Tag: رحمان ملک

  • چوہدری اسلم کی شہادت کابدلہ متحد ہوکرلیناہوگا، رحمان ملک

    چوہدری اسلم کی شہادت کابدلہ متحد ہوکرلیناہوگا، رحمان ملک

    سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناہے چوہدری اسلم کی شہادت کابدلہ متحد ہوکرلیناہوگا، سینیٹرسعید غنی کہتے ہیں کراچی کی ایک سڑک چوہدری اسلم کے نام سے منسوب کی جائےگی۔

    مایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر سوئم کا اہتمام کیاگیا، جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہدحیات اورسیاسی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناتھا جو طاقت کی زبان سمجھتے ہیں ان سے اسی زبان میں بات کرنی چاہئے۔

    حملوں کی منصوبہ بندی کرنےوالےفضل اللہ کوپناہ دینے والے کنڑ کے گورنرکانام بھی مقدمے میں درج ہوناچاہئے، رحمان ملک کاکہناتھا اتحاد سے چوہدری اسلم کی شہادت کابدلہ لیناہوگا۔

    سینیٹرسعید غنی کاکہناتھا چوہدری اسلم اور اعتزاز کی شہادت نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے، چوہدری اسلم کے نام سے کراچی سٹی کی ایک سڑک کو منسوب کیا جائے گا، شہید چوہدری اسلم کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے شہریوں کی جانب سے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
       

  • پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،رحمان ملک

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،رحمان ملک

    رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، سابق صدر زرداری نے آج عدالت میں پیش ہو کر مثال قائم کی، مقدمے میں کچھ بھی نہیں ہے، سابق صدر ملزم ہیں مجرم نہیں، سابق صدر کو ملزم کس نے بنایا یہ سب جانتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تمام کیسز میں بری ہو چکے ہیں، مقدمات سے نہیں گھبراتے، پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی، انھوں نے کہا کہ عدالت نے بلانے پر سابق صدر پیش ہوئے، مشرف کو بھی کیسز کا سامنا کرنا چاہیئے۔
          

  • مشرف کیس میں ایک بندے کو سزا دینا مناسب نہیں،خورشید شاہ

    مشرف کیس میں ایک بندے کو سزا دینا مناسب نہیں،خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیس میں ایک بندے کو سزا دینا مناسب نہیں اس کو دنیا نہیں مانے گی۔

    رحمان ملک نے سینیٹ کے باہر میڈیا کو بتایا کہ مشرف کے ساتھ بادشاہوں والا سلوک کیا جائے گا، ان کے خیال میں جیت ہمیشہ بادشاہ کی ہوتی ہے، انھوں نے  کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔
       

  • بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تین افراد کو تحقیقات کے دوران ماردیاگیا، رحما ن ملک

    بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تین افراد کو تحقیقات کے دوران ماردیاگیا، رحما ن ملک

    سابق وزیر داخلہ رحما ن ملک کہتے ہیں بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزم پکڑنا ہمارا کام تھا انہیں مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔سینیٹر اعتزاز کہتے ہیں محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں طالبان ملوث ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ رحمان ملک بینظیربھٹوکی چھٹی برسی کی تقریب میں شرکت کےلئے گڑھی خدابخش پہنچے، اس سے پہلے سکھر ایئرپورٹ پرگفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک کاکہنا تھا بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تین افراد کو تحقیقات کے دوران ماردیاگیا۔ ملزمان پکڑ کر دینا ہمارا کام تھا اور انھیں مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔

      سینیٹر اعتزاز احسن کاکہناتھا شواہد کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں طالبان ملوث ہیں اب یہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ قاتل کون ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
       

  • متحدہ کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتےہیں،رحمان ملک

    متحدہ کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتےہیں،رحمان ملک

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جتنی یکجہتی ہوگی اتنے ہی عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    کراچی میں آپریشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری چاہتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ ایم کیوایم کے حوالے سے رحمان نے کہا کہ ایم کیوایم کو آج بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سینیٹررحمان ملک ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سینیٹررحمان ملک ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر و سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کی تنخواہین فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت سندھ کے تمام محکموں اور بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کی تنخواہیں کرسمس کے موقع سے قبل جاری کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔