلم کے سیٹ سے چند نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں، جس میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن اکٹھے نظر آ رہے ہیں، دونوں ایک پوز دینے کے دوران سوٹ پہنے ایک دوسرے سے گلے ملتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    جبکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی تصویر شیئر کی ہے، ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر تھلا عظیم رجنی سے ملاقات کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں، وہ بالکل نہیں بدلا ہے۔

    ان تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا’ ہندوستانی سنیما کے 2 حقیقی ڈان، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا دو لیجنڈ ‘۔

    یاد رہے کہ فلم ویتیان مجموعی طور پر امیتابھ کی 170ویں اور پہلی تامل فلم ہوگی۔

  • رجنی کانت بس کنڈیکٹر سے میگا اسٹار کس طرح بنے؟

    رجنی کانت بس کنڈیکٹر سے میگا اسٹار کس طرح بنے؟

    قسمت کی دیوی مہربان ہو تو پھر کوئی کنڈیکٹر بھی اتنا بڑا سپر اسٹار بن سکتا ہے کہ لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے اور ملنے کو اپنی زندگی کی متاع سمجھیں۔

    ساؤتھ کی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت کی فین فالونگ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر ہے اور تو اور کئی ملکوں کے وزیراعظم تک ان کے مداح اور انھیں خود ملنے کے لیے بلاتے ہیں۔ بس کنڈیکٹر کی حیثیت سے اپنے کیرئر کی شروعات کرنے والے رجنی کانت نے یہاں تک پہنچنے کے لیے حد مشقت کی ہے۔

    جنوبی بھارت میں امیتابھ بچن سے بھی بڑے اسٹار رجنی کانت 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڈ ہے۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔ ابتدائی دور میں رجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا۔ اس دوران وہ اسٹیج ڈرامے بھی کرتے رہے۔

    قسمت کی دیوی یوں مہربان ہوئی کہ تامل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر کی نظر ان پر پڑ گئی، ایک ڈرامے میں انھوں نے نوجوان رجنی کانت کی پرفارمنس دیکھی تو متاثر ہوگئے۔

    بال چندر کی ہدایت کاری میں 1975 میں بننے والی تامل فلم اپوروا رنگاگل سے رجی کانت نے اپنی فلمی کیریر کی شروعات کی جبکہ اس میں ایک اور سپر اسٹار کمل ہاسن بھی موجود تھے۔

    رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنے کا پہلا موقع فلم بھیروی میں ملا جو کہ 1978 میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر بھرپور کمائی کی۔ ساتھ ہی رجنی کانت بھی اس فلم سے سپر اسٹار بن گئے۔

    1980 میں رجنی کانت کی ایک اور سپر ہٹ فلم بلا ریلیز ہوئی جو کہ امیتابھ کی فلم ڈان کا ریمیک تھی۔ ان کی کارکردگی دیکھتے ہوئے بالی وڈ والوں نے بھی انھیں بلایا اور 1983 میں ان کی پہلی بالی وڈ فلم اندھا قانون ریلیز ہوئی۔

    رجنی کانت فلم میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے ذہنوں میں چھا گئے۔ شائقین نے رجنی کانت کے انداز کو بہت پسند کیا۔ اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔ اسی دوران رجنی کانت نے’ جان جانی جناردھن‘ میں ٹرپل رول کیا، تاہم یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی۔

    متواتر اپنی شاندار اداکاری سے رجنی کانت نوے کی دہائی میں ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔ اس دوران ان کی تقریباً سبھی فلمیں باکس آفس پر ہٹ رہیں۔ ان کی اداکاری دیکھ کر جنوبی بھارت کے لوگ ان پر جان چھڑکنے لگے۔

    رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس سال 2007 میں ریلیز ہوئی اور اس نے بھارت بھر مں باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے۔ شیواجی دی باس ہندستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے ہالی ووڈ ی ریزولیوشن تکنکیک کا استعمال کیا تھا۔

    بالی وڈ حسینہ ایشویہ رائے کے ساتھ 2010 میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ ریلیز ہوئی۔ اس وقت روبوٹ نے 255 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی جو اس وقت کسی بھی فلم کے لیے محال تھا۔

    روبوٹ رجنی کانت کی تامل فلم انتھرن کا ہندی ورژن تھا۔ اس کے بعد بھی رجنی کانت کی فلمیں ریلیز ہوئی جو کہ کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں۔ تاہم اسی سال ریلیز ہونے والی ’جیلر‘ نے پھر سے کمائی کے ریکارڈ بنائے اور شائقین نے اسے کافی پسند کیا۔

    گو کہ رجنی اب بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکے ہیں اور 73 سال کے قریب ہیں مگر ان کے مداح اب بھی انھیں ہیرو کے رول میں غنڈوں کو پیٹتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ کہتے ہیں ان کی فلم جس دن ریلیز ہوئی وہ دن ان کے مداحوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا۔

  • رجنی کانت کو بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ مل گیا

    رجنی کانت کو بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ مل گیا

    بھارتی فلموں کے معروف اداکار رجنی کانت کو بھی بھارتی بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ پیش کردیا گیا۔

    بی سی سی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر رجنی کانت کو ورلڈکپ کا گولڈن ٹکٹ دینے کے حوالے سے مداحوں کا آگاہ کیا گیا، شیئر کی گئی تصویر میں جے شاہ تامل فلموں کے بے تاج بادشاہ کو ٹکٹ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    پوسٹ میں کے رجنی کانت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’’لیجنڈری رجنی کانت اپنی بے مثال اداکاری کے باعث زبان اور کلچرل سے بالاتر ہوکر کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔‘‘

    ہم یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت پرجوش ہیں کہ ’تھالائیوا‘ورلڈ کپ 2023 کے مقابلے خصوصی مہمان کی حیثیت سے دیکھیں گے۔

    رجنی کانت کو اعزازی ٹکٹ بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے خود پیش کیا۔ اس سے قبل بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بھی گولڈ ٹکٹ پرورلڈکپ میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا جاچکا ہے۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ روایتی حریف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ٹکرائیں‌ گے۔

  • کس ملک کے وزیراعظم رجنی کانت کے زبردست مداح ہیں؟

    کس ملک کے وزیراعظم رجنی کانت کے زبردست مداح ہیں؟

    بھارتی ساؤتھ فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کے یوں تو کروڑوں مداح ہیں مگر ملائیشیا کے وزیراعظم ان کی ایکٹنگ کے متوالے نظر آتے ہیں۔

    رجنی کانت خصوصی دعوت پر انور ابراہیم سے ملنے کے لیے پہنچے جہاں نہ صرف ملائیشین وزیراعظم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا بلکہ ان کی مشہور فلم ’شیواجی دی باس‘ کی ایکٹنگ بھی کرے دکھائی جس پر بھارتی اداکار بھی مسکرانے لگے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے چند دنوں پہلے ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی

    انھوں نے کیپش میں لکھا کہ ’بھارتی فلم اسٹار رجنی کانت سے آج ملاقات ہوئی جو نہ صرف ایشیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں۔

    انور ابراہیم نے ’جیلر‘ کے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے رجنی کانت اپنے شعبے اور فلمی دنیا میں اسی طرح کامیابیاں اپنے نام کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے جنوبی خطے میں رجنی کانت کو امیتابھ بچن جیسے سپر اسٹار سے بھی بڑا اداکار مانا جاتا ہے ان کی حالیہ فلم ’جیلر‘ کو بھی شائقین نے خوب سراہا تھا جس نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

  • فلم ’جیلر‘ کی کامیابی پر رجنی کانت کو لگژری تحفہ مل گیا

    فلم ’جیلر‘ کی کامیابی پر رجنی کانت کو لگژری تحفہ مل گیا

    بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ان دنوں باکس آفس پر تہلکہ مچایا دیا ہے، 10 اگست کو ریلیز ہونے والی تامل فلم کو سال کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر  نے دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کا  بزنس کرلیا ہے اس فلم میں سپر اسٹار رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

     اس فلم کو تامل فلم انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم قرار دیا جارہا ہے جبکہ رجنی کانت بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کامیابی پر  اداکار رجنی کانت کو  100 کروڑ روپے اور مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا

    رپورٹ کے مطابق جمعہ کو فلم جیلر کی کامیابی کے بعد پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور ایک چمچماتی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے  تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔