Tag: رحمان ملک

  • فریقین بیان بازی بند کریں، اپوزیشن جرگےکامطالبہ

    فریقین بیان بازی بند کریں، اپوزیشن جرگےکامطالبہ

    اسلام آباد: سابق وزیر ِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزراء کے بیانات سےمشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، فریقین کے بیانات بند نہ ہوئے توجرگہ اپنا کام روک دے گا۔

    اپوزیشن جماعتوں کے جرگے نے پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہمارے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کئےگئے جس کا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے، حتمی وقت نہیں دے سکتے، دوسری جانب رحمان ملک نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری طورپی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنا ن کی گرفتاریاں بند کرے۔

    انہوں نے اپوزیشن کے مذاکراتی جرگے میں موجودہ سیاسی بحران کو پاکستان کے لئے خطرناک قرار دیا ہے جبکہ حکومت اور دھرنے کے رہنماوں کو جلد کسی متفقہ فیصلے پر پہنچنے کا مشورہ دیا ہے، اپوزیشن کے مذاکراتی جرگے نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ جس میں مولانا فضل الرحمان ،سراج الحق ،لیاقت بلوچ ،حاصل بزنجو ،جی جی جمال اور اعجازالحق شریک تھے۔

    جرگے نے خورشید شاہ کو اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرگے کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوا ہے مگر ابھی بہت اسپیڈ بریکر موجود ہیں ، ہم نے فریقین سے لچک کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران اگر ذیادہ دیر تک رہا تو پاکستان کو کافی نقصان ہوگا، اگر ہم کوئی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں اس معاہدے پر عمل درآمد کی ضامن ہوں گی۔

  • ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، قوم جلد خوشخبری سنے گی ، رحمان ملک

    ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، قوم جلد خوشخبری سنے گی ، رحمان ملک

    اسلام آباد: اپوزیشن کاوفد مذاکرات میں ڈیڈ لاک توڑنے میں کامیاب رہا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

    اپوزیشن جماعتوں کا جرگہ مذاکرات میں ڈٰیڈ لاک توڑنے میں کامیاب ہوگیا، چھ  رکنی وفد نے پہلے کی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر علامہ طاہرالقادری سے ملنے پہنچے،  طویل ملاقات کے بعد رحمان ملک نے جلد خوشخبری سنانے کی نوید سنائی ۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا جائے تو ماحول سازگار ہو جائے گا، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی قیادت سے ملنے سے پہلے اپوزیشن کی کمیٹی کو وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے بریفنگ دی تھی۔

    امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ عمران خان اورطاہرالقادری نے دومذاکراتی کمیٹیاں بنا دی ہیں، جن سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، فریقین کسی معاہدے پر متفق ہوئےتو ضامن بننے کیلئے تیارہیں۔

  • موجودہ سیاسی صورتحال ملک کیلئےتباہ کن ہے،رحمان ملک

    موجودہ سیاسی صورتحال ملک کیلئےتباہ کن ہے،رحمان ملک

    کراچی: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی صورتحال تباہ کن ہے۔ معاملات کا حل نہ نکالا گیا تو ہم خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سیاسی صورتحال سنگین  ہوتی جارہی ہے،جس کے باعث سیاسی قائدین کی تشویش میں اضافہ ہورہاہے۔پییلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ سیاسی جنگ چھڑچکی ہے۔ اور اگر اب بھی موجودہ معاملات پر قابونہ پایا گیا تو ملک  خانہ جنگی کی طرف چلاجائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نےکہا کہ سیاسی جماعتوں کومل کرمسائل کاحل نکالنا چاہیے۔سابق صدر آصف زرداری موجودہ مسائل کے حل کے لئے سر توڑکوششیں کررہے ہیں۔

    رحمان ملک نےکہا کہ سیاسی کشیدگی کے باعث ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے، لہٰذا ارباب اختیار صرتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے معاملات کو جلد از جلد افہام و تفہیم سے نمٹائیں۔

  • گورنرپنجاب اور رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    گورنرپنجاب اور رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: گورنر پنجاب اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر سیاسی بحران سے نکلنے پر مشاورت کی گئی۔
    رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں آزادی مارچ اور انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت جلد عمران اور طاہر القادری سے مسئلہ کا حل نکالے، ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے۔

    رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذاکرات طویل ہوئے تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، دونوں رہنماؤں کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرے گی، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔

  • لندن:سابق صدر آصف علی زرداری کی رحمان ملک سے ملاقات

    لندن:سابق صدر آصف علی زرداری کی رحمان ملک سے ملاقات

    لندن: سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان کی ملاقات ہوئی، جس میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیض اللہ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

    لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ملاقات کی، جس میں اے آر وائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ خان کی افغانستان میں جیل میں قید کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف علی زرداری  نے رحمان ملک کو ہدایت کی کہ وہ رپورٹر فیض اللہ کی رہائی کے سلسلے میں اقدامات کریں اور فیض اللہ کی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو مزید تیز کریں۔

    اس موقع پر رحمان ملک نے فیض اللہ کے والد سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی، فیض اللہ کے والد نے رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا۔

  • فیض اللہ کی رہائی کیلئے رحمان ملک کا افغان حکومت سے رابطہ

    فیض اللہ کی رہائی کیلئے رحمان ملک کا افغان حکومت سے رابطہ

    اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کے معاملے پرموجودہ حکومت تو کچھ نہ کرسکی، لیکن سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے افغان وزیر داخلہ سے رابطہ کرلیا، فیض اللہ کی بے گناہی کی ضمانت دیدی۔

    اے آر وائی کے صحافی فیض اللہ کی سزا کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ رحمان نے افغان وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور فیض اللہ کی رہائی کے بارے میں بات چیت کی،رحمان ملک نے بتایا کہ وہ فیض اللہ کوذاتی طور پرجانتے ہیں، فیض اللہ صحافی ہیں، جس طرح کی ضمانت درکار ہوگی دی جائے گی۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغان وزیر داخلہ نے فیض اللہ کی رہائی کایقین دلایا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے موجودہ وزیر داخلہ ایسے کون سے اہم امور میں مصروف ہیں کہ انھوں نےپاکستانی صحافی کی افغانستان میں سزا کا نوٹس نہیں لیا،اور یہ کام سابق حکومت کے وزیر داخلہ کو کرنا پڑا۔