Tag: رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ

  • رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان

    رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 677مزید رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اسکالر شپ کے تحت گزشتہ برس50کروڑرکھےگئے، روا ں برس رحمت اللعالمین ؐاسکالر شپ کو بڑھا کرایک ارب کردیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 10574ذہین اورنادارطلباکورحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئےجاچکےہیں، پیف کےتحت677مزید رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئےجائیں گے، سیرت چیئرکےتحت محققین کوریسرچ کےلئےمعاونت فراہم کی جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 36اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کےتحت تقریبات جاری ہیں، عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐمناکردنیاکوپیغام دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

  • ویب پورٹل پر طلبہ گھر بیٹھے اسکالر شپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں

    ویب پورٹل پر طلبہ گھر بیٹھے اسکالر شپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں

    لاہور: پنجاب میں نادار اور ذہین طلبہ کے لیے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی کی ویب پورٹل پر طلبہ گھر بیٹھے اسکالر شپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

    عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر دی جائے گی، جب کہ انڈرگریجویٹ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ انٹر میڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ طلبہ کو 14 ہزار انٹر میڈیٹ اسکالر شپس اور 891 انڈر گریجویٹ اسکالر شپس ملیں گی، 50 فی صد رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ ضرورت مند بچوں کو دی جائیں گی، جب کہ 50 فی صد میرٹ کی بنیاد پر طلبہ کو ملیں گی۔

    انھوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ درجہ چہارم تک سرکاری ملازمین کے بچوں کو بھی دی جائے گی، ہر طالب علم کو سالانہ 25 ہزار روپے انٹر میڈیٹ اسکالر شپ کی مد میں ادا کیےجائیں گے، جب کہ مجموعی طور پر انٹرمیڈیٹ اسکالر شپ کی مد میں ہر سال 700 ملین روپے ادا کیے جائیں گے۔

    وزیراعظم کا طلبا کیلئے ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان

    30 سرکاری یونی ورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کو انڈر گریجویٹ اسکالر شپس دی جائیں گی، حکومت پنجاب ہر یونی ورسٹی کے ٹاپر کے پورے اکیڈمک سیشن کی فیس ادا کرے گی، انڈر گریجویٹ اسکالر شپ میں مکمل اکیڈمک سیشن کی فل ٹیوشن فیس بھی شامل ہوگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا ہر سال 6 کروڑ 70 لاکھ روپے جب کہ مجموعی طور پر 26 کروڑ 80 لاکھ روپے اسکالر شپس کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ کسی خاص مذہب یا طبقے کے لیے نہیں، ہر ہونہار اور ضرورت مند طالب علم اس سے مستفید ہو سکے گا، اس کا مقصد طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، تاکہ مراعات یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم ہو۔