کراچی: سابق کرکٹ کپتان عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کی دوسری اننگز شروع کرچکے ہیں یا نہیں یہ معمہ ابھی تک حل نہ ہوسکا، برطانوی اخبار دی میل نے ایک بار پھر شادی کوخبروں کو درست قرار دیا ہے ۔
عمران خان اور رحام کی شادی کی خبریں کچھ عرصے سے گردش میں ہیں، برطانوی اخبار دی میل نے اس میل ملاپ کی خبروں کو پھر ھوا دی ہے، دعوی کیا ھے کہ کچھ عرصہ قبل تک برطانوی ٹی وی پر موسم کی خبریں پڑھنے والی نے عمران خان کے زندگی میں پھر برکھا رت جگا دی ہے۔
اخبار کا دعوی ہے کہ رحام جو اب پاکستان میں سیاسی مبصر ہیں، کے ایک ساتھی مبصر نے شادی کی تصدیق کی ہے،عمران کی سابق بیوی جمائما خان کے اکتوبر میں کئے گئے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار کہتا ہے کی جمائما اپنے نام سے خان ہٹانا چاہتی ہیں کیونکہ انکو بھنک پڑگئی ہے کہ عمران شادی کررہے ہیں۔