Tag: ردِعمل

  • فرانسیسی فوج کا رافیل طیاروں کی تباہی پر پہلا ردِعمل

    فرانسیسی فوج کا رافیل طیاروں کی تباہی پر پہلا ردِعمل

    پاک بھارت جنگ کے دوران جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی سے متعلق خبروں پر پہلی بار فرانسیسی فوج کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتِ حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اپنے شراکت دار بھارت سے براہِ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ میں ہیں، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔

    فرانسیسی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ہیں تو یہ اس جہاز کی 2 دہائیوں کی آپریشنل سروس کا پہلا واقعہ ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ تاحال پاکستان اور بھارت لڑائی میں رافیل کی تباہی کے واقعے کی تفصیلات غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 سے 4 رافیل شامل ہونے کی خبریں ہیں۔

    پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید لڑاکا طیارے کی تباہی کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھارت کی ذلت آمیز شکست قرار دے چکے ہیں۔

    عسکری ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی ہے۔

    ‘دشمن کو فائدہ ہوجائے گا’: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب

    یاد رہے کہ بھارت نے ”آپریشن سندور”کے نام سے پاکستان پر ایک فضائی حملہ کیا لیکن یہ آپریشن بھارت کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ جو جواب اس کو دیا گیا وہ اس کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ تھا، جس کی سب سے اہم بات رافیل طیاروں کی تباہی تھی۔

  • برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر تنقید، نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر تنقید، نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک بیان میں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ پابندیوں کی دھمکیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان بیانات کو حماس کے لیے ایک بڑی انعامی پیشکش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے حماس کے موقف کو تقویت مل رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل امریکی صدر کی غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پیش کردہ حکمتِ عملی سے متفق ہے اور دیگر یورپی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسی مؤقف کو اپنائیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ پر اپنی فوجی کارروائی نہ روکی اور انسانی امداد پر عائد پابندیاں نہ ہٹائیں، تو اُس کے خلاف عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اسرائیلی حکومت کی جانب سے شہری آبادی کے لیے بنیادی انسانی امداد کو روکنا کسی صورت قبول نہیں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    ان کے اس بیان میں مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اگر صورتحال میں تبدیلی نہ آئی تو مخصوص نوعیت کی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

    غزہ میں پناہ گاہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 40 فلسطینی شہید

    واضح رہے کہ اسرائیل نے مارچ کے آغاز سے غزہ میں طبی، غذائی اور ایندھن کی امداد کے داخلے پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس پر دباؤ بڑھانے کے لئے امداد کی ترسیل پر پابندی لگا رہا ہے تاکہ حماس دباؤ میں آ کر باقی ماندہ قیدیوں کو رہا کردے۔

  • ایرانی صدر کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردِعمل سامنے آگیا

    ایرانی صدر کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردِعمل سامنے آگیا

    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جتنی زیادہ دھمکیاں دیگا ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران اپنی جوہری کامیابیوں سے نہ پیچھے ہٹے گا اورنہ ہی اس پر سمجھوتہ کرے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، اپنے وقار اور فخر کی بنیاد پر مذاکرات کریں گے۔

    مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ہم جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ہمیں جوہری سائنس اورجوہری توانائی کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس فوج موجود ہے، اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا، ہم وہی کرتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔

    ’مذاکرات سے قبل جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ایران میں امریکا سرمایہ کاری کر سکتا ہے‘

    دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان 3 دن بعد عمان میں مذاکرات ہونے جارہے ہیں لیکن امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں سے جوہری پروگرام سے منسلک پانچ اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

    ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

    لاہور: حلقہ این اے ایک سوبائیس کی ابتدائی جانچ پڑتال کے حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ایاز صادق کو مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔

    پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سوبائیس کی جانچ پڑتال پراپنا شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت این اے ایک سوبائیس کے حوالے سے جھوٹا پروپگینڈا بند کرے، اب تک کئے جانے والے آڈٹ میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تیس ہزار جعلی ووٹوں اور چودہ پندرہ فار کی بڑے پیمانے پر عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ایازصادق اپنا استعفیٰ تیار رکھیں کیوں کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔