Tag: رحمان بابا ایکسپریس

  • کراچی میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کراچی میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کراچی میں ڈرگ روڈ اسٹیشن پر پشاور جانے والی رحمان بابا کی ایکسپریس کی بوگیاں پتری سے اتر گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگیوں کا کپلر ٹوٹنے کی وجہس ے رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پتری سے اتری ہیں۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق تمام مسافر محفوظ رہے، اندرون ملک جانے والی مین لائن بلاک ہوگئی ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

    بعدازاں ریلوے حکام نے بتایا کہ ڈاؤن ٹریک سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کردی گئی ہے، اپ ٹریک کلیئر نہ ہونے سے قراقرم ایکسپریس، بزنس ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں۔

    اس کے علاوہ علامہ اقبال اور ملت ایکسپریس بھی ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

  • رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی

    رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیکس سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ریلیف ٹرین اور انجن کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیورصغٖیرعباس کی نااہلی کے باعث پیش آیا، صغیرعباس مال گاڑی کا ڈرائیور تھا، مسافرٹرین چلانے لگا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق اے سی پارلر مسافروں کو ریلیف ٹرین سے روانہ کردیا گیا جبکہ اکانومی کلاس مسافروں کو متبادل ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔

    صادق آباد ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    اس سے قبل رواں سال جولائی میں مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 84 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبرایکسپریس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے9،9 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ لاکھ اور کم زخمی افراد کو 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کوسستا ٹکٹ ملے گا‘ شیخ رشید

    ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کوسستا ٹکٹ ملے گا‘ شیخ رشید

    پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ وزیراعظم عمران خان کےساتھ حقیقی تبدیلی کے لیے کھڑے ہیں، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے رحمان بابا ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو کراچی سے پشاور8 گھنٹےمیں بھی پہنچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں، ایک ٹرین پشاورسے اٹک تک چلائیں گے، دوسری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا تک چلے گی، تیسری ٹرین کراچی سے کینجھرجھیل تک چلائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اصل ٹارگٹ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، 25 جنوری کو دوسری کنٹینر ٹرین چلائی جائے گی، چاہتا ہوں نفع نقصان کے بغیرمسافرٹرینیں چلائیں۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ اربوں کے اخراجات کے ساتھ ٹرینیں چلانا آسان نہیں، یکم جنوری سے ایک ماہ کے لیے ونٹرٹرین چلائیں گے، خواہش ہے پشاورسے لاہورکے لیے ٹرین چلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کا کہا ہے، ریلوے اراضی پرجتنا بڑا بدمعاش قابض ہو اسے نیست ونابود کیا جائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اب بھی کرپشن کونہیں پکڑا تویہ ملک آگے نہیں چل سکتا، چوروں، کمیشن خوروں کوسزا نہ ہوئی توملکی بنیادیں ہل جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے، لوگ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ حقیقی تبدیلی کے لیے کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کے لیے سستا اور امیر کے لیے مہنگا ٹکٹ ہوگا۔

    شیخ رشید نے کہا پاکستان ایکسپریس کا کرایہ صرف 500 رکھا تومیرے خلاف تحقیقات ہوئی، زندگی میں ایک بارتحقیقات ہوئیں سروخرورہا۔