Tag: رد الفساد

  • آپریشن ردالفساد : پاک فوج نے عوام کیلئے ہاٹ لائن متعارف کرادی

    آپریشن ردالفساد : پاک فوج نے عوام کیلئے ہاٹ لائن متعارف کرادی

    لاہور: پاک فوج نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشن "ردالفساد” کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عوام پنجاب رینجرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اس حوالے سے درج ذیل فون نمبرز اور واٹس ایپ پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "ردالفساد” میں پنجاب رینجرز کی معاونت کی جاسکتی ہے۔

    عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلئے رینجرزسے رابطہ کرسکتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق عوام 99220030-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

     کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلیے نمبر 99221230-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ واٹس ایپ کےلئے 8880100-0340پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام 8880047-0340 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایڈریس پر  [email protected] ای میل کی جاسکتی ہے ،

  • ردالفساد کامیابی سے جاری، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بڑی کارروائی

    ردالفساد کامیابی سے جاری، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بڑی کارروائی

    راولپنڈی: آپریشن ردالفسادمیں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج نے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن رادلفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں شیرانی میں کارروائی کی تو دہشت گرد گولہ بارود اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے قبضے مین لے لیا گیا۔

    پڑھیں: ’’ پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار ‘‘

    واضح رہے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف نے ملک بھر میں دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے کے احکامات دیے تھے۔

    مزید پڑھیں: ’’ آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک ‘‘

    آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک پاک فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ جماعت الاحرار کے کئی کمانڈروں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کےزیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب کےزیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ’ردالفساد‘ اورپی ایس ایل فائنل سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، کورکمانڈر لاہوراور دیگر اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہیں۔

    اجلاس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے یا نہ کرانے سمیت ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد شروع کیے گئے آپریشن ’ردالفساد‘ کے تناظر میں ہونے والی کامیابیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں:آپریشن ردالفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا‘شہبازشریف

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ڈی جی رینجرز پنجاب اور کو کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ شہباز سے ملاقات کی،جس دوران پی ایس ایل کے فائنل، صوبے کی سیکیورٹی صورت حال اور رینجرز آپریشن سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    خیال رہےکہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نواز شریف نےلاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لیے گرین سگنل دے دیا،انہوں نےپی سی بی کو سیکورٹی انتظامات میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    پی ایس ایل فائنل کےلیے مکمل تعاون کریں گے، آرمی چیف

    یاد رہےکہ لاہور دھماکے کےبعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن کی ہدایت کی تھی،ان کا کہناتھاکہ لاہور دھماکے کا مقصد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرنا ہے،فائنل کا لاہور میں انعقاد یقینی بنایا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی

    واضح رہےکہ اپیکس کمیٹی کے19 فروری کوہونے والےاجلاس میں پنجاب میں رینجرز کی مدد حاصل کرنےکافیصلہ کیاگیا تھا۔

  • آپریشن ردالفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا‘شہبازشریف

    آپریشن ردالفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا‘شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےپاک فوج داخلی وخارجی مسائل سےنمٹنےکی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور صادق علی نےملاقات کی،جس میں آپریشن ردالفساد اورسیکیورٹی صورت حال پربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناتھاکہ آپریشن رد الفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا۔انہوں نےدہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی

    یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کےچیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیےسب کو مل کر بھرپورکردار اداکرنا ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےوزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں آپریشن کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا۔

  • پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    راولپنڈی : پاک فوج کا آپریشن ردالفساد پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، رینجرز نے متعدد علاقوں سے دو سو سے زائد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں اس دوران چاردہشت گرد ہلاک اورچھ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پنجاب رینجرز نے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد آپریشنز کیے گئے ہیں، یہ سرچ آپریشن لیہ، راولپنڈی، کہروڑ کے علاقے میں کئے گئے۔

    چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملزمان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز میں مشتبہ گھروں، دکانوں اور مدارس کی تلاشی لی گئی، جس میں جہادی مواد اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    آپریشن کے دوران متعدد افغانیوں سمیت 600 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران جماعت الاحر ارکے کچھ سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

    پنجاب رینجرز کے ساتھ  پولیس نے بھی ملزمان کیخلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا۔

  • شمالی وزیرستان:  فورسز کا کلیئرنس آپریشن، زیرزمین اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    شمالی وزیرستان: فورسز کا کلیئرنس آپریشن، زیرزمین اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    پشاور: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں فورسز کا کلیئرنس آپریشن کرکے دہشت گردوں کے زیراستعمال اسلحے کا زیرزمین ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں کلیئرنس سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا زیرزمین دفن کیا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

    ioop12

    سیکیورٹی فورسزکے سرچ اور کلیئرنس آپریشن میں بارودی مواد کا سراغ ملا، اسلحے کا ذخیرہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے دوران برآمد ہوا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں نے اسلحہ چھپا دیا تھا۔

    دوسری جانب آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہے ، آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا۔

  • ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالنثار بھی کیا جائے، مولا بخش چانڈیو

    ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالنثار بھی کیا جائے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں مستقل امن و امان قائم کرنے کے لیے ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالنثار بھی ہونا چاہیے تاکہ حقیقی دہشت گردوں کو ختم کیا جاسکے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپیلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پاناما کیس جیسے مسئلے کے باوجود وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں، اگر وہ باہر نہ ہوتے تو پاناما کا فیصلہ ہوجاتا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں نے بیرون ملک  ہونے کے باوجود وزیر اعظم کو ہٹایا، محمد خان جونیجو کو جس وقت عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا وہ بیرون ملک تھے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ عدالتوں نے جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا وہی نوازشریف کے ساتھ بھی رکھا جائے تاہم وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اُن کے خلاف فیصلہ آنا اچھی روایت نہیں، ہماری خواہش ہے کہ پاناما کے معاملے پر عدلیہ سرخرو ہو۔

    پڑھیں: ’’ آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف ‘‘

    آپریشن ردالفساد کے شروع ہونے پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دہشت گردی سے خاتمے کے لیے  مشترکہ حکمت عملی بنا کر دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی مگر وزیر داخلہ تو خود کالعدم جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اُن کےلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

    پی پی کے رہنماء نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ردلفساد کے ساتھ ساتھ ردالنثار بھی ہونا چاہیے تاکہ ملک میں مکمل امن و امان آسکے اور وزارتیں سنھالنے والے مشکل کے وقت چھپ نہ سکیں۔

  • نیپ پر عملدر آمد نہ ہونے سے صورتحال خراب ہوئی: آصف زرداری

    نیپ پر عملدر آمد نہ ہونے سے صورتحال خراب ہوئی: آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں اہم کامیابیاں ملیں گی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کیا جاتا تو امن و امان کی صورتحال اتنی بدتر نہ ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اس وقت خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ آپریشن رد الفساد سے کامیابیاں ملیں گی۔


    Zardari praises Operation Radd-ul-Fasaad, says… by arynews

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا ہوتا تو آج امن و امان کی صورتحال ایسی نہ ہوتی۔ تمام امن پسند شہری دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی حمایت کریں گے۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پاناما کیس کے محفوظ فیصلے سمیت دہشت گردی اور آپریشن رد الفساد سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

  • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور: خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران دہشت گردگرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق کالعدم تنظیم کادہشت گردنعمت اللہ عرف فدائی افغانستان کارہائشی ہے،گرفتار دہشت گردباردوی موادرنگ روڈسےپشاورمنتقل کررہاتھا۔

    مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی مظفرگڑھ میں کارروائی‘6دہشت گرد ہلاک

    اس سے قبل آج صبح پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ میں دہشت گردوں کےٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں6دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں جماعت الاحرار کے دو اہم کمانڈرز مارے گئےتھے۔

  • آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک

    آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک

    اسلام آباد : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے آغاز میں ہی پاک فوج کو اہم کامیابی مل گئی ہے جب پاک افغان بارڈر پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں جماعت الاحرار کے دو اہم کمانڈرز مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی حالیہ بڑھتی لہر کے جواب میں پاک فوج کے چیف قمر باجوہ کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں پہ در پہ کامیابیوں ملیں جن میں اب تک درجنوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    یہ پڑھیں : آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے دوران پاک افغان بارڈر پر جماعت الاحرار کے2 اہم کمانڈر مقابلے کے بعد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : آپریشن رد الفساد، بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سے اسلحہ بارود برآمد

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر مارے جانےوالوں میں وجیہہ اللہ عرف احرار اور حکمت عرف قاری زبیر بھی شامل ہیں یہ دونوں کمانڈر لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہیں جو افغانستان میں ٹریننگ سینٹرز بھی چلایا کرتے تھے اور دہشت گردوں کو پاکستان میں کارروائی کے لیے تیار کرتے تھے۔