Tag: رحمان اللہ گرباز

  • رحمان اللہ گرباز نے بابر، سچن اور ویرات کا ریکارڈ توڑ دیا

    رحمان اللہ گرباز نے بابر، سچن اور ویرات کا ریکارڈ توڑ دیا

    افغان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز نے اپنے کیریئر کی 8ویں ون ڈے سینچری بنا کر افغانستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں سے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    رحمان اللہ گرباز کُھل کر بابر سے متعلق بول پڑے

    رحمان اللہ گرباز  کی شانداز اننگز کے باعث افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں فتح کے ساتھ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت لی۔

     رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ سینچری بناتے ہوئے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا ون ڈے ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف 101 رنز کی اپنی شاندار اننگز کے ساتھ، 22 سالہ 346 دن کے گرباز 8 ون ڈے سینچریاں بنانے والے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بن گئے، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک ہیں۔

    افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی ویڈیو وائرل

     ڈی کاک نے یہ کارنامہ 22 سال 312 دن کی عمر میں انجام دیا تھا اس کے ساتھ ہی گرباز نے سچن ٹنڈولکر کا (22 سال اور 357 دن)، ویرات کوہلی کا (23 سال اور 27 دن) اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا (23 سال اور 280 دن) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • رحمان اللہ گرباز بھارتی کپتان دھونی کی کاپی ہیں، سنیل گواسکر

    رحمان اللہ گرباز بھارتی کپتان دھونی کی کاپی ہیں، سنیل گواسکر

    بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ رحمان اللہ گرباز کی بیٹنگ کا انداز مہندرا سنگھ دھونی سے مشابہ ہے۔

    سنیل گواسکر چاہتے ہیں کہ رحمان اللہ گرباز کو آئی پی ایل 2024 سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ گرباز ممکنہ طور پر جیسن رائے کے ساتھ فائنل اوورسیز سلاٹ کے لیے منتخب ہوسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ مچل اسٹارک، آندرے رسل، اور سنیل نارائن کو متوقع طور پر ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے افغان بلے باز کی اسپورٹس مین شپ کی بھی تعریف کی اور ٹیم میں ان کے ممکنہ کردار کو اجاگر کیا۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ دیکھا ہے اس کی بنیاد پر گرباز کی بیٹنگ مجھے بہت پسند آئی ہے۔ وہ انتہائی جارحانہ بلے بازی کرتے ہیں جبکہ ان کی بیٹنگ میں ایم ایس دھونی کی ہلکی سی جھلک نظر آتی ہے۔

    سابق بھاتی کپتان نے کہا کہ اسی لیے شاید مجھے وہ پسند ہیں۔ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد انھوں نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کو پیسے بانٹے۔ ایسا کرنے کے بعد میرے خیال مں انھیں یقینی طور پر ٹیم میں شامل ہوناچاہیے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 میں گرباز کی کارکردگی معمولی رہی تھی انھوں نے صرف دو نصف سنچریوں کے ساتھ 20.64 کی اوسط سے 227 رنز بنائے تھے۔