Tag: رجنی کانت

  • رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا

     چنئی: لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے اپنی ریلیز کے دس دنوں میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی فلم جیلر سے رجنی کانت کی بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور فلم نے 11 دن کے اندر دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد  کا بزنس کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 500 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ’جیلر‘ تامل انڈسٹری کی دوسری سب سے زیادہ کمائی بزنس کرنے والی فلم بن گئی اور اس فلم نے ’پونین سیلون1‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رجنی کانت کی ’جیلر‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    پہلے نمبر پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت ہی کی فلم ’2.0‘ موجود ہے جس میں اکشے کمار بھی تھے اور اس کا بزنس مجموعی طور پر 800 کروڑ ہے۔

    رجنی کانت کی فلم جیلر کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، 10 اگست کو ریلیز ہونے والے تھرلر فلم میں ونایاکن، رامیا کرشن اور دوسرے فنکار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم جیلر میں موہن لال، جیکی شروف، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، شیوراج کمار، اور ناگیندر بابو سمیت دیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چنئی کے ویتری سنیما گھر کے باہر ’جیلر‘ کے پہلے شو کے بعد فلمی شائقین نے فلم پر منفی تبصرہ کیا تو رجنی کانت کے مداحوں نے ان کی پٹائی کردی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • رجنی کانت کی ”جیلر“ 5 دن میں ریکارڈ بزنس کرنے والی تامل فلم

    رجنی کانت کی ”جیلر“ 5 دن میں ریکارڈ بزنس کرنے والی تامل فلم

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رجنی کانت کی نئی تامل فلم ”جیلر“ نے باکس آفس پر پانچ دنوں کے دوران سب سے زیادہ بزنس کر لیا، فلم نے صرف پانچ دنوں کے دوران 350 کروڑ کما لیے۔

    2023 کی اگر بات کی جائے تو یہ پانچ دنوں کے دوران سب سے زیادہ کمانے والی تامل فلم ہے، جس نے دیگر تامل فلموں کو زیادہ کمانے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس فلم کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے، جب کہ فلم ”جیلر“ میں موہن لال، جیکی شروف، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، شیوراج کمار، اور ناگیندر بابو سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔

    فلم ”جیلر“ نے ہندوستان میں تمام زبانوں میں 174.15 کروڑ روپے کمائے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق صرف تامل ورژن نے ہندوستان میں ریلیز کے پانچ دنوں میں 139.05 کروڑ روپے کمائے، تیلگو ورژن نے 32.55 کروڑ روپے کمائے، جب کہ ہندی ورژن نے کل 1.25 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

    ہندوستانی باکس آفس پر اس فلم کے مجموعی بزنس کی بات اگر کی جائے تو 400 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکا ہے، واضح رہے کہ فلم جیلر کے ریلیز ہونے کے ایک دن بعد ہی غدر 2 اور OMG 2 بھی ہندی سنیماؤں میں ریلیز ہوئی تھیں اور ان فلموں نے بھی کھڑکی توڑ رش لیا۔

  • رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی دھوم مچادی فلم نے پہلے ہی دن پہلے کروڑوں روپے کا بزنس کرلیا۔

    ’جیلر‘ رجنی کانت کی دو برسوں کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے جس کے لیے اُن کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، تاہم آج ریلیز کے موقع پر بھارت کے شہر بنگلور اور چنئی میں کئی دفاتر نے اپنے ملازمین کو چھٹی دیا ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر تھلائیوا کی فلمن جیلر کے خوب چرچے ہورہے ہیں جبکہ سپر اسٹر رجنی کانت کا نام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔

    اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔

  • پاکستانی شہری کی سپر اسٹار رجنی کانت سے حیرت انگیز مشابہت دیکھ کر لوگ حیران

    پاکستانی شہری کی سپر اسٹار رجنی کانت سے حیرت انگیز مشابہت دیکھ کر لوگ حیران

    بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے پاکستانی شہری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    رجنی کانت کا شمار بھارت کے کامیاب اور مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، انھوں نے تامل، ہندی، تیلگو، کنڑ، بنگالی اور ملیالم فلمی صنعتوں میں 160 سے زیادہ فلموں میں کام کیا، اور بے پناہ شہرت حاصل کی۔

    شیوا جی رائے گائیکواڈ المعروف رجنی کانت کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ترستے رہتے ہیں، پاکستان میں بھی ان کے مداح ہیں تاہم پاکستان میں اب ان کے ایک ایسے ہم شکل کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جنھیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    یہ ہیں رحمت گشکوری جن کا تعلق بلوچستان کے شہر سبی سے ہے، انھوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یہ دل چسپ بات کہی کہ انھیں خود ہم شکل ہونے کا احساس نہیں تھا بلکہ دوستوں نے اس طرف توجہ دلائی۔

    رحمت گشکوری نے کہا کہ انھیں مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن پھر کچھ عرصے بعد انھیں اس میں لطف آنے لگا۔ گشکوری نے خواہش ظاہر کی کہ کاش وہ ساؤتھ انڈین اسٹار سے کبھی مل سکیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Israr Khan (@professorisrarkhan)

    واضح رہے کہ پاکستان میں کئی بین الاقوامی سپر اسٹارز کے ہم شکل پائے گئے ہیں، اسرار خان نامی پاکستانی شہری کو دیکھ کر بھی لوگ حیران رہ جاتے ہیں کیوں کہ ان کی شکل نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے مرکزی کردار ’پروفیسر‘ سے ہو بہو ملتی ہے، اس مشابہت کی وجہ سے انھوں نے بھی شہرت حاصل کی۔

    آپ کو ایک اور مشہور ترین سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا بونا کردار ٹائرین لینسٹر یاد ہوگا، یہ کردار پیٹر ڈنکلیج نے ادا کیا تھا، ویٹر کے طور پر کام کرنے والا پاکستان شہری روزی خان حیرت انگیز طور پر ان کا ہم شکل ہے۔

  • بالی ووڈ اداکار کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ اداکار کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں کے بے تاج بادشاہ اداکار رجنی کانت میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کریں گے جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈو اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

    تامل اور کناڈا فلموں کے سب سے معروف اداکار جو ریاست میسور کے ایک مرہٹہ گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے بارے میں 1996 سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں لیکن اس میں دو دہائیوں کی تاخیر ہوئی۔

    رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ 31 دسمبر کو اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان کریں گے، ریاست تامل ناڈو کے الیکشن آئندہ موسم سرما میں شیڈولڈ ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی اداکار رجنی کانت کے گھر کو ’بم سے اڑانے‘ کی دھمکی

    بھارتی اداکار نے ٹویٹر پر مختصر بیان میں کہا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جو کہ روحانی سیاست کی حامل ہوگی اس کا آغاز کریں گے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

    انہوں ںے روحانی سیاست کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ایماندارانہ اور بدعنوانی سے پاک سیاسی جماعت ہوگی۔

    رجنی کانت نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ خود الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاہم رواں سال مارچ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہ تو چیف منسٹر شپ کے امیدوار ہوں گے اور نہ ہی الیکشن لڑیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے مداحوں کی اکثریت انہیں تامل ناڈو کا وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش مند ہے۔

  • رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم 2.0 ریلیز ہوگئی، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ٹکراؤ نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی ہدایت کار شنکر کی میگا بجٹ فلم  2.0  آج ریلیز ہوگئی.

    بیش تر فلمی پنڈتوں کی جانب سے رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس سائنس فکشن فلم کو سراہا جارہا ہے، مداحوں‌ کا ردعمل بھی مثبت ہے۔  فلم ہندی، تامل، تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے. پہلے تین دن کے تمام شوز ہاؤس فل ہیں.

    فلم کے دھماکا خیز آغاز کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ابتدائی دنوں میں فلم کھڑکی توڑ بزنس کرے گی. چند تجزیہ کاروں‌ کے مطابق فلم کا بزنس ’’باہوبلی ٹو‘‘ کے قریب پہنچ سکتا ہے.

    یاد رہے کہ باہوبلی ٹو ہندوستان تاریخی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ یہ اکلوتی فلم ہے، جو پانچ سو کروڑ اور ایک ہزار کروڑ کلب کا حصہ ہے۔

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    واضح رہے کہ فلم میں ہندوستان کے میگا اسٹار رجنی کانت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جن کے مداحوں‌ کی تعداد کروڑوں‌ میں ہے.

    فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کے باعث خیال کیا جارہا ہے کہ فلم ممبئی بیلٹ میں بھی خوب بزنس کرے گی.

  • ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ممبئی: بھارت  کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے شان دار ردعمل ملا ہے.

    تفصیلات کے مطابق 543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا تین زبانوں میں‌ ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جسے بھرپور سراہا گیا.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ بھارت کی مہنگی ترین فلم عامر یا سلمان خان کی نہیں، بلکہ ساؤتھ کے سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ہے.

    جی ہاں، فلم 2.0 میں 68 سالہ رجنی کانت کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں. یہ فلم 29 نومبر2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی.

    فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئیل ہے. فلم کے ہدایت ایس شنکر ہیں، جنھوں نے پہلی فلم کی ہدایت کاری کا فریضہ بھی انجام دیا تھا.

    مزیر پڑھیں: کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو

    اس فلم میں بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی تکمیل میں‌ تین برس صرف ہوئے.

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے اور وہ اپنی اثرپذیری اور مداحوں کی دیوانگی کے لحاظ سے خانز سے آگے دکھائی دیتے ہیں.

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 13 زبانوں میں ریلیز ہوگی.

  • بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں شہری انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے خلاف میں میدان آگئے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پہلے پانی کے مسئلے کو حل کرے بعد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چنائی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ آئی پی ایل کے میچز کو فی الفور روک کر پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے، مظاہرین کی قیادت بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کررہے تھے جو اب باقاعدہ سیاسی میدان میں اتر چکے ہیں۔

    ہاتھوں میں کالے غبارے تھامے اور سیاہ کپڑوں میں ملبوس شہری اُس وقت  اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے کہ جس روز چنائی سپر کنگ اور کلکتہ نائٹ رائڈز کے مابین مقابلہ ہونا تھا۔

    ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو وسائل میچ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں اُن کو عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کرناٹک کے لیے جانے والے دریا سے جنوبی بھارت کو بھی پانی فراہم کیا جائے تاہم اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئی پی ایل کے میچز کا انعقاد حکومت کے لیے مشکل ہوجائے گا۔

    دوسری جانب دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے آئی پی ایل انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بقیہ چینائی میں ہونے والے میچز کو کسی دوسرے شہر منتقل کرلیں۔

    تامل ناڈو پولیس کے ترجمان کا فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم اور اطراف میں 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ 10 اپریل اور 20 مئی کو چنائی میں ہونے والے میچز اپنے شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں تاہم احتیاط کے طور پر متبادل انتظام بھی بے حد ضروری ہے‘۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کے چکر میں پورے ایونٹ کو خراب کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لاکر میچز کا انعقاد کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبنگ خان کی سلطان پیچھے ، رجنی کانت کی کبالی آگے

    دبنگ خان کی سلطان پیچھے ، رجنی کانت کی کبالی آگے

    ممبئی : انڈین سپر اسٹار اور ٹرینڈ سیٹر رجنی کانت کی فلم کبالی نے رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کر کے دبنگ خان کی سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا گیا،فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی مالکانہ حقوق کی مد میں تین کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔

    اپنے اچھوتے انداز اور منفرد کردار کشی کے حوالے سے شہرت پانے والے اداکار رجنی کانت کی نئی فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے روز ہی 48 کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب رہے یوں بھارتی انڈسٹری کے سدا بہار ہیرو رجنی کانت نے خود سے کم عمر اور دبنگ انٹری دینے والے سلمان خان کی فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا سلو بھائی کی فلم سلطان پہلے روز 36.5 کروڑ روپوں کا بزنس کر پائی تھی اور سمجھا جا رہا تھا کہ یہ ریکارڈ ساز بزنس کسی اور فلم کے حصے میں برسوں تک نہ آسکے گا لیکن اپنی اداکاری سے سب کو محو حیرت کرنے والے رجنی کانت نے فکلم بینوں جے ساتھ ساتھ فکلم سازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    kabaali-post-1

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کبالی کے حوالے سے فلم ناقدین نے کچھ زیادہ اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں اور باکس آفس پر ایک اوسط درجے کی فلم قرار پانے کی پیشن گوئی کر رہے تھے مگر رجنی کانت کی اسٹائلش پرفارمنس،کہانی، عکس بندی اور تین زبانوں میں ریلیز کیے جانے پر لوگ اس فلم کو دیکھنے پر مجبور ہو گئے،رجنی کانت زیادہ تر تمل فلموں میں کام کرتے ہیں اور وہ ایشیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ہیں اور ایسا ان کے مداحوں کی وجہ سے ہے۔

    3

    یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوئی اور اس نے سب سے زیادہ بزنس بھی تامل ناڈو میں کیا جہاں یہ 21.5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب سلمان خان کی فلم سلطان تیزی سے انڈیا میں 300 کروڑ روپے کمانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونیوالی فلم سلطان متعدد ریکارڈز توڑ چکی ہے اور ابھی بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

    4
    رجنی کانت کی بادشاہت بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں سے قائم و دائم ہے،عین بڑھاپے میں ہیرو کے کردار میں آنے والے رجنی کانت آج بھی فلم بینوں کی اولین پسند ہیں وہ ہر فلم ایک نئے گیٹ اپ اور نئے و اچھوتے انداز کے باعث فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں،اُن کے ڈائیلاگ زبان زدعام ہوتے ہیں اور ان کا انداز ہر بھارتی نوجوان اپنانے میں فخر محسوس کرتا ہے وہ ایکشن فلموں کے جنگجو ہیرو اور جزباتی منظر بندی میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرنے میں یکساں مہارت رکھتے ہیں۔

    kabaali-post-3 (1)

    رجنی کانت کی شہرت اور فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے والے مداحوں کی بے تابی کا اندازہ لگانے کے لیے یہی کافی ہے کہ تامل ناڈو میں کئی کمپنیوں نے پہلے ہی اپنے ملازمین کو چھٹی دے دی تاکہ کوئی فلم دیکھنے کے لیے بیماری کا بہانہ نہ کرے جب کہ ایک طیارے کو فلم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹ کیا گیا۔

    ایک ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم انڈیا میں 12000 اسکرینز پر دکھائی جا رہی ہے اس فل کی کامیابی کا پیمانہ ناپنے کے لیے کسی نئی اصطلاح کا ایجاد ضروری ہو گیا ہے کیوں کہ کامیاب ترین، ’بلاک بسٹر‘ اور باکس آفس کی ہِٹ فلم کی اصطلاح ناکافی پڑ گئی ہیں۔