Tag: رجیب طیب اردوان

  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، ترک صدر

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، ترک صدر

    دوشنبے: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوشنبے میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے بعد ہی حل ہوسکتا ہے۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے جس کا حل ناگزیر ہے۔

    امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس فلسیطن کا دل ہے اور ہم مسلم ملک فلسطین کے ساتھ ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر اردوان

    انہوں نے کہا کہ ترکی ہمسایہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے اور استحکام کے قیام کی بھرپور کوششیں کررہا ہے اور داعش سمیت دیگر تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جو شام کا مستقبل خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ تاجکستان میں ایشیائی ممالک کی پانچویں کانفرنس ہورہی ہے جس کا مقصد خطے میں موجود ممالک کے درمیان رابطے اور اعتماد بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہے، مذکورہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سمیت 13 سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔

  • مقامی انتخابات کے بعد سب سے پہلے شام کا مسئلہ حل کریں گے، ترک صدر اردوان

    مقامی انتخابات کے بعد سب سے پہلے شام کا مسئلہ حل کریں گے، ترک صدر اردوان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد شام کا مسئلہ حل کرے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں ایک انتخابی ریلی میں اپنی جماعت آق کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم پہلا کام یہ کریں گے کہ شام کا مسئلہ میز پر نہیں میدان میں حل ہو۔

    واضح رہے کہ ترکی کی مسلح افواج اس سے پہلے شام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف دو مسلح کارروائیاں کرچکی ہے، ترکی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی سرحد کے ساتھ خطرات ختم نہیں ہوئے تو وہ ان کے خاتمے کے لیے مزید کارروائیاں کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: روس سے دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری، ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کردیا

    ترک صدر کو اس وقت معاشی محاذ پر مختلف چینلجز درپیش ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جس کے نتیجے میں افراط زر کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    ترک صدر اردوان نے انتخابی مہم کے دوران میں لیرہ کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے بعض اہم سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، انہوں نے عالمی طاقتوں کو لیرے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ترکی میں طویل المیعاد معاشی اقدامات نہیں کیے جاتے تو پھر سرمایہ کاروں کا ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال نہیں ہوگا۔