Tag: رخصتی

  • رخصتی کے بعد سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا، دولہا کی پٹائی

    رخصتی کے بعد سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا، دولہا کی پٹائی

    رخصتی کے وقت سسرال جاتے ہوئے اغوا کاروں نے دلہن کو اغوا کر لیا جب کہ دولہا کو زبردستی کار سے اتار کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    شادی کسی بھی جوڑے کی زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے۔ دلہن نئی زندگی کے آغاز کا خواب آنکھوں میں سجائے پیا کے گھر سدھارتی ہے لیکن ایک دلہن کو رخصتی کے بعد سسرال پہنچنے سے قبل ہی اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان نے اس کے دولہا کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں سارن ضلع میں شادی کے بعد دولہا اپنی دلہن کو رخصت کرا کے اپنے آبائی گھر آسام لے جا رہا تھا تاہم راستے میں چار افراد نے کار روک کر دلہن کو اغوا کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے پہلے دولہا کا تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر دلہن کو زبردستی کار سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔

    سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا: دراصل جب دلہن دولہا کے ساتھ کار میں اپنے سسرال جا رہی تھی، یہ واقعہ کل (پیر کو) منوپلی علاقے میں پیش آیا۔ تاہم پولیس نے 6 گھنٹے کی محنت کے بعد دلہن کو بازیاب کرالیا۔

    واقعہ کے بعد دولہا اور اس کے رشتہ دار فوری طور پر سہجیت پور تھانہ پہنچے اور واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر دولہا کی کار کے ڈرائیور سمیت دو لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی اور ان سے تحقیقات کے بعد دلہن کو قریبی علاقے سے بازیاب کرا لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/girls-family-took-the-groom-and-his-relatives-hostage/

  • ویڈیو: دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی

    ویڈیو: دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی

    شادی کی تقریب میں دلہن کی عموماً رخصتی کار، بگھی یا وہیکلز میں ہوتی ہے تاہم ایک دلہن کی رخصتی ہیلی کاپٹر میں ہوئی۔

    شادی کے دن جب دلہن اپنے ییا گھر سدھارتی ہے تو اس کی رخصتی عمومی طور پر پھولوں سے سجی کاروں، بگھی، جدید ماڈل کی گاڑیوں یا دیگر وہیکلز میں ہوتی ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن کی رخصتی ہیلی کاپٹر میں ہوئی۔

    یہ انوکھی رخصتی بھارتی ریاست ہریانہ کے نواح میں ہوئی جہاں دولہا اپنی جیون ساتھی کو رخصت کرا کر اپنے گھر ہیلی کاپٹر پر لے کر گیا اور اس کے پیچھے ایک منفرد داستان ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن جس کا نام کومل ہے اس کا تعلق ہندوؤں کی نچلی ذات دلت سے ہے اور اس کی شادی پلول ضلع کے نوجوان کپل سے ہوئی ہے۔

    کومل ایک سرکاری ملازم ہے۔ اس نے اپنے باپ کے مرنے کے بعد سخت محنت کرکے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور پڑھ لکھ کر سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    کے باپ کی حال ہی میں موت ہوگئی اس کے باوجود اس نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سخت محنت کی۔ وہ محنت کر کے ایک سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    کپِل نے اپنی بیوی کے چہرے پر حیرت انگیز مسکان دیکھنا چاہتا تھا اور اس نے کومل کی خوشی کے لیے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جس پر تقریباً چار لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

    کومل کے سسرال پہنچنے کا منظر نہ صرف اس کے لیے بلکہ اس کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کے لیے بھی جذباتی تھا۔

     

    دلہن کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ہیلی کاپٹر میں سسرال جائے گی اور اس خوشی کو وہ اپنی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ مانتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/young-man-reaches-police-station-with-marriage-proposal-police-also-surprised/

  • پولیس کی عین رخصتی کے وقت شادی ہال میں انٹری

    پولیس کی عین رخصتی کے وقت شادی ہال میں انٹری

    شادی کسی بھی جوڑے کے لیے بہت خاص دن ہوتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ ایسا ہوتا ہے کہ دولہا دلہن سمیت مہمان بھی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

    شادی کا ایسا ہی دلچسپ واقعہ مصر میں پیش آیا جب عین رخصتی کے وقت پولیس شادی ہال میں داخل ہوئی تو یہ منظر دیکھ کر سب حیران وپریشان ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی اور دلہن کی رخصتی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ انتظار تھا تو صرف بینڈ باجے والوں کا کہ شہنائیوں کی گونج میں دلہن کو رخصت کیا جانا تھا۔

    تاہم دولہا، دلہن اور باراتیوں کے ارمان اس وقت ٹھنڈے پڑ گئے جب انہوں نے بینڈ باجے کے بجائے پولیس کو شادی ہال میں داخل ہوتے دیکھا۔

    رپورٹ کے مطابق دلہن کی رخصتی کے لیے بینڈ باجا جس ٹرک پر لایا جا رہا تھا، اس کے ڈرائیور نے شادی ہال جلد پہنچنے کی کوشش میں راستے میں تین افراد کو کچل ڈالا تھا۔

    حادثے کے حوالے سے مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور شادی ہال میں جلدی پہنچنے کی کوشش میں انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا تھا کہ اچانک اس کی زد میں دو افراد آگئے، جنہیں وہ روندتا ہوا نکل گیا۔ آگے جا کر اس نے ایک اور شخص کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    ڈرائیور تیسرے شخص کو بھی کچل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے آ کر اسے ٹرک سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس نے شادی ہال پہنچ کر بینڈ باجے کے منتظر باراتیوں کو بتایا کہ اب بینڈ باجا نہیں آئے گا کیونکہ اس کے ٹرک ڈرائیور نے تین افراد کو کچل دیا ہے جس پر اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ دلہن کی رخصتی بغیر بینڈ باجے کے ہی کی جائے، اس کو سن کر وہاں لوگوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔