Tag: رحمان ملک

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےامید ظاہر کی ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی میں جلد مذاکرات ہونگے۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور رحمان ملک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جلد مذاکرات ہوں اور جلد سے جلد مسئلہ حل ہواور تحریک انصاف اسمبلی میں واپس آجائے ۔

     پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا اس موقع پر کہنا تھا،جرگے نے قومی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا جس کی وجہ سے بڑےبڑےاختلافات میں کمی آئی ۔

     رحمان ملک کا کہنا تھا جو ڈیشل کمیشن جلد اور عوام کی خواہشات کے مطابق بننا چاہیئے ۔

  • ایم کیوایم اور پی پی کے چار سینیٹرز بلامقابلہ کامیاب

    ایم کیوایم اور پی پی کے چار سینیٹرز بلامقابلہ کامیاب

    کراچی: سینیٹ کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا،سندھ سےبیرسٹر سیف ،نگہت مرزا ، فاروق ایچ نائیک اور سسی پلیجوبلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔

    سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا اور سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کے دو دو امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

     کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد کے پی کے اسمبلی سے بارہ نشستوں کے لیے ستائیس امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

     بلوچستان سے چھ امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد سینیٹ کی بارہ نشستوں پر بتیس امیدوار مد مقابل ہونگے فاٹا کے 2اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد فاٹا 4 نشستوں پر 36 اُمیدوار میدوان میں ہیں۔

     اسلام آباد کی دو نشستوں پر کسی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے، یہاں 2 نشستوں کے لئے 8اُمید وار میدان میں ہیں ،اُمیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کردی جائےگی۔

  • سینیٹ الیکشن: پی پی اورمتحدہ کا مقابل امیدوارنہ لانے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن: پی پی اورمتحدہ کا مقابل امیدوارنہ لانے کا فیصلہ

    کراچی : سینیٹ الیکشن کے لئے جوڑ توڑ اور سیاسی جماعتوں میں تعاون کےلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے پیپلز پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ ایک بارپھر باہم شیر و شکر ہونے کے لئے تیار ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان تعلقات میں جمی برف ایک بار پھر پگھلنے لگی۔

    ایم کیو ایم کے وفد نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر داخلہ رحمان ملک سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

    اس موقع پر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں ناموں کو حتمی شکل دینے، سینیٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولا، ایم کیو ایم، پی پی تعلقات، مفاہمتی عمل اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کےمقابل امیدوار نہیں لا رہے۔ایم کیوایم کے رہنما سید سرداراحمد کا کہنا تھابعض معاملات پرتحفظات دور کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق سینیٹ انتخابات میں ایم کیوایم کی جانب سےٹیکنوکریٹس کیلئےمیاں محمدعتیق،جرنل کیلئےخوش بخت شجاعت، بیرسٹر سیف اور خواتین کی نشست کیلیےنگہت مرزاکو ٹکٹ دیئےجانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب الطاف حسین کی جانب سے توثیق کیلئےامیدواروں کی حتمی فہرست لندن ارسال کردی گئی ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے اپوزیشن جرگے کی تجویز پرعدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین پر چھوڑ دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے رحمان ملک سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی، پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن جرگے کو عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق خط کے جواب سمیت مختلف تجاویز دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین کی شق دو اٹھارہ بٹا تین پر چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جو جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے وہ آئین پاکستان کا تابع ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مختلف نکات پر مزید لچک دکھائی ہے، جس سے کافی پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ معاملے کے حل کے لئے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

  • پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت جاری ہے، رحمان ملک

    پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت جاری ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پی پی اور متحدہ کے درمیان بات چیت جاری ہے،انہوں نے کہا ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ جلد کرینگے۔

    رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان چالیس اور ساٹھ کے تناظر پر بات چیت جاری ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کردار ادا کرے تو دہشتگردی پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بروقت افغانستان پر دباو ڈالا ہے، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ دو دہشتگرد ملا فضل اور مولوی فقیر افغانستان میں ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹررحمان ملک نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم پیپلزپارٹی تعلقات ، سیاسی صورتحال اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • لندن : رحمان ملک کی الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات

    لندن : رحمان ملک کی الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات

    لندن : سابق وفاقی وزیرِداخلہ اور سینیٹر رحمان ملک کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی، دونوں جماعتوں کے مابین سینیٹ الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوگیا ہے اور ایم کیو ایم سندھ حکومت میں بھی شامل ہوگی۔

    سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور پیپلزپارٹی اوورسیز کے صدر سینیٹررحمان ملک نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم پیپلزپارٹی تعلقات ، سیاسی صورتحال اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں طے کیا گیا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت پیپلزپارٹی کو سات اورایم کیوایم کو چارسیٹیں ملیں گی ۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں امن وبھائی چارے کی فضاء کوفروغ دینے کیلئے ایم کیوایم جلد ہی سندھ حکومت میں شامل ہوگی، اس سلسلے میں اس مرتبہ دونوں جماعتوں کے مابین باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوگا، حکومتی معاملات کے حل کیلئے دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل ایک وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

  • ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

    ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

    کراچی : سندھ حکومت میں شمولیت اور سینٹ انتخابات میں تعاون کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

    ذرائع کےمطابق رات گئےگورنر سندھ عشرت العباد اور رحمان ملک کے درمیان مفاہمتی فارمولے پرطویل مذاکرات میں مثبت پیش رفت کےبعد سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان فون پربات ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نےمستقبل میں مل کر چلنےپر اتفاق کیا ۔ آصف زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جو الطاف حسین نےقبول کرلی۔

    ذرائع کاکہناہےکہ سندھ میں پی پی پی اورایم کیو ایم سینیٹ کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیتنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے جو معاہدہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک جلد لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرینگے۔

  • بھارت پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرے، رحمان ملک

    بھارت پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرے، رحمان ملک

    لاہور : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو افغان صدر کی پاکستان کی صوبائی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔افغان حکومت بین الاقوامی سفارتی قدروں کا احترام کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے رابطہ رکھے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ایٹمی قوت تسلیم کرتے ہوئے برابری کی سطح پر بات کرے مودی کا رویہ اب بھی اپوزیشن لیڈر جیسا ہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی طرز پر دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے اہل تشیع کو قتل کیا جاتا ہے تاکہ شیعہ سنی اختلافات کو بڑھایا جائے، خدشہ ہے کہ آئندہ سنی علماء اور مدارس پر بھی حملے ہوسکتے ہیں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پارلیمنٹ سے پا س ہونے والی اکیسویں آئینی ترمیم پر تحفظات دور کرنا ضروری ہیں،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مدرسہ اصلاحات کے لیے پانچوں وفاق المدارس اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جسے پارلیمنٹ سے پاس کروانا چاہیئے۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات نہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان نے شادی کرکے اچھا اقدام کیا امید ہے کہ اب دھرنے نہیں ہوں گے۔

  • طالبان کو کسی صورت معاف نہں کیا جا سکتا ، رحمان ملک

    طالبان کو کسی صورت معاف نہں کیا جا سکتا ، رحمان ملک

    کراچی : الطاف حسین کہتےہیں کئی بر س سے کہہ رہا تھا طالبانائزیشن پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، حقیقت اب سب کے سامنے عیاں ہوگئی رحمان ملک کہتے ہیں طالبان ظالمان ہیں ان کو کسی صورت معاف اور برداشت نہیں کیا جاسکتا،

    تفصلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے جس طرح الطاف حسین کا مؤقف پیش کیاا س پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

     انہوں نے کہا کہ جب تک ایک ایک دہشت گرد کو ختم نہیں کیا جاتا چین سے نہیں بیٹھنا ہوگا،۔تمام جماعتوں کا اکٹھا ہونا ملک اور قوم کیلئے خوش آئند ہے۔

    الطاف حسین نے ر حمان ملک کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ برسوں سے کہتا رہا کہ طالبانائزیشن پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔حقیقت اب سب کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔

  • امین فہیم اور رحمان ملک نے پارٹی اختلافات کی تردید کردی

    امین فہیم اور رحمان ملک نے پارٹی اختلافات کی تردید کردی

    سکھر: رحمان ملک اور مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ اُن کی پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں۔

    اصلاح کی ضرور ت ہے یہ میرا حق ہے کہ بتاﺅں پارٹی میں کون کون سی خامیاں ہیں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ایک لیڈر موجود ہے۔

    دوسرے لیڈر بلاول بھٹو طبعیت کی ناسازی کے باعث برسی پرنہیں آسکے۔رحمان ملک کا کہنا تھا لند ن بلاول بھٹو زرادری کو منانے نہیں گیا تھامیڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں ہے پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔