Tag: رحمٰن ملک

  • شہید بی بی کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، رحمٰن ملک

    شہید بی بی کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، رحمٰن ملک

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے لئے امید کی کرن ہے۔

    پی پی کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،کارکنان یقین رکھیں ہم جو کر رہے ہیں وہ پارٹی کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن کا کہنا تھا کہ اکیس جون کوسابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

    تجویز ہے کہ سالگرہ کی مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہید بی بی کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی اوورسیز کی ممبر سازی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

  • حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( نواز ) عمران خان کی جانب سے عدا لتی کمیشن بنانے کے مطالبے پر سیاسی جرگے کے نکات پر متفق ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سینیٹر رحمٰن ملک سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو تو حکومت کو سیاسی جرگے کے نکات قبول ہیں۔

    اس موقع پر رحمٰن ملک نے کہا کہ وہ جلد پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات میں سیاسی جرگہ کی سفارشات پر ان کی رائے لیں گے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے جرگہ کی سفارشات قبول کرنے پر حکومت کو سراہا اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی ان سفارشات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتی ہے توجلد جوڈیشنل کمیشن قائم کردیا جائے گا۔

  • دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں، رحمٰن ملک

    دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں، رحمٰن ملک

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمٰن ملک نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے اہم ملاقات کے موقع پر کہی ۔

    ملاقات میں عدالتی کمیشن کے قیام اور سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

    رحمٰن ملک نے کہاکہ پیپلز پارٹی دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتی ہے،پی ٹی آئی ہی نہیں ان کی جماعت بھی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی حامی ہے۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ،جبکہ پنجاب اور کے پی کے سے سینیٹ انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ سکیورٹی کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔