Tag: ردعمل آگیا

  • شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل آگیا

    شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل آگیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل آگیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کیس میں جگ ہنسائی ہوئی، ہمارے اوپر جھوٹے کیس چل رہے ہیں۔

    شیر افضل مروت کا شبلی فراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کرنا پڑتی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کے لئے جیل میں نہیں ہیں، انہیں سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے۔

    شبلی فراز نے زیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کی اہمیت نہیں ان کی بات کا جواب نہیں دیتا ہوں، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، مذاکرات پر ہوائی بات نہیں ہوتی، سب کو رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدوں سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں، شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔

  • پاکستان میں انتخابات کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا

    پاکستان میں انتخابات کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہماری توجہ اس حمایت پر مرکوز ہے کہ پاکستان مین عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

    پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منعقدہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

    کسی امیدوار، سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں، اس بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے۔

    غزہ جنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا غزہ صورتحال پراسرائیل،امریکا کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے،کیا یہ باعث تشویش ہے؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے بولنے،اکھٹا ہونے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں، حالات کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کو ایڈجسٹ کررہے ہیں۔