Tag: رحیم سواتی

  • پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم  رحیم سواتی گرفتار

    پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم رحیم سواتی گرفتار

    کراچی: اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم سواتی کو گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا دہشتگردوں نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے راستے میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے پروین رحمان کو قتل کیا،گرفتار ہونے والے ملزم رحیم سواتی کی تصویر اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

    The prime suspect Raheem Swati

    گرفتار ملزم رحیم سواتی عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر اورنگی کے علاقے سے کونسلر منتخب ہوا، ملزم نے زمینوں پر قبضے اور بھتہ خوری کے لیے گروہ تشکیل دیا، رحیم سواتی اپنے ساتھی ایاز سواتی کے ہمراہ پروین رحمان کی زمین پر قبضہ کر کے وہاں کراٹے سینٹر بنانا چاہتا تھا۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم لسانی و مذہبی دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا، جبکہ اس کے روابط کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بھی تھے۔

    پروین رحمان قتل کیس میں ملزم کے دوساتھی پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ ایاز سواتی سمیت دو ساتھی بیرون ملک مفرور ہیں، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سماجی کارکن کے قتل کی واردات کے یہ بعد مبینہ دہشت گرد کراچی سے فرار ہو گیا تھا، رحیم سواتی خیبرپختونخواہ میں بھی سیاست دانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھے۔

  • پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

    پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد رحیم سواتی کو گرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گرد مبینہ طور پراورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ہے، پروین رحمان کو تیرہ فروری دوہزراتیرہ میں بنارس کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

    ملزم رحیم سواتی کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات سے ہے، ذرائع کے مطابق سماجی کارکن کے قتل کی واردات کے  یہ بعد مبینہ دہشت گرد کراچی سے فرار ہو گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق رحیم سواتی خیبرپختونخواہ میں بھی سیاست دانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھے۔

    ذرائع کے مطابق پروین رحمان قتل کیس میں دو مبینہ دہشت گرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی غربی اظفر مہیسر کل ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔